نعت ۔۔۔ غالب عرفان

ملتی نہ حشر میں بھی شفاعت رسول کی

ہوتی نہ جو نصیب قیادت رسول کی

 

خیر البشر کے روپ میں آیا کوئی کہاں

کب کس کو مل سکی بھلا سیرت رسول کی

 

نورِ ازل کا سلسلہ پھیلا تو تا ابد

بکھری ہے کائنات میں رحمت رسول کی

 

معراج کی وہ شب کہ تھی نبیوں کو بھی نصیب

اللہ کے حضور امامت رسول کی

 

دونوں جہاں میں صرف وہی کامیاب ہے

حاصل رہی ہو جس کو ہدایت رسول کی

 

دشمن یہودیوں کو بھی جن پر تھا اعتماد

تھی ایسی بے مثال دیانت رسول کی

 

عرفانِؔ زندگی بھی میسر ہوا تو کیا؟

تحریر کر نہ پاؤں گا مدحت رسول کی

٭٭٭

ماخذ: قرطاس، ناگپور، مئی جون ۲۰۰۶ء، مدیر: محمد امین

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے