بد ترین جیت ۔۔۔ ناصر صدیقی

میں آپ سے زیادہ غریب ہوں "،
"اس کا ثبوت کیا ہے؟”،
"میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں "،
"میں بھی رہتا ہوں "،
"میں سولہ ہزار کا ادھار لے چکا ہوں "،
"میرے ادھار کیا کم ہیں ؟”،
"مان جایئے کہ میں آپ سے زیادہ غریب ہوں "،
"اس طرح نہیں مانوں گا۔۔اچھا!۔۔ میں کھبی کھبی دو تین دن بھوکا رہتا ہوں۔کیا میں آپ سے زیادہ غریب نہیں ؟”
دوسرے نے ہنستے ہوئے کہا،
"آج تیسرا دن ہے کہ میں نے دال روٹی کی شکل نہیں دیکھی ہے۔پانی اور معمولی بسکٹوں پہ گزارا ہو رہا ہے”،
"میں تین بچوں کا باپ ہوں اس لئے غربت مجھے زیادہ پریشان کرتی ہے۔لہذا میں زیادہ غریب ٹھرا۔”،
"ہر گز نہیں !میرے بچوں میں ایک شیر خوار بچی بھی شامل ہے۔اس کی خوراک کی طلب ہی میری شدید غربت کی نشانی ہے۔”
اس طرح دونوں بحث کرتے رہے،ثبوت مہیا کرتے رہے لیکن ان میں "کون زیادہ غریب ہے” کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ دونوں بے وقوف ہی تو تھے جو اس طرح کی باتیں کر کے اپنا وقت برباد کر رہے تھے۔بھلا اگر ان میں سے ایک جیت جاتا تو کیا اس کے سر پر کوئی تاج رکھا جاتا؟؟ بلکہ اس کی جیت کو تو دنیا کی بدترین جیت قرار دیا جاتا،ہے نا؟؟؟
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے