دھوپ کا موسم۔۔۔ خالد عبادی

کچھ دنوں سے اس بستی میں گھاسلیٹ کی افراط ہو گئی تھی۔۔ جھونپڑیوں میں دیوالی اتر آئی تھی۔ لاش کی مٹھی کھل گئی تھی۔ نلوں سے تیز دھار میں پانی آنے لگا تھا۔
۔۔زندگی کی تعریف بدل گئی تھی۔۔
شاید ان بستیوں میں خدا اتر آیا تھا۔۔
اور دیواریں الیکشن کے پوسٹر پہنے ہوئے تھیں۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے