عباس خان

ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ___________________________
باطن
ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ___________________________

’اُف، کتنی خوفناک جنگ ہے اور اس کے ختم ہونے کا امکان بھی نہیں۔
اقوام متحدہ اس کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
’’میں اس جنگ کی بات نہیں کر رہا ہوں جو ہمارے ملک پر مسلط کی گئی‘‘۔
’’تو پھر آپ کس جنگ کی بات کر رہے ہیں ‘‘۔
’’وہ جو انسان کے اندر جاری ہے!‘‘۔
٭٭

ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ___________________________
سکون
ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ___________________________

’’آپ آج کل کیا لکھ رہے ہیں ؟!‘‘
’’آپ جانتے ہیں کہ انسان کے لیے سکون کی تلاش میں ہوں۔ سکون کا تہائی رشتہ میں نے تلاش کر لیا ہے۔ اس کے متعلق لکھ رہا ہوں ‘‘۔
’’وہ کون سا راستہ ہے؟!‘‘
’’دنیا میں صنعت اشتہار بازی کو ختم کر دیا جائے‘‘۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے