مختصر مختصر کہانی کی مختصر مختصر کہانی۔۔۔ اعجاز عبید

یادش بخیر، ایک زمانہ تھا جب دہلی سے بے حد ہر دل عزیز ماہنامہ ’شمع‘ نکلتا تھا۔ جو اگرچہ فلمی رسالہ تھا لیکن اس میں ادب کے حصے میں بڑے بڑے نام شامل ہوتے تھے۔ جس زمانے میں ترقی پسندی کا بول بالا تھا، اس زمانے میں کرشن چندر، راجیندر سنگھ بیدی ، عصمت چغتائی Read more about مختصر مختصر کہانی کی مختصر مختصر کہانی۔۔۔ اعجاز عبید[…]

اردو میں منی افسانہ۔۔۔ عبد السمیع

___________________________ اظہاریہ۔ کتاب چہرہ، مختصر کہانی تقریب ۲۰۱۵ ___________________________ منی افسانہ کیا ہے اور یہ مختصر افسانے سے کتنا مختلف ہے۔ اس کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی۔ اردو میں یہ صنف کہاں سے آئی اور اس کا موجد کون ہے۔ یہ تمام سوالات اردو کی حد تک ابھی دھندلکے میں ہیں۔ اردو میں منی Read more about اردو میں منی افسانہ۔۔۔ عبد السمیع[…]

افسانچہ کی ابتداء و ارتقاء ۔۔۔ عظیم راہی

۷۰ء کے بعد بڑی افراتفری کا عالم تھا۔ چھٹی دہائی میں اردو افسانہ تجرید کی پیچیدگیوں میں اس قدر الجھ کر رہ گیا تھا کہ قاری اس سے دور ہوتا جا رہا تھا۔ دراصل جدیدیت کے زیر اثر لکھے جانے والے علامتی تجریدی افسانوں سے کہانی پن نکل جانے کے باعث قاری ان سے تنگ Read more about افسانچہ کی ابتداء و ارتقاء ۔۔۔ عظیم راہی[…]

افسانچے، کہانیاں اور سائبر کے درخت پر گولر کے پھول ۔۔۔مشرف عالم ذوقی

گولر کے پھول کیا ہے؟ بچپن میں اماں کہتی تھیں۔۔۔۔ گولر کے پھول کو ماما جنات اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ سمجھاتی ہوئی امّاں چھوٹی چھوٹی کہانیوں کی پٹاری کھول لیتی تھیں — بڑا ہو کر افسانے لکھنے لگا تو امّاں کی پٹاریاں ماضی کے دریچوں سے کھل کھل کر ماما جنات، گولر کے پھول Read more about افسانچے، کہانیاں اور سائبر کے درخت پر گولر کے پھول ۔۔۔مشرف عالم ذوقی[…]

پوپ کہانی کیا ہے؟۔۔۔ مقصود الٰہی شیخ

سوال یقیناً ایک ہی ہے مگر بار بار پوچھا گیا ہے۔ اس سوال کا جواب یقیناً ایک نہیں ہے۔ پوپ کہانی ہے۔ آناً فاناً ترنم ریز، اشک بھرے یا کسی گمبھیر لمحہ پر گرفت!۔ نئی رت کا گجر۔۔۔۔۔۔ تارا ٹوٹنے کا سماں !۔ پوپ کہانی کیا ہے ؟ حساسیت کا پرتو!۔ تتلی یا جگنو کا Read more about پوپ کہانی کیا ہے؟۔۔۔ مقصود الٰہی شیخ[…]

پوپ کہانی کی تحقیق میں ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کی جد و جہد۔۔۔ جاوید اختر چودھری

جتندر بلو نے ماہنامہ ’’شاعر‘‘ بمبئی دسمبر 2011کے شمارے میں مکتوبات کے کالم میں لکھا: ’’شاعر‘‘ کی دیرینہ روایت رہی ہے کہ وہ نت نئے تجربوں سے گزرتا،ادبی اصناف کو طاقت کے انجکشن فراہم کرتا رہتا ہے۔اس مرتبہ پرچے کی فعال ٹیم’’ افسانچہ نمبر‘‘ لے کر حاضر ہوئی ہے۔ اس دستاویز میں پینتیس نر اور Read more about پوپ کہانی کی تحقیق میں ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کی جد و جہد۔۔۔ جاوید اختر چودھری[…]

سیاہ حاشئے۔۔۔ سعادت حسن منٹو

___________________________ مزدوری ___________________________ لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم تھا، اس گرمی میں اضافہ ہو گیا جب چاروں طرف آگ بھڑکنے لگی۔ ایک آدمی ہارمونیم کی پیٹی اٹھائے خوش خوش گاتا جا رہا تھا۔ "جب تم ہی گئے پردیس لگا کر ٹھیس او پیتم پیارا، دنیا میں کون ہمارا۔” ایک چھوٹی عمر کا لڑکا جھولی میں Read more about سیاہ حاشئے۔۔۔ سعادت حسن منٹو[…]

افسانچے ۔۔۔ مظفر حنفی

___________________________ پاگل اور پولیس ___________________________ پاگل ڈنڈے سے کھمبے کو پیٹ رہا تھا۔ ایک لمبا آدمی آ کر پاگل کو پیٹنے لگا۔ پاگل نے پوچھا۔ ’’تم مجھ کو کیوں پیٹ رہے ہوں ؟۔۔ میں تو پاگل آدمی ہوں ‘‘۔ ’’اور میں پولیس کا آدمی ہوں !‘‘۔ ٭ ___________________________ اخلاقیات ___________________________ وہ دونوں فوارے کے کارنس Read more about افسانچے ۔۔۔ مظفر حنفی[…]

منی کہانیاں ۔۔۔ جوگندر پال

___________________________ بچہ ہے بے چارہ ___________________________ ’’مفلوک الحال والدین کے پاس بیٹھا بچہ اپنے اسکول کورس کی کتاب پڑھ رہا ہے۔‘‘ ’’اچھے لوگ ہمیشہ اچھی خوراک کھاتے ہیں۔ اجلے کپڑے پہنتے ہیں۔ ہوا دار مکانات میں رہتے ہیں۔ ‘‘ ’’بکواس بند کرو‘‘ اس کے مفلس باپ سے نہ رہا گیا۔ ’’بگڑتے کیوں ہو؟‘‘ لڑکے کی Read more about منی کہانیاں ۔۔۔ جوگندر پال[…]

کن ۔۔۔ جیلانی بانو

میرے اوپر ایٹمی ہتھیاروں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کیا آنے والے پل میں یہ دنیا مٹ جائے گی؟ میں سراٹھائے آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں۔ کوئی وعدہ۔۔۔۔۔۔! کوئی معجزہ۔۔۔۔؟ پھر ایک بار ’’کن‘‘ کی صدا کیوں نہیں آتی۔ ننھی رمشاء نے میرے ہاتھ سے قلم چھین لیا ہے۔وہ سفید کاغذ پر جھکی کچھ Read more about کن ۔۔۔ جیلانی بانو[…]