جوش ملیح آبادی کی نظم ‘رشوت’ کا تجزیاتی مطالعہ ۔۔۔ ذوالفقار خان زلفی

  جوش ملیح آبادی ہمارے اردو ادب کے ایک اہم شاعر تصور کئے جاتے ہیں۔ آپ کو شاعر شباب اور شاعر انقلاب بھی کہا جاتا ہے۔ جوش کے کلام میں آہنگ، نغمگیت، موسیقیت، عظمت انسانی کے پہلو، کردار نگاری کی بہترین مثالیں، انسانی نفسیات اور معاشرے کی پھیلی ہوئی برائیوں کی ترجمانی دیکھنے کو ملتی Read more about جوش ملیح آبادی کی نظم ‘رشوت’ کا تجزیاتی مطالعہ ۔۔۔ ذوالفقار خان زلفی[…]

مجھے کہنا ہے کچھ……

تازہ شمارہ حاضر ہے۔ شاید قارئین کو عجیب سا محسوس ہو کہ اس میں شاعری شامل نہیں ہے (سوائے حمد و نعت کے)۔ لیکن اس بار یوں ہی سہی۔ اس بار کہانیاں جو اتنی بہت سی ہیں!! یعنی وعدے کے مطابق اس شمارے میں خصوصی گوشہ مختصر کہانی پر ہے۔ اس سہ ماہی میں ایک Read more about مجھے کہنا ہے کچھ……[…]

حمد ۔۔۔۔ مہتاب قدر

دن کو دن رات کو میں رات لکھوں تو جو چاہے وہی میں بات لکھوں تیری قدرت کو غور سے دیکھوں اور ذرّے کو کائنات لکھوں جب بھی لکھوں کتاب دل اپنی ’ صفحہ صفحہ تری صفات لکھوں‘ اپنی مرضی سے جی چکا ہوں بہت اب ترے نام یہ حیات لکھوں شعر لکھوں میں اس Read more about حمد ۔۔۔۔ مہتاب قدر[…]

نعت (دکنی) ۔۔۔ بے ہوش محبوب نگری

رحمتوں پو رحمتاں لارئیں کتے اب محمدؐ مصطفی آرئیں کتے آپ کے آتیچ دنیا میں بتاں ہوندے منہ کعبے میں گر جا رئیں کتے کیسی پیاری ہوں گی صورت آپ کی چان تارے آنے شرما رئیں کتے کیا سخاوت ہے مرے سرکار کی جھولیاں بن مانگے بھر جا رئیں کتے سارے نبیاں دیکھنے کو آئے Read more about نعت (دکنی) ۔۔۔ بے ہوش محبوب نگری[…]

عبداللہ حسین:قدح قدح تری یادیں ، سبو سبو ترا غم ۔۔۔ غلام ابن سلطان

چار جولائی 2015 ہفتہ کے دن اجل کے ہاتھ میں کاتبِ تقدیر نے جو پروانہ دیا تھا اس میں عبداللہ حسین کا نام بھی رقم تھا۔ عبداللہ حسین کے نہ ہونے کی ہونی پر بزمِ ادب سے وابستہ ہر دل سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ خون کے سرطان کے عارضہ میں مبتلا اس Read more about عبداللہ حسین:قدح قدح تری یادیں ، سبو سبو ترا غم ۔۔۔ غلام ابن سلطان[…]

دانیال طریر : کوئی کہاں سے تمھارا جواب لائے گا ۔۔۔ غلام ابن سلطان

یکم اگست2015کو پروفیسر غلام قاسم خان نے ٹیلی فون پر گلو گیر لہجے میں مجھے اس اندوہ ناک خبر سے مطلع کیا کہ پروفیسر مسعود دانیا ل طریر اس دھوپ بھری دنیا سے رختِ سفر باندھ کر ملکِ عدم کی جانب کُوچ کر گیا ہے۔ وہ یگانۂ روزگار فاضل اور عالمی ادبیات کا وہ نیّرِ Read more about دانیال طریر : کوئی کہاں سے تمھارا جواب لائے گا ۔۔۔ غلام ابن سلطان[…]

غزلیں ۔۔۔ دانیال طریر (مرحوم)

ہوا کیا سانس بھی میری نہیں تھی تری تھی زندگی میری نہیں تھی کسی کی تھیں وہ آنکھیں اور پلکیں کسی کی تھی نمی میری نہیں تھی مرے تو کھیت تھے، سپنے تھے، گھر تھے زمیں چیخوں بھری میری نہیں تھی پرستاں خواب تھا میرا ہی لیکن وہاں کوئی پری میری نہیں تھی مری تھیں Read more about غزلیں ۔۔۔ دانیال طریر (مرحوم)[…]

یہ آگ کہاں سے آئی؟ ۔۔۔ سید اختر علی

[’’شش جہت آگ ‘‘کے حوالے سے] شاید لفظ و معنی کے درمیان رشتہ کی خلیج کو پاٹنے کا نام جدید شاعری ہے۔ یعنی جدید شاعری کا نعرہ ہے نئے لفظ نئے معنی۔ میراجی ؔ نے اپنے ایک مضمون میں کہا تھا ’’ہر لفظ ایک تصور یا خیال کا حاصل ہے اور اس تصور یا خیال Read more about یہ آگ کہاں سے آئی؟ ۔۔۔ سید اختر علی[…]

یہ کون سر بلند ہوا ؟ دیکھتے چلیں ۔۔۔ ڈاکٹر سلیم خان

تاریخ کی کتابوں میں اکثر حکمرانوں کے قصے اور جنگ و جدال کی کہانیاں پڑھنے کو ملتی ہے۔ واقعات و سانحاتِ زمانہ مؤرخ بیان تو کرتا ہے لیکن کچھ اس طرح کہ بقول حفیظ میرٹھی ؎ مورخ ! تیری رنگ آمیز یاں تو خوب ہیں لیکن کہیں تاریخ ہو جائے نہ افسانوں سے وابستہ اس Read more about یہ کون سر بلند ہوا ؟ دیکھتے چلیں ۔۔۔ ڈاکٹر سلیم خان[…]

مختصر مختصر کہانی کی مختصر مختصر کہانی۔۔۔ اعجاز عبید

یادش بخیر، ایک زمانہ تھا جب دہلی سے بے حد ہر دل عزیز ماہنامہ ’شمع‘ نکلتا تھا۔ جو اگرچہ فلمی رسالہ تھا لیکن اس میں ادب کے حصے میں بڑے بڑے نام شامل ہوتے تھے۔ جس زمانے میں ترقی پسندی کا بول بالا تھا، اس زمانے میں کرشن چندر، راجیندر سنگھ بیدی ، عصمت چغتائی Read more about مختصر مختصر کہانی کی مختصر مختصر کہانی۔۔۔ اعجاز عبید[…]