نور الحسنین

___________________________
اطمینان
___________________________

فطرت کے فانی نظاروں سے اکتا کر میں نے اپنی تسلی کے لیے ایک علیحدہ دنیا قائم کر لی ہے۔ اور اسے طرح طرح کے پھل، پھول اور پودوں سے آراستہ کر لیا ہے۔ جنھیں نہ تو خزاں میں جھڑ جانے کا خدشہ ہے اور نا ہی موسمی تغیر کے باعث رنگوں کے تبدیل ہونے کا خوف۔۔ کیونکہ وہ سب کے سب نقلی ہیں۔۔!
٭٭

___________________________
تقلید
___________________________

لڑکیوں کو فلرٹ کرنے کے سلسلے میں جب وہ سزا کاٹ کر جیل سے باہر نکلا تو ایک پیڑ کے سائے تلے ایک گیانی مہاراج بیٹھے بھگوان کرشن اور ان کی گوپیوں کے چرتر پر روشنی ڈال رہے تھے اور سارے لوگ ادب و احترام کے ساتھ داد ستائش دے رہے تھے۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے