مندر کی گھنٹی۔۔۔ ڈاکٹر خان حفیظ

گزشتہ سال پانی نہ برسنے کے باعث سوکھا پڑ گیا تھا۔
ہزاروں لوگ بھوک پیاس سے مر گئے تھے۔
اس سال بھگوان کو خوش کرنے کے لیے لوگوں نے سال بھر تک مندروں میں گھنٹے بجائے، پوجائیں کیں۔
بھگوان خوش ہوئے۔۔
برسات کا موسم شروع ہوتے ہی کالی کالی گھٹائیں اٹھنے لگیں۔
سب لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔۔
اس سال اتنا پانی برسا۔۔
اتنا پانی برسا کہ گاؤں کے گاؤں بہہ گئے۔۔!
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے