تازہ شمارہ حاضر ہے۔ شاید قارئین کو عجیب سا محسوس ہو کہ اس میں شاعری شامل نہیں ہے (سوائے حمد و نعت کے)۔ لیکن اس بار یوں ہی سہی۔ اس بار کہانیاں جو اتنی بہت سی ہیں!! یعنی وعدے کے مطابق اس شمارے میں خصوصی گوشہ مختصر کہانی پر ہے۔
اس سہ ماہی میں ایک تجربہ بھی کیا۔ اس بار اس گوشے کا اعلان تو کر دیا تھا لیکن ای میل یا فیس بک پر با قاعدہ تخلیقات مدعو نہیں کی گئیں۔ نتیجہ ۔۔۔ اس بار کچھ بھی موصول نہیں ہوا۔ نہ صرف اس گوشے کے سلسلے میں، بلکہ کوئی تخلیق بھی وصول نہیں ہوئی۔ اس بار جو بھی مواد شامل ہے وہ پہلے ہی وصول شدہ اور منتخب مواد ہے۔ اور باقی سارا آپ کے مدیر اعلیٰ کا مختلف کتاب چہرہ (فیس بک کے "نئی روایات "اور "انحراف” گروہوں کی فائلوں سے) اور دوسرے مآخذ سے جمع کردہ ہے۔ امید ہے یہ ’ون مین شو‘ ، یہ گوشہ پسند آئے گا۔
یاد رفتگاں کے سلسلے میں دانیال طریر اور عبد اللہ حسین پر مضامین اور دانیال طریر کی دو غزلیں شامل ہیں۔
مختصر افسانوں کا گوشہ اتنا وقیع ہے کہ آپ کو دوسری تخلیقات کی کمی کا احساس نہیں ہو گا۔
ا ۔ ع