دیکھتے ہی دیکھتے عارف اور عمران کی بیس سال پرانی دوستی دشمنی میں بدل گئی۔۔
’’آخر اس کی کیا وجہ تھی۔۔!‘‘ عارف نے کسی سے پوچھا۔
’’یار۔۔ مجھ سے ایک غلطی ہو گئی تھی؟!‘‘۔۔ عارف نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا۔۔
’’غلطی۔۔ کیسی غلطی؟!‘‘۔۔ پوچھنے والے نے وضاحت چاہی۔
تقریباً ایک سال پہلے کی بات ہے۔ عمران بہت پریشان تھا۔ اس کی بیوی کا آپریشن ہونا تھا۔ اسے پچاس ہزار روپئے کی فوری ضرورت تھی۔۔ اور وہ مجھ سے ادھار مانگنے آیا تھا۔۔!‘‘
تو پھر۔۔ کیا تم نے اسے روپئے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
’’کاش۔۔ اگر میں ایسا ہی کرتا۔۔!‘‘
٭٭٭