علاج۔۔۔ سکندر عرفان

وزیر صحت اپنے معائنہ کے دوران مریضوں سے ان کی خیریت پوچھ رہے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا پورا عملہ، ڈاکٹر اور نرسیز بھی تھے۔ مریض از راہ اثر اثبات میں سر ہلا کر اپنی کیفیات کا اظہار کر رہے تھے۔
ایک مریض نے بہ مشکل تمام بستر سے اٹھ کر وزیر موصوف کے حضور ڈاکٹر اور نرسوں کی غلط کارکردگی کے بارے میں بآواز بلند چند جملے کہے۔ وزیر صحت اس مریض کو تسلی دے کر رخصت ہو گئے۔
تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر نے اس مریض کے ایک انجکشن لگایا۔ اور ۔۔ اور اس مریض کی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی۔
شاید اس کی شکایت دور کر دی گئی۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے