اللہ کے نام پہ ۔۔۔ مانی عباسی

احمر کو روز آڈٹ کلائنٹ پہ جاتے ہوئے بس سٹاپ اتر کر تھوڑا پیدل چلنا پڑتا تھا۔ جس سٹاپ پر وہ اترتا ادھر چوک میں ایک بوڑھی بھکارن بیٹھی ہوتی تھی۔ بھکارن احمر سے کچھ مانگنا تو دور کی بات اس کی طرف دیکھتی بھی نہ تھی۔کلائنٹ پہ جاتے اور واپس آتے ہوئے روز احمر یہی سوچتا کہ یہ بھکارن مجھ سے کچھ مانگتی کیوں نہیں کیا یہ کوئی پروفیشنل بھکارن نہیں ہے کیا یہ بول سکتی ہے کہ نہیں۔اسی دوران ایک دن کلائنٹ نے احمر سے کہا سر آج ہمارا درائیور آپ کو گھر چھوڑ آئے گا۔جب گاڑی اس چوک پر رکی تو وھی بوڑھی بھکارن دوڑتی ہوئی گاڑی کے پاس آئی اور بولی اللہ کے نام پہ کچھ دے دو بابو!!!!
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے