پیشگی شکریہ۔۔۔ محمد اطہر مسعود خان

’’سنو۔۔!‘‘
’’جی۔۔!‘‘
’’لو یہ سامان رکھ لو۔۔!‘‘
’’کیسا سامان؟!‘‘
’’یہ برے وقت کام دے گا۔۔!‘‘
’’لیکن یہاں تو ایسی کوئی بات نہیں !‘‘
’’ہاں یہ پیشگی راحت کا سامان ہے!‘‘
’’مگر بھئی! یہاں پر تو کوئی آفت نہیں ٹوٹی!‘‘
’’ہاں وہ تو ٹھیک ہے لیکن ایک فرقے کا مذہبی جلوس نکل رہا ہے اور ہمارے فرقے نے اس پر پتھراؤ کا پلان بنا لیا ہے جس سے یقیناً فساد پھوٹ پڑے گا!‘‘
’’تو پھر۔۔ پیشگی شکریہ!‘‘
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے