اصل نام: ناصر محمود کمال
قلمی نام: ابن کنول
والد: معروف قومی شاعر قاضی شمس الحسن کنول ڈبائیوی
تاریخ ولادت: 15؍ اکتوبر 1957 (بہجوئی ضلع مراد آباد)
ابتدائی تعلیم: گنور (بدایوں) کے ایک اردو میڈیم اسلامیہ اسکول میں۔
مزید تعلیم: مسلم یونی ورسٹی، علی گڑھ (1967 سے 1978 تک) ایم فل(اردو)، پی ایچ ڈی: دہلی یونی ورسٹی، دہلی (1978-1984)
ملازمت: 1985 تا حال شعبۂ اردو، دہلی یونی ورسٹی، دہلی
کتابیں : 1۔ تیسری دنیا کے لوگ (افسانے) 1984
2۔ بند راستے (افسانے) 2000
3۔ ہندوستانی تہذیب بوستان خیال کے تناظر میں 1988 (’بوستال خیال ایک مطالعہ‘ کے نام سے 2005 میں دوبارہ شائع ہوئی)
4۔ ریاض دلربا (اردو کا پہلا ناول) (تحقیق) 1990
5۔ آؤ اردو سیکھیں (قاعدہ) 1993
6۔ داستان سے ناول تک (تنقید) 2001
7۔ انتخاب سخن (اردو شاعری کا انتخاب) 2005
8۔ منتخب غزلیات 2005
9۔ منتخب نظمیں 2005
10۔ اصناف پارینہ (قصیدہ، مثنوی اور مرثیہ) 2005
11۔ تنقید و تحسین (تنقیدی مضامین کا مجموعہ)
٭٭٭