فقیر صادقین ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ

یادش بخیر! پی ای سی ایچ ایس کالج کراچی میں داخلہ لیا کہ یہ ہمارا بلکہ پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی تمام لوگوiiں کا خاندانی کالج تھا، یہاں تک کہ اس کی شہرت کراچی کے دور دراز علاقوں میں اس طرح پھیل گئی تھی کہ ہر بچی اور تمام والدین کی خواہش ہوا Read more about فقیر صادقین ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ[…]

اظہار و ترسیل، علاقائی تناظر اور صحافت ۔۔۔ سلمان عبد الصمد

زبان و اظہار نہ صرف انسانی سماج بلکہ مکمل کائناتی نظام کا ناگزیر حصہ ہیں لیکن یہ دونوں اسی وقت مفید ہو سکتے ہیں جب ان میں ترسیل و تفہیم کا عنصر موجود ہو۔ اس لیے میڈیا کے لسانی جائزے سے قبل ابلاغ و اظہار کے لطیف رشتے کو سمجھنا ضروری ہے۔ ماہرین لسانیات نے Read more about اظہار و ترسیل، علاقائی تناظر اور صحافت ۔۔۔ سلمان عبد الصمد[…]

اردو میں طفیلی صحافت اور سرقے کا بڑھتا رجحان ۔۔۔ محمد علم اللہ

عنوان میں ’طفیلی صحافت‘ کا لفظ دیکھ کر بہت سے قارئین چونک سکتے ہیں۔ اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پہلے اس کی تشریح کر دی جائے کہ ’طفیلی صحافت‘ دراصل انگریزی کے ’پیراسائٹ جرنلزم‘ کی اردو ترجمانی ہے۔ جو بایولوجی کے لفظ ’پیراسائٹ‘ سے ماخوذ ہے۔ سائنس میں پیرا سائٹ (طفیلی وجود)اس کیڑے Read more about اردو میں طفیلی صحافت اور سرقے کا بڑھتا رجحان ۔۔۔ محمد علم اللہ[…]

سکون ۔۔۔ توصیف بریلوی

  مجھے اُس کمرے میں رہتے ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا تھا لیکن اتنی بات سمجھ میں آ گئی تھی کہ چین و سکون میسر نہیں آنے والا۔ محلے کے زیادہ تر گھروں میں تو ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ ان میں کوئی رہتا بھی ہو۔ جس بالائی منزل کے کمرے میں مَیں کرائے Read more about سکون ۔۔۔ توصیف بریلوی[…]

تین افسانچے ۔۔۔ جاوید نہال حشمی

غلاف   ”سعدیہ، وقت نکال کر ذرا کھڑکی اور دروازوں کے پردے تبدیل کر دینا۔ آج شام نوشین کو دیکھنے لڑکے والے آ رہے ہیں۔“ بشریٰ بیگم نے اپنی بڑی بیٹی سے کہا۔ ”پرانے پردے باتھ روم کی بالٹی میں رکھ دوں گی؟“ ”نہیں، ابھی اتنے گندے نہیں ہوئے کہ دھونا پڑے۔ بس تہہ کر Read more about تین افسانچے ۔۔۔ جاوید نہال حشمی[…]

پیڑ سائے کا کرایہ نہیں مانگا کرتے ۔۔۔ علامہ اعجاز فرخ

  قدرت نے مجھے عجیب پیدا کیا۔ اس نے تو ہر وجود کو عجیب پیدا کیا۔ جیسا ایک کو پیدا کیا، پھر دوسری تخلیق کو منفرد ہی رکھا۔ گویا تخلیق کر کے سانچہ ہی توڑ دیا۔ عجیب ہونا اور ہے عجیب ہونے کا ادراک اور ہے۔ لڑکپن ہی سے مجھے گھومنے پھرنے، سیر کرنے، کھنڈرات Read more about پیڑ سائے کا کرایہ نہیں مانگا کرتے ۔۔۔ علامہ اعجاز فرخ[…]

غزلیں ۔۔۔ فرحت عباس شاہ

نہیں تیرا نشیمن عجز گاہوں، خاکدانوں میں تو مسلم ہے بسیرا کر فرنگی عیش خانوں میں   تجھے ایماں فروشی کے فوائد کا ہے اندازہ ہے اب تیری گزر اوقات یورپ کے ٹھکانوں میں   مسرت ہے تجھے بیداریِ بزمِ تعیش سے تری عشرت کی جولانی ہے خوابیدہ مکانوں میں   حرم کے پاسباں یہ Read more about غزلیں ۔۔۔ فرحت عباس شاہ[…]

غزلیں ۔۔۔ قمر صدیقی

کہاں تلاش کریں نقشِ آشیانہ کوئی یہ شہر جیسے بڑا سا ہے قید خانہ کوئی   سو اپنی ہجرتِ پیہم کا بس جواز ہے یہ پرندے ڈھونڈتے رہتے ہیں آب و دانہ کوئی   مآلِ عشق پتہ ہے اسے مگر پھر بھی تلاش لیتا ہے ہر بار دل بہانہ کوئی   عجب طلسم ہے جو Read more about غزلیں ۔۔۔ قمر صدیقی[…]

غزلیں ۔۔۔ گلناز کوثر

دھیان کی حد سے باہر جو تھا صرف سُنا خاموشی نے جیون کی مُٹھی میں کیا ہے جان لیا خاموشی نے   آوازوں نے تنہائی میں شور بھرا اور لوٹ گئیں دیر تلک پھر میرے جی کو بہلایا خاموشی نے   شبد نگر کی رانی تھی وہ نظم کی آنکھ کا تارا تھی ہائے وہ Read more about غزلیں ۔۔۔ گلناز کوثر[…]