- راج کمار سینی کی دو ہندی نظمیں
(محض رسم الخط کی تبدیلی کے ساتھ)
رواج
سکھ اور دکھ
جیون کی تھالی میں
پروس دۓ کس نے
نمکین الگ
مٹھائی الگ
سب کچھ کھانا ہے
جھوٹا نہ چھوڑنے کا رواج نبھانا ہے
دنگے کے بعد
کیسی سڑک ہے
اس پر کوئی نہیں چلتا
کیسی گلی ہے
اس میں کوئی نہیں گھستا
کیسا گھر ہے
یہاں کوئی نہیں رہتا
کیسی کھڑکی ہے
اس سے کوئی نہیں جھانکتا
کیسا دروازہ ہے
اس سے نہ کوئی باہر جاتا ہے
نہ اندر آتا ہے
کیس شہر ہے
یہاں کوئی نہیں بولتا
کوئی نہیں سوچتا
کوئی نہیں روکتا
٭٭٭