شاہد ماکلی

تمثیل میں یہ سین بھی لے آنا پڑا ہے پرچھائیں کو پرچھائیں سے مروانا پڑا ہے کم روشنی سے کام مرا چلتا نہیں تھا آخر مجھے دو کرنوں کو ٹکرانا پڑا ہے ممکن ہے کہ یوں راہ کی بہتر سمجھ آئے خود کو کہیں آغاز میں لے جانا پڑا ہے اُس خواب کی کل عمر Read more about شاہد ماکلی[…]

کتابیں ڈھونڈتی ہوں ۔۔۔ سبین علی

کتابیں ڈھونڈتی ہوں کمپیوٹر کی سکرین پر برقی سطروں کے سنگ چلتے ہوئے آنکھیں بے طرح سے تھک سی جاتی ہیں ایک کسک بن کر پھریاد آتی ہیں میری سکھیاں میری سہیلیاں میرے بچپن کی ہمجولیاں نیم شب کی صحبتیں ہاں میری کتابیں ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتیں کتابوں کی دکانوں پر بڑی حسرت سے Read more about کتابیں ڈھونڈتی ہوں ۔۔۔ سبین علی[…]

ارادہ ۔۔۔ شہناز نبی

ہتھیلیوں کی سبھی لکیریں جلا رہی ہوں تمہارے سر کی قسم ہے مجھ کو نہ اب لکھوں گی فلک پہ کوئی سوالنامہ نوشتے کو میں قبول کر لوں گی سر جھکا کر تمہارے آقاؤں کی حکمت پہ نہ ہنسوں گی نہ پوچھوں گی کہ ہواؤں میں کیا سلگ رہا ہے نہ خواب دیکھوں گی دن Read more about ارادہ ۔۔۔ شہناز نبی[…]

تاخیر۔۔۔ داؤد کاکڑ

گھنٹی بجانے کے لئے ہاتھ اٹھایا تو اس کی نظر دروازے کی بائیں جانب آویزاں باپ کے نام کی تختی پر پڑ گئی ‘ماسٹر عنایت اللہ ’ اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کھیل گئی۔ اسے وہ دن کل کی طرح یاد تھا جب اس کے باپ نے وہ تختی اس جگہ پر لگائی تھی۔ اس Read more about تاخیر۔۔۔ داؤد کاکڑ[…]

ایک سوال۔۔۔ نسترن احسن فتیحی

کل میری لڑائی ہو گئی، لڑائی بھی کس سے دودھ والے سے۔ یہ سن کر آپ لوگ یہ مت سوچئے گا کہ میں ایک لڑاکا قسم کی گھریلو عورت ہوں۔ قصہ دراصل یہ ہے کہ یہ شخص جو اپنے گاؤں ( جو یہاں سے دس بارہ کیلو میٹر دور ہے )سے آ کر ہمارے شہر Read more about ایک سوال۔۔۔ نسترن احسن فتیحی[…]

بستی راج۔۔۔ نورالحسنین

آسمان میں چاند پریشان تھا۔ ستاروں کی نظریں زمین پر لگی ہوئی تھیں۔ جنگل میں گھنی جھاڑیوں کے ایک گوشے میں درندے، چرندے اور پرندے ایک ساتھ بیٹھے تھے۔ موسم بھی بڑا عجیب و غریب ہو گیا تھا۔ ہوائیں کبھی تو گرم ہو جاتیں اور کبھی بالکل سرد۔ ’’آخر جنگل میں آج کل یہ کیا Read more about بستی راج۔۔۔ نورالحسنین[…]

چنوا کا حلالہ ۔۔۔ شموئل احمد

چنوا کالا کلوٹ تھا۔ اور لگائی غزال چشم تھی۔ سرو جیسا قد.سڈول بازو ….. بال کمر تک لہراتے ہوئے اور جامنی کساوٹ سے بھرپور لب و رخسار۔ غریب کا حسن سماج کی آنکھوں میں چبھتا ہے۔ حسن طبقہ اشرافیہ کے لیئے ہے۔ کبھی سنا کہ کوئی شہزادی بد صورت بھی تھی؟ یا کسی دلت کے Read more about چنوا کا حلالہ ۔۔۔ شموئل احمد[…]

اپنا گھر (ہندی کہانی)۔۔۔ دیوی نانگرانی/عامر صدیقی

زندگی ایک طویل کہانی ہے، جس میں جھلساتی دھوپ بھی ہے، گھنی چھاؤں بھی ہے، اس کے پھیلے سایوں میں خوشی، غمی کے تانے بانے سے بُنی داستانیں بھی ہیں۔ یہ داستانیں کبھی ان سایوں سے بھی طویل ہو گئی ہیں، تو کبھی چھوٹی رہیں، کبھی مختصر سی اور تو کبھی نقطہ برابر ہی رہیں، Read more about اپنا گھر (ہندی کہانی)۔۔۔ دیوی نانگرانی/عامر صدیقی[…]

تلمیحاتِ سیفی فرید آبادی (غزلیات کے تناظر میں)۔۔۔ عامر صدیقی

حیات سیفی فریدآبادی آپ کا اصل نام علامہ سید مکرم علی شاہ نقوی ہے۔ آپ نومبر 1894ء بمقام فریدآباد، ضلع گڑ گاواں، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حکیم سید امتیاز علی چشتی صابری المتخلص سیماب متھراوی اپنے دور کے مشہور بزرگ اور شاعر تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ دیوبند فریدآباد میں Read more about تلمیحاتِ سیفی فرید آبادی (غزلیات کے تناظر میں)۔۔۔ عامر صدیقی[…]

غزلیں۔۔۔ محمد علوی

جاتے جاتے دیکھنا پتھر میں جاں رکھ جاؤں گا کچھ نہیں تو ایک دو چنگاریاں رکھ جاؤں گا نیند میں بھی خواب رکھنے کی جگہ باقی نہیں سوچتا ہوں یہ خزانہ اب کہاں رکھ جاؤں گا سب نمازیں باندھ کر لے جاؤں گا میں اپنے ساتھ اور مسجد کے لیے گونگی اذاں رکھ جاؤں گا Read more about غزلیں۔۔۔ محمد علوی[…]