فریدہ لاکھانی فرحؔ

کسی سے کوئی شکایت نہ کچھ گلہ رکھئے دراز صرف محبت کا سلسلہ رکھئے خیال و خواب میں ہی اس سے رابطہ رکھئے خرد سے کچھ تو جنوں کا معاملہ رکھئے دلوں کی بات دلوں تک رہے تو بہتر ہے زبان کھول کے کیوں اپنا مدعا رکھئے بہت ہے وقت کی تنگی محبتوں کے لئے Read more about فریدہ لاکھانی فرحؔ[…]

دیوی ناگرانی

شبنمی ہونٹ نے چھوا جیسے کان میں کچھ کہے ہوا جیسے لے کے آنچل اڑی ہوا کچھ یوں سیر کو نکلی ہو صبا جیسے اس سے کچھ اس طرح ہوا ملنا مل کے کوئی بچھڑ رہا جیسے اک طبیعت تھی ان کی، اک میری میں ہنسی ان پہ بل پڑا جیسے لوگ کہہ کر مکر Read more about دیوی ناگرانی[…]

نوشین فاطمہ عبد الحق

ازل سے عشق ہے ذاتی معاملہ دل کا چپ اے خرد! ذرا سننے دے فیصلہ دل کا یہ عشق باختہ لشکر یہ عشق بےزاری چلےگا کب تلک ان سے مقابلہ دل کا؟ تم ایک جسم میں رہتے ہو دوستی سے رہو رہے بخیر خرد سے معاملہ دل کا بڑھیں گی آگہی سے ذمہ داریاں ہمدم! Read more about نوشین فاطمہ عبد الحق[…]

عاطف چودھری

میں ٹوٹ کے اس وقت کے آثار سے نکلا آنسو بھی نہ اک چشمِ عزادار سے نکلا دنیا سے عداوت تو بہت بعد میں ٹھہری پہلے میں تِرے دل، تری گفتار سے نکلا لہجہ ترا کچھ اور تھا، آنکھوں میں تھا کچھ اور اقرار کا پہلو ترے انکار سے نکلا ہے رقص میں ہوتے ہوئے Read more about عاطف چودھری[…]

لالہ رخ

ستم پر شرطِ خاموشی بھی اس نے ناگہاں رکھ دی کہ اک تلوار اپنے اور،میرے درمیا ں رکھ دی یہ پوچھا تھا کہ مجھ سے جنسِ دل لے کر کہاں رکھ دی بس اتنی بات پر ہی کاٹ کر اس نے زباں رکھ دی پتا چلتا نہیں اور آگ لگ جاتی ہے تن من میں Read more about لالہ رخ[…]

ڈاکٹر وقار خان

  دیکھ پگلی نہ دل لگا مرے ساتھ اتنی اچھی نہیں وفا مرے ساتھ یار جو مجھ پہ جان وارتے تھے کیا کوئی واقعی مَرا مرے ساتھ؟ میں تو کمزور تھا میں کیا لڑتا وہ مگر پھر بھی لڑ پڑا مرے ساتھ اے خدا تُو تو جانتا تھا مجھے تُو نے اچھا نہیں کیا مرے Read more about ڈاکٹر وقار خان[…]

مصحف اقبال توصیفی

مجھ کو اکیلا پا کر دل نے مجھ سے کیسی گھاتیں کیں میں جو نہیں تھا، وہ بھی کہاں تھا، کس نے کس سے باتیں کیں؟ آنکھیں خشک تھیں لیکن میں تو پاؤں سے سر تک بھیگ گیا اک آنسو نے میرے اندر آج عجب برساتیں کیں آنکھیں بند تھیں اُن میں دیکھا دنیا کے Read more about مصحف اقبال توصیفی[…]

ہندی سے اردو ترجمے کے ضمن میں مختلف مشینی کوششیں اور اردو کے لیے بہتر طریقۂ کار کی تلاش۔۔۔ اعجاز عبید

خلاصہ ہندی اور اردو ایسی دو زبانیں ہیں جو اپنی اصل میں ایک ہی ہیں۔ ان دونوں میں محض رسم الخط کا فرق ہے اور لفظیات کا۔ اور ہندی سے اردو یا اس کے الٹ ترجمے کی کوششوں میں محض رسم الخط کی تبدیلی اور مشکل الفاظ کے ترجمے الگ سے کرنے کے بعد ان Read more about ہندی سے اردو ترجمے کے ضمن میں مختلف مشینی کوششیں اور اردو کے لیے بہتر طریقۂ کار کی تلاش۔۔۔ اعجاز عبید[…]

ممتحن کا پان۔۔۔ عظیم بیگ چغتائی

ریل کے سفر میں اگر کوئی ہم مذاق مل جائے تو تمام راہ مزے سے کٹ جاتی ہے۔ گو بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی بھی مل جائے تو وہ اس کے ساتھ وقت گزاری کر لیتے ہیں، مگر جناب میں غیر جنس سے بہت گھبراتا ہوں اور خصوصاً جب وہ پان Read more about ممتحن کا پان۔۔۔ عظیم بیگ چغتائی[…]

وقت کا تیر ۔۔۔ سٹیون ہاکنگ

The Arrow Of Time (’’وقت کا سفر‘‘ A BRIEF HISTORY OF TIME ، Stephen Hawking، نواں باب، ترجمہ:ناظر محمود، نظرِ ثانی:شہزاد احمد،، اردو یونیکوڈ برقی کتاب: محمد علی مکی ) پچھلے ابواب میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ وقت کی ماہیت کے بارے میں ہمارے خیالات چند سالوں میں کس طرح تبدیل ہو چکے ہیں، Read more about وقت کا تیر ۔۔۔ سٹیون ہاکنگ[…]