دریچے: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی۔۔۔ ڈاکٹر بی داؤد محسنؔ

نام کتاب۔ دریچے مصنف: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی مبصر: ڈاکٹر بی داؤد محسنؔ(پرنسپل یس۔ کے۔ اے۔ ایچ ملّت کالج داونگرے۔ کرناٹک ) اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غلبے والی صدی ہے۔ اور خوش آئیند بات ہے کہ ہماری اردو زبان بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے۔ اردو کے اکثر شعرا Read more about دریچے: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی۔۔۔ ڈاکٹر بی داؤد محسنؔ[…]

’فشار ریگ‘‘ (انور سلیم)۔ ایک تاثراتی مطالعہ۔۔۔ مصحف اقبال توصیفی

’’پر ہوا کے ‘‘ اور ’’در سحاب‘‘ کے بعد ’’فشار ریگ‘‘ انور سلیم کا تیسرا مجموعہ کلام ہے۔ اس مجموعے میں شامل نظمیں، غزلیں اور دیگر تخلیقات اگر ہم رک رک کر پڑھیں تو احساس ہوتا ہے ہماری آنکھ کچھ ان دیکھے مناظر دیکھ رہی ہے۔ ہماری شاعری اور شاعری ہی نہیں ہر صنف ادب Read more about ’فشار ریگ‘‘ (انور سلیم)۔ ایک تاثراتی مطالعہ۔۔۔ مصحف اقبال توصیفی[…]

نورالعین عینی

اداسی __________     اداسی.. سرد رت میں برف کی چادر لپیٹے بت بنی بیٹھی ہے گہری سوچ میں گم ہے! ٭٭٭   آرزوئے باراں _____________       الہی بارش کی آرزو ہے یہ آرزو ہے۔۔کہ پھر سے تشنہ نگاہ دیکھے کہ کس طرح سے شریر بوندوں کی چھیڑخانی تھکن سے بیزار گدلے گدلے Read more about نورالعین عینی[…]

خود نوشت سوانح عمری کی حقیقت اور ساقی فاروقی کی "پاپ بیتی” تحقیقی و تنقیدی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر روبینہ شاہین

قطرہ پر گہر ہونے تک کیا کچھ گزرتی ہے اس کا بیان دلچسپ اور اثر انگیز ہوتا ہے۔ خود نوشت سوانح عمریوں کی مختلف صورتیں جاننے سے پہلے اس کی جامع اور مستند تعریف کی تلاش ضروری ہے۔ ادبی تاریخ میں سوانحی ادب کی اصطلاح کافی پرانی ہے۔ سوانحی ادب میں تاریخ، حالات وقائع، ڈائری، Read more about خود نوشت سوانح عمری کی حقیقت اور ساقی فاروقی کی "پاپ بیتی” تحقیقی و تنقیدی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر روبینہ شاہین[…]

منیر انور

چاند _______     چاند بادل کی اوٹ سے نکلا اور کھڑکی سے دودھیا کرنیں اس کا چہرہ اُجالنے آئیں میں نے دیکھا کہ چاند چہرے پر چاند کی روشنی مچلتی تھی ایک لمحے کو رک گئی دھڑکن آنکھ جیسے جھپکنا بھول گئی دل نے چاہا کہ وقت تھم جائے اور یہ ساعتِ حیات افروز Read more about منیر انور[…]

ساقی فاروقی: اس ایک آن میں سب کچھ تباہ کر کے نہ جا ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

اردو اور انگری زبان کے ممتاز شاعر اور ادبی نقاد ساقیؔ فاروقی (قاضی محمد شمشاد فاروقی) نے ترکِ رفاقت کی۔ اپنی وفا شعار کیتھولک آسٹرئین اہلیہ جسے وہ پیار سے ’ گنڈی ‘ کہتا تھا کے انتقال کے بعد وہ گزشتہ دو برس سے گوشہ نشین ہو گیا تھا اور ادبی محفلوں میں کم کم Read more about ساقی فاروقی: اس ایک آن میں سب کچھ تباہ کر کے نہ جا ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

سلیم صدیقی کا رزمیاتی آہنگ۔۔۔ حقانی القاسمی

وقت کے ہونٹوں پہ جو شعر رواں ہو جاتے ہیں، ان کی قیمت ہیرے جواہرات سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ہر شعر کو نہ سینہ نصیب ہوتا ہے اور نہ مصرعوں کو ہونٹوں کی پناہ ملتی ہے۔ محبوبیت اور مقبولیت کے ستارے ہر شعر کا مقدر نہیں ہوتے۔ خاص طور پر نئی نسل کے شاعروں Read more about سلیم صدیقی کا رزمیاتی آہنگ۔۔۔ حقانی القاسمی[…]