مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

  رفتگاں کا نوحہ ’سمت‘ کا مقدر بن گیا ہے کچھ عرصے سے۔ جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جا رہے ہیں، اور یہ عرصہ جنوری تا مارچ ۲۰۱۶ء تو اردو پر بہت بھاری گزرا ہے۔ ۲۶ جنوری جب ہندوستان میں سارا ملک جشن جمہوریہ منا رہا تھا، لکھنؤ میں اردو کی ایک اہم Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔[…]

نعت (سہ قافیتین) ۔۔۔ صادق اندوری (مرحوم)

  معراج کی شب بالائے فلک انوارِ ہدایت آیا ہے صف بستہ ہیں سب جن اور ملک گلزار حقیقت سجتا ہے   مانند تخئیل شکل نظر صرف ایک ہی لمحے میں اڑ کر افلاک کی رفعت پر یکسر رہوارِ نبوت پہنچا ہے   بخشش کی امیدیں کیا معنی اس وقت تک اے انسانِ دنی جب Read more about نعت (سہ قافیتین) ۔۔۔ صادق اندوری (مرحوم)[…]

غزل ۔۔۔ مضطر خیر آبادی

  دِل کا مُعاملہ جو سُپرد نظر ہُوا دُشوار سے یہ مرحلہ دُشوار تر ہُوا اُبھرا ، ہر اِک خیال کی تہہ سے تِرا خیال دھوکا تِری صدا کا، ہر آواز پر ہُوا راہوں میں ایک ساتھ یہ کیوں جل اُٹھے چراغ شاید ترا خیال مرا ہم سفر ہُوا سمٹی تو اور پھیل گئی ، Read more about غزل ۔۔۔ مضطر خیر آبادی[…]

بُدھ کا دوسرا چیلا (ایک ذاتی تاثر)۔ ۔ ۔ ستیہ پال آنند

  گذشتہ صدی کے آخری برس میں میرے لاہور کے ایک ہفتے کے قیام کے دوران انتظار حسین صاحب نے میری تتھا گت نظموں کے حوالے سے مجھے کہا : "اگر آپ کا یہ دعوے ٰ ہے کہ آپ مہاتما بدھ کے پہلے چیلے آنند کی نسل سے ہیں تو میرا یہ کلیم بھی نوٹ Read more about بُدھ کا دوسرا چیلا (ایک ذاتی تاثر)۔ ۔ ۔ ستیہ پال آنند[…]

خدا حافظ۔ اِنتظار حسین۔ ۔ ۔ محمد حمید شاہد

  آخر وہ سناؤنی بھی آ گئی جو ہم سننا ہی نہیں چاہتے تھے، ہمیں انتظار حسین کو خدا حافظ کہنا پڑ رہا ہے اور وہ بھی یوں کہ ہمارے دل دکھ سے بوجھل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے بھی انتظار حسین کی بیماری کی خبر آئی تھی، اور اس سے پہلے ان کے کولہے کی Read more about خدا حافظ۔ اِنتظار حسین۔ ۔ ۔ محمد حمید شاہد[…]

گُم شدہ پرندے کی آواز– انتظار حسین۔ ۔ ۔ مسعود منور

  انتظار حسین کے بارے میں لکھنا، برِ صغیر پاک و ہند کی نو دہائیوں کی شاہراہ پر پیدل چلنے کا عمل ہے جو مجھ سے ممکن نہیں اور نہ ہی یہ میرے بس کی بات ہے۔ میں کوئی ادبی مفتی ہوں اور نہ ہی میرے پاس حکومتِ پاکستان کا جاری کر دی ادبی لائسنس Read more about گُم شدہ پرندے کی آواز– انتظار حسین۔ ۔ ۔ مسعود منور[…]

انتظار حسین: تمام مرحلے صوت و بیاں کے ختم ہوئے ۔۔۔ غلام شبیر رانا

    عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز پاکستانی افسانہ نگار، ناول نگار، شاعر، اردو اور انگریزی زبانوں کے کالم نگار اور مترجم انتظار حسین نے عدم کی بے کراں وادیوں کی جانب رخت سفر باندھ لیا۔ ان کا شمار تاریخ ادب کے ان عظیم ترین مصنفین میں ہوتا تھا جنھیں کلاسیک کا درجہ ملا Read more about انتظار حسین: تمام مرحلے صوت و بیاں کے ختم ہوئے ۔۔۔ غلام شبیر رانا[…]

کہانی سے داستان تک …انتظار حسین۔ ۔ ۔ حسنین جمیل

  جیل روڈ سے ملحقہ گلی کے اندر میں بے شمار دفعہ گیا ہوں مگر جانے کیوں اس شام کو اس گلی میں داخل ہوتے وقت افسردگی کا احساس جنوری کی سرد شام سے بھی زیادہ تھا۔ جب میں اس گھر کی چوکھٹ میں داخل ہوا۔ گھر کا سیاہ دروازہ خلاف توقع کھلا ہوا تھا۔ Read more about کہانی سے داستان تک …انتظار حسین۔ ۔ ۔ حسنین جمیل[…]

شاما چڑیا کو پکارتا آخری آدمی۔ ۔ ۔ حسنین جمال

    شاما چڑیا، تمہیں پکارنے والا آخری آدمی اب تمہاری تلاش میں بہت دور جا چکا۔ بیر بہوٹیوں کو بھی جا کر یہ سناﺅنی تمہیں نے دینی ہے۔ دیکھو، حوصلہ رکھنا شاما، جتنے جگنو وہ آدمی بکھیر گیا، وہ اس جنگل میں اس کی یاد مناتے رہیں گے، ٹمٹماتے رہیں گے۔ ڈبائی سے اگر Read more about شاما چڑیا کو پکارتا آخری آدمی۔ ۔ ۔ حسنین جمال[…]

ڈاکٹر انور سدید سے مکالمہ ۔۔۔ عمران نقوی

عمران نقوی:آپ نے "اردو ادب کی تحریکیں ” لکھی۔ لمحہ ء موجود میں کسی ادبی تحریک کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ؟ انور سدید:اپنی کتاب "اردو ادب کی تحریکیں ” لکھتے وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ ادب کی تحریک بھی اولمپک کی شمع کی طرح ہوتی ہے جو مختلف اوقات میں معانی کے لحاظ Read more about ڈاکٹر انور سدید سے مکالمہ ۔۔۔ عمران نقوی[…]