ہائیکو ۔۔۔ سعود عثمانی

الگ سیاپے ہیں لوگوں سے گھلنا ملنا دو اکلاپے ہیں ٭٭   چین نہیں گھر میں کوئی روزن ڈھونڈتی ہے بوند ہے پتّھر میں ٭٭   کیا ہو جاتا ہے کوئی بات نہ ہو پھر بھی دل بھر آتا ہے ٭٭   کٹنا پڑتا ہے مٹی ہوں اور پہلو میں دریا پڑتا ہے ٭٭٭

غزل۔ ۔ ۔ سرفراز احمد سحرؔ

الجھا ہے جو انکار سے اقرار مسلسل اک حشر بپا ہے پسِ دیوار مسلسل   کانٹے ہیں یہاں پھول سے بے زار مسلسل مجھ سے ہیں خفا میرے سبھی یار مسلسل   جب زخم مری پشت پہ آیا تو میں سمجھا لڑتا رہا دشمن سے میں بے کار مسلسل   بنیاد جو نفرت کی کبھی Read more about غزل۔ ۔ ۔ سرفراز احمد سحرؔ[…]

غزلیں ۔۔۔ ادیب سہیلؔ

ایک دیوار سی کہرے کی کھڑی ہے ہر سو پر سمیٹے ہوئے بیٹھی ہے چمن میں خوشبو   یہ اندھیرے بھی ہمارے لیے آئینہ ہیں روبرو کرتے ہیں کردار کے کتنے پہلو   ان سلگتے ہوئے لمحوں سے یہ ملتا ہے سراغ دم بہ دم ٹوٹ رہا ہے شب غم کا جادو   دام‌ بردار Read more about غزلیں ۔۔۔ ادیب سہیلؔ[…]

غیر منقوط نعت ۔۔۔ منصور آفاق

ہوا کا ورد، ساحل سے محمد رسول اللہ صدا آئے مرے دل سے محمد رسول اللہ   سحر دم، ہمکلا مِ گردِ صحرا، کارواں آسا کہے ہر راہی محمل سے محمد رسول اللہ   ملی ہے لوگوں کو دکھ سے رہائی اور  کالک سے اماں، عہدِ  سلاسل سے محمدرسول اللہ   ہوئی ہے اطلاعِ  عام Read more about غیر منقوط نعت ۔۔۔ منصور آفاق[…]

جمعہ کا دن ۔۔۔ نصر ملک

آج جمعہ تھا اور  مجھے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک مسجد کے قریب واقع ایک کیفے ٹیریا میں پہنچنا تھا۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ جمعہ کی نماز کے بعد بیشتر مسلمان اس کیفے میں چائے کافی وغیرہ پینے اور  آپس میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے آتے ہیں۔ میرے وہاں جانے کا مقصد  یہ  Read more about جمعہ کا دن ۔۔۔ نصر ملک[…]

غزلیں۔ ۔ ۔ کاوش عباسی

شرار دل کو تا چشم آنے کی مہلت نہیں ملتی مَیں رونا چاہتا ہوں، رونے کی فرصت نہیں ملتی   مِری اُن سوختہ تنہائیوں میں کتنے سورج تھے چمکتی جلوتوں میں بھی یہ  کیفیّت نہیں ملتی   محبّت، سر خوشی، تسکیں، مجھے بھی اچھے لگتے ہیں پَر اِن روشن ستاروں سے مِری قسمت نہیں ملتی Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ کاوش عباسی[…]

غزلیں۔ ۔ ۔ حمیدہ شاہین

  کھیل میں کچھ تو گڑ بڑ تھی جو آدھے ہو کر ہارے لوگ آدھے لوگ نِری مٹی تھے، آدھے چاند ستارے لوگ   اُس ترتیب میں کوئی جانی بُوجھی بے ترتیبی تھی آدھے ایک کنارے پر تھے، آدھے ایک کنارے لوگ   اُس کے نظم و ضبط سے باہر ہونا کیسے ممکن تھا آدھے Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ حمیدہ شاہین[…]

بانو قدسیہ کے حوالہ سے دو باتیں ۔۔۔ مشرّف عالم ذوقی

  کچھ لمحے بڑے فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اس وقت یہ طے ہوتا ہے کہ کون کس شخص کا سیارہ بنایا جائے گا۔ جس طرح کسی خاص درجہ حرارت پر پہنچ کر ٹھوس مائع اور مائع گیس میں بدل جاتا ہے ‘ اسی طرح کوئی خاص گھڑی بڑی نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے، اس وقت Read more about بانو قدسیہ کے حوالہ سے دو باتیں ۔۔۔ مشرّف عالم ذوقی[…]

غزل ۔۔۔ جمیل الرحمٰن

  شاعری واعری نہیں کرتے ہم یہ دھندا کبھی نہیں کرتے   گم شدہ آسماں کہاں ہے تُو خواب کیوں مخبری نہیں کرتے   نام کرنے کی آرزو کیا ہو جب کوئی کام ہی نہیں کرتے   خاک افتادگان کے آنسو کیا کہیں روشنی نہیں کرتے   سب سے کرتے ہیں دل لگی لیکن درد Read more about غزل ۔۔۔ جمیل الرحمٰن[…]

بلراج مین را : ایک زندگی ۔۔۔ سرورالہدیٰ

  بلراج مین را کی کہانی وہ میں نے 1996میں پڑھی تھی۔ میرے چند دوستوں نے بھی اس کہانی کا مطالعہ کیا۔ مجھے یاد ہے کہ جے این یو کے کاویری ہاسٹل کے ایک کمرے میں اس کہانی کے معنی اور مفہوم کے سلسلے میں ہر شخص کی رائے ایک دوسرے سے مختلف تھی۔ جاڑے Read more about بلراج مین را : ایک زندگی ۔۔۔ سرورالہدیٰ[…]