غزل۔ ۔ فرح دیبا

زیست مشکل  یہ  خود بنائی ہے کی محبت تو پھر نبھائی ہے   داغ سینے کا جب سے روشن ہے گھر میں کچھ روشنی ہی آئی ہے   کہتے ہیں ہاں، قیامت آئی نہیں پیار میں  یہ  تو روز آئی ہے   بات دیکھی ہے بات سمجھی ہے جب کرن سوچ کی جلائی ہے   Read more about غزل۔ ۔ فرح دیبا[…]

غزل۔ ۔ ۔ احمد فاروق

سرخوشی میں بھی انا کی تسکین کوئی ہو گا مگر ایسا بے دین   ایک ہی طُرفہ تماشا کردار آدمی اور  خدا کا شوقین   شبِ مہتاب میں کی ہم سے خاص میر صاحب نے غزل کی تلقین   چاندنی لہر مہکتے مدہوش خواب مدھم مترنّم رنگین   یاد کی شام نمی گرد غبار حبس Read more about غزل۔ ۔ ۔ احمد فاروق[…]

سہ ماہی الاقربا، اسلام آباد، جلد ۱۹، شمارہ۴ ۔۔۔ تبصرہ نگار: ڈاکٹر غلام شبیر رانا

سہ ماہی الاقربا، اسلام آباد، جلد ۱۹، شمارہ۴ اکتوبر۔ دسمبر۲۰۱۶، صفحات، ۳۶۰ قیمت: ۳۵۰ روپے   پاکستان کے وفاقی دار الحکومت سے ممتاز ادیب سید منصور عاقل کی ادارت میں شائع ہونے والا سہ ماہی ادبی مجلہ ’’الاقربا‘‘ اپنے بلند معیار کی بنا پر ذوق سلیم سے متمتع دنیا بھر کے قارئین میں بہت مقبول Read more about سہ ماہی الاقربا، اسلام آباد، جلد ۱۹، شمارہ۴ ۔۔۔ تبصرہ نگار: ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

دیکھنے سے ڈرتا ہوں ۔۔۔ محمد بلال اعظم

  (مجید امجد لائبریری میں ) _______________________   دیکھنے سے ڈرتا ہوں اُن حسین آنکھوں میں جن میں زیست پلتی تھی جن میں خواب رہتے تھے جن میں دل دھڑکتا تھا   دھڑکنوں سے روز و شب ہم بھی خواب بُنتے تھے زندگی نبھانے کے خواب ساتھ رہنے کے خواب! ساتھ دینے کے   دیکھنے Read more about دیکھنے سے ڈرتا ہوں ۔۔۔ محمد بلال اعظم[…]

کاظمی جی۔ ۔ کائنات بشیر

واہ واہ۔ ۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پہ پوری دنیا کو ناز کرنا چاہیئے۔ چاہے وہ ان سے ملے ہوں یا نہ ملے ہوں۔ جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں۔ دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو۔ گدڑی میں چھپے لعل۔ ۔ تو کبھی کبھی گدڑی پہ بھی ناز کر لینا چاہیئے۔ ہاں تو Read more about کاظمی جی۔ ۔ کائنات بشیر[…]

م۔ ناگ اور اُس کی افسانہ نگاری ۔۔۔ اسیم کاویانی

مختار احمد (م۔ ناگ) نے مغربی وِدربھ کے ضلع ناگپور کے ایک غریب اور  کثیر عیال ہیڈ کانسٹیبل کے یہاں جنم لیا تھا۔ اُس کے والد نے ایمان داری میں گزر بسرکی تھی اور  وہ اپنے خاندان کو غریبی کی ظلمت سے نہ نکال سکے تھے۔ پہلی کلاس ہی میں مختار احمد نے چار سال Read more about م۔ ناگ اور اُس کی افسانہ نگاری ۔۔۔ اسیم کاویانی[…]

سادہ اوراق ۔۔۔ نسترن احسن فتیحی

343434ایک گھنی آبادی کے فلیٹ کی پانچویں منزل کے اکلوتے کمرے میں اور موسموں کی زیادتی کی زد میں احمد کو تنہا رہتے ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔ ۔ آج کل مئی کی گرمی کی دوپہر میں یہ کمرہ تپش سے انگیٹھی بن جاتا ہے، اور وہ گھبرا کر بلا ارادہ باہر نکل جا Read more about سادہ اوراق ۔۔۔ نسترن احسن فتیحی[…]

ادیب سہیل— فن موسیقی کے جانکار ۔۔۔ صابر عدنانی

فنون لطیفہ میں موسیقی ایک اہم درجہ رکھتی ہے۔ اس کو سمجھنا، پرکھنا ہرکسی کے بس کا روگ نہیں۔ ادیب سہیل کی موسیقی کے حوالے سے بھی خدمات نمایاں ہیں۔ جہاں انھوں نے ادب کے اندر نئے نئے تجربات سے قارئین ادب اور  ادب کے طالب علموں کو نئے رُخ دیکھنے اور  سوچنے پر مجبور Read more about ادیب سہیل— فن موسیقی کے جانکار ۔۔۔ صابر عدنانی[…]

چابی ۔۔۔ بانو قدسیہ

یوں تو گھر میں کئی ایسے تالے تھے جن کی چابیاں کھو گئی تھیں اور کچھ چابیاں ایسی تھیں جن کے تالے عرصے سے نہ ملتے تھے۔ لیکن کنجیوں کے چاندی ایسے چمکتے چھلے میں کسی اٹیچی کیس کی ایک ایسی منہ بند چابی تھی جو بڑی بڑی چابیوں میں کھسکتی، جھولتی، بجتی، یوں ہی Read more about چابی ۔۔۔ بانو قدسیہ[…]

ہائیکو ۔۔۔ سعود عثمانی

الگ سیاپے ہیں لوگوں سے گھلنا ملنا دو اکلاپے ہیں ٭٭   چین نہیں گھر میں کوئی روزن ڈھونڈتی ہے بوند ہے پتّھر میں ٭٭   کیا ہو جاتا ہے کوئی بات نہ ہو پھر بھی دل بھر آتا ہے ٭٭   کٹنا پڑتا ہے مٹی ہوں اور پہلو میں دریا پڑتا ہے ٭٭٭