نیا سال ۔۔۔ مخدوم محی الدین

کروڑوں برس کی پُرانی کہن سال دُنیا یہ دُنیا بھی کیا مسخری ہے نئے سال کی شال اوڑھے بہ صد طنز ہم سب سے یہ کہہ رہی ہے کہ میں تو نئی ہوں ہنسی آ رہی ہے ٭٭٭

اور عائشہ آ گئی ۔۔۔ قدرت اللہ شہاب

کھوکھرا پار کے مقام پر سرحد عبور کرتے ہوئے ہندوستانی کسٹم چوکی والوں نے عبد الکریم اور اس کی بیوی کو تو جانے دیا۔ لیکن ان کی تین چیزوں کو مزید تحقیق کے لیے اپنے پاس رکھ لیا۔ یہ تین چیزیں سنگر سوئنگ مشین، ہرکولیس کا بائیسکل اور عبد الکریم کی جواں سال بیٹی عائشہ Read more about اور عائشہ آ گئی ۔۔۔ قدرت اللہ شہاب[…]

ایک رات ۔۔۔ اے حمید

رات سر پر آئی تھی اور میں شہر کی سڑکوں پر بے یار و مددگار پھر رہا تھا۔  پچھلی رات سے میرے پیٹ میں سوائے پانی اور چائے کی پیالی کے کچھ نہ گیا تھا۔  علاوہ ازیں میری جیب میں پھوٹی کوڑی تک نہ تھی اور آخری سگریٹ میری انگلیوں میں سلگ رہا تھا۔  امید Read more about ایک رات ۔۔۔ اے حمید[…]

تبصرے: بھگوت گیتا منظوم یا نسیم عرفاں از منور لکھنوی ۔۔۔ عبد الماجد دریابادی

257 صفحہ، مجلد مع گرد پوش، قیمت چھ روپیہ، آدرش کتاب گھر، ببلی خانہ، دہلی۔   منشی بشیشور پرشاد منور لکھنوی ثم دہلوی محض ایک پشتینی اور خاندانی شاعر نہیں، اپنی ذات سے بھی ایک کہنہ مشق اور خوش گو شاعر ہیں۔ غزل، مثنوی، رباعی وغیرہ ہر صنف کلام پر انھیں قدرت حاصل ہے اور Read more about تبصرے: بھگوت گیتا منظوم یا نسیم عرفاں از منور لکھنوی ۔۔۔ عبد الماجد دریابادی[…]

اردو زبان کی ابتداء اور اس کی ارتقا ۔۔۔ نا معلوم

مولوی فیروز الدین کی مرتب کردہ مشہور زمانہ اردو لغت ’’جامع فیروز اللغات‘‘ میں اردو زبان کی ابتداء اور اس کی ارتقا کے حوالے سے ایک سیر حاصل مقالہ شامل ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ اہم ترین مقالہ کسی مصنف/ محقق کے نام کے بغیر شائع ہوا ہے۔ گمان اغلب ہے کہ Read more about اردو زبان کی ابتداء اور اس کی ارتقا ۔۔۔ نا معلوم[…]

سیرِ لکھنؤ ۔۔۔ عبد الرحمن بجنوری

لکھنؤ میں جہاں اور چیزیں قابل دید ہیں، چند تصویریں بھی ہیں۔ تصویریں کیا ہیں گویا شاہان و وزیران اودھ کی تاریخ کے چند اوراق ہیں جو زمانے کے دست برد سے بچ رہے ہیں، یا یوں کہیے کہ اس کارواں کے نقش پا ہیں جو اودھ کی خاک پاک سے آج نصف صدی گذری Read more about سیرِ لکھنؤ ۔۔۔ عبد الرحمن بجنوری[…]

غزل ۔۔۔۔ آرزوؔ لکھنوی

(یہ غزل آرزو لکھنوی (سید انوار حسین) کی ہے۔ آپ کی جائے پیدائش لکھنو ہے اور ۱۹۵۱ میں انتقال کراچی میں ہوا۔ کراچی میں انجمن آرزو آپ کی یاد میں قائم ہوئی تھی جس کے روح رواں آل رضا صاحب اور ان کے دیگر ہم عصر تھے۔ یہ غزل خالصتاً اردو الفاظ پر مبنی ہے۔ Read more about غزل ۔۔۔۔ آرزوؔ لکھنوی[…]

علم و کتاب: مولانا آزاد ۔۔۔ عبد الماجد دریابادی

  (مولانا دریابادیؒ کا یہ نشریہ لکھنؤ ریڈیو اسٹیشن سے مئی ۱۹۶۵ء میں نشر ہوا۔ اس میں مولانا نے مولانا ابو الکلام آزاد کی انشا پردازی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کی علمی و ادبی عظمت کا اعتراف کیا ہے، مجموعہ خطوط ’’غبار خاطر‘‘ بالخصوص مولانا کے نقد و تبصرہ کا محور Read more about علم و کتاب: مولانا آزاد ۔۔۔ عبد الماجد دریابادی[…]

چائے کا ارغوانی دور ۔۔۔ مولانا ظفر علی خاں

چائے کا دور چلے، دور چلے، دور چلے جو چلا ہے تو ابھی اور چلے اور چلے چائے کا دور چلے، دور چلے، دور چلے   نہ ملے چائے، تو خوننابِ جگر کافی ہے بزم میں دور چلا ہے، تو ابھی اور چلے چائے کا دور چلے، دور چلے، دور چلے   دیکھتے دیکھتے پنجاب Read more about چائے کا ارغوانی دور ۔۔۔ مولانا ظفر علی خاں[…]