ریورس گیئر ۔۔۔ سید رفیق حسین

نوٹ: مئی 1952۔ بحیرۂ بالٹِک کے کنارے آباد قصبے نینڈورف (Niendorf) میں جرمن ادیبوں کی ایک بعد از جنگ منڈلی ’گروپ 47‘ کی نشست جاری ہے۔ بیشتر مرد ادیبوں پر مشتمل اس محفل میں شمع ایک اکتیس سالہ عورت اِلسے آئخنگر (Ilse Aichinger) کے آگے آتی ہے اور وہ اپنی کہانی Spiegelgeschichte پڑھ کر حاضرین Read more about ریورس گیئر ۔۔۔ سید رفیق حسین[…]

دیباچہ ’پہلی بارش‘ ۔۔۔ باصر سلطان کاظمی

(1) میں سکول میں پڑھتا تھا۔ نیا نیا شعر کہنا شروع کیا تھا۔ ایک محبوب مشغلہ پاپا کی غیر موجودگی میں، ان کے کمرے میں، ہر قسم کے نئے اور پرانے رسالے ’کھنگالنا‘ تھا (غیرنصابی کتابیں پڑھنے کا دور ابھی نہیں آیا تھا)۔ ایک روز ’نیا دور‘ کے دو مختلف شماروں میں پاپا کی کئی Read more about دیباچہ ’پہلی بارش‘ ۔۔۔ باصر سلطان کاظمی[…]

حضور رسالتؐ ۔۔۔ سر محمد اقبال / ترجمہ: شفیق فاطمہ شِعریٰ

مرسلہ : ارشد مسعود ہاشمی   نوٹ از ارشد مسعود ہاشمی، مدیر معاصر مجلہ اردو سٹدیز   اس ترجمے کا صرف ایک حصہ ‘سرود رفتہ’ کے عنوان سے ”شعرو حکمت“ کے شمارہ 7-6، 1974 میں شائع ہوا تھا۔ مکمل ترجمہ شعریٰ نے کبھی شائع نہیں کروایا۔  موجودہ ترجمہ شعریٰ کی بہن ڈاکٹر ذکیہ فاطمہ، اور Read more about حضور رسالتؐ ۔۔۔ سر محمد اقبال / ترجمہ: شفیق فاطمہ شِعریٰ[…]

ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ۔۔۔ ابن انشا

(سَمت کے پچھلے شمارے  (شمارہ ۵۹) میں ظہیر احمد کا مزاحیہ  ’ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز‘ شامل تھا، قارئین نے اسے پسند کرتے ہوئے مدیر کو اس دلچسپ مضمون کی طرف توجہ دلائی۔ ان قارئین کے شکریے کے ساتھ)   پاکستان ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ہونہار مصنفین اور یکہ تاز ناشرین کے لیے اپنی خدمات Read more about ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ۔۔۔ ابن انشا[…]

غزلیں ۔۔۔ آشفتہ چنگیزی

عجب رنگ آنکھوں میں آنے لگے ہمیں راستے پھر بلانے لگے   اک افواہ گردش میں ہے ان دنوں کہ دریا کناروں کو کھانے لگے   یہ کیا یک بہ یک ہو گیا قصہ گو ہمیں آپ بیتی سنانے لگے   شگن دیکھیں اب کے نکلتا ہے کیا وہ پھر خواب میں بڑبڑانے لگے   Read more about غزلیں ۔۔۔ آشفتہ چنگیزی[…]

مرزا غالب کا خط پنڈت نہرو کے نام ۔۔۔ فرقت کاکوروی

جان غالب۔ بین الاقوامی صلح کے طالب، میاں جواہر لال خوش فکر و خوش خصال جگ جگ جیو، تا قیامت آب حیات پیو۔ سنو صاحب! امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد آئے ہیں، اور اپنے ہمراہ دو نسخے دیوان غالب کے لائے ہیں، جو مجھے ابھی موصول ہوئے ہیں۔ ایک نسخہ علی سردار جعفری نے Read more about مرزا غالب کا خط پنڈت نہرو کے نام ۔۔۔ فرقت کاکوروی[…]

اندھیرے میں چونکنا ۔۔۔ ریشارد کاپوشِنسکی / اجمل کمال

  انگریزی سے ترجمہ   سویرا اور شام کا جھٹ پٹا افریقا کے دن کا بہترین وقت ہیں۔ دن میں شدید دھوپ ہوتی ہے، لیکن یہ دو وقت جینے کی مہلت دیتے ہیں۔   تفاخر کا اشارہ ہم سابیتا آبشار کی طرف جا رہے ہیں جو ادیس ابابا سے پچیس کلومیٹر دور واقع ہے۔ ایتھیوپیا Read more about اندھیرے میں چونکنا ۔۔۔ ریشارد کاپوشِنسکی / اجمل کمال[…]

غزل ۔۔۔ رئیس فروغ

آنکھیں جس کو دیکھ نہ پائیں سپنوں میں بکھرا دینا جتنے بھی ہیں روپ تمہارے جیتے جی دکھلا دینا   رات اور دن کے بیچ کہیں پر جاگے سوتے رستوں میں میں تم سے ایک بات کہوں گا تم بھی کچھ فرما دینا   اب کی رت میں جب دھرتی کو برکھا کی مہکار ملے Read more about غزل ۔۔۔ رئیس فروغ[…]

دوسرا گناہ ۔۔۔ انتظار حسین

اس دن الیملک دستر خوان سے بھوکا اٹھا، اس نے زمران کے سامنے رکھی ہوئی روٹی پر نظر کی، پھر دسترخوان پر چنی ہوئی روٹیوں کو اور لوگوں کو دیکھا اور اٹھ کھڑا ہوا اور یہ وہ لوگ تھے جو دور کی زمین سے چل کر یہاں پہنچے تھے، ان کی زمین ان پر تنگ Read more about دوسرا گناہ ۔۔۔ انتظار حسین[…]