غیر منقوط نعت ۔۔۔ منصور آفاق

ہوا کا ورد، ساحل سے محمد رسول اللہ

صدا آئے مرے دل سے محمد رسول اللہ

 

سحر دم، ہمکلا مِ گردِ صحرا، کارواں آسا

کہے ہر راہی محمل سے محمد رسول اللہ

 

ملی ہے لوگوں کو دکھ سے رہائی اور  کالک سے

اماں، عہدِ  سلاسل سے محمدرسول اللہ

 

ہوئی ہے اطلاعِ  عام ہر اک دور کو مولا

ہر اک اکمل و کامل سے محمد رسول اللہ

 

عمر حاصل علی حاصل، دعا حاصل، کرم حاصل

ہوا معلوم حاصل سے محمدرسول اللہ

٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے