مان لو! ۔۔۔ نجمہ منصور

مان لو!

وبا نے

ہمیں اندر ہی اندر

مرنے کا ہنر سکھا دیا ہے

اب تنہائی اچھی لگتی ہے اور

شور میں موت کی چیخیں سنائی دیتی ہیں

چاند میں چرخہ کاتتی بڑھیا بھی

اب دکھائی نہیں دیتی

چاند اور سورج ان دنوں

کئی بار خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں

مگر مرنا اب اتنا آسان نہیں

رات دن، صبح شام نئے نئے دکھوں سے

گلے مل کر

ہم زندہ ہیں

ہمیں زندہ رہنا ہے

باوجود اس کے کہ

موت کی رسد بڑھ گئی ہے

لیکن پھر بھی

زندگی کی طلب کم نہیں ہے

مان لو!!

٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے