بارش کے بعد ۔۔۔ اسد قریشی

بارش سے کل رات کی

کچی کلی گلاب کی

ٹوٹ گری ہے شاخ سے

تم کو ہے افسوس بہت!

 

یاد ہے کیا وہ بچہ تم کو

ہاں وہ کچرا چننے والا

چھوٹا سا معصوم سا بچہ

کاندھے پر تھا تھیلا لادے

کل شب وہ اپنے گھر کی

چھت کے نیچے دب کر

سارا کچرا چھوڑ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے