جیلر ۔۔۔ توصیف بریلوی

جیلر بہت عجیب تھا۔ ہوتا بھی کیوں نہ…نو عمری میں ہی عہدہ جو سنبھال لیا تھا۔ اس کی جیل میں ہندو مسلم ہر مذہب و ملت کے قیدی تھے۔ جیل میں اتنے نہاں تہ خانے تھے کہ کب کون سا قیدی آیا اور کب کون گیا کسی کو خبر نہیں ہوتی تھی بلکہ کسی قیدی Read more about جیلر ۔۔۔ توصیف بریلوی[…]

آنکھوں میں بُنے سپنے ۔۔۔ شوکت حسین شورو / عامر صدیقی

(سندھی)   ریک سے کتاب نکالتے، دیکھتے اور واپس رکھتے ہوئے کنول نے محسوس کیا کہ کسی کی آنکھیں، اس کو لگاتار گھور رہی ہیں۔ اس نے ایک دو بار آڑھی ترچھی نظروں سے اس شخص کی طرف دیکھا اور کترا گئی۔ لیکن شخص تھا جو پتھر بنا کھڑا تھا۔ کنول کتاب دیکھ رہی تھی Read more about آنکھوں میں بُنے سپنے ۔۔۔ شوکت حسین شورو / عامر صدیقی[…]

فٹ بال ۔۔۔ پدما سچدیو / عامر صدیقی

  (ڈوگری)     کوئی دس برس ہوئے ہوں گے۔ جب میرا تبادلہ سرینگر ہوا تھا۔ جموں کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات چل رہی تھیں۔ میری بیوی اور میرے دونوں بیٹے بھی، میرے ساتھ ہی سرینگر آئے ہوئے تھے۔ انہی دنوں میرے بیٹے کی، جو کہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا، سالگرہ Read more about فٹ بال ۔۔۔ پدما سچدیو / عامر صدیقی[…]

چلو بھر پانی، چلو بھر خون ۔۔۔ نا۔ گا۔ گورے/ اعجاز عبید

(مراٹھی)   آسمان میں کہیں چھوٹا سا بادل بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔ اوپر سے جیسے آگ برس رہی تھی۔ باہر پیلی، نم دھوپ تھی۔ ہماری گاڑی دھیمی رفتار سے الہ آباد کی طرف بڑھ رہی تھی جیسے مکھی گڑ کی بھیلی پر رینگتی ہے۔ گاڑی میں کھچاکھچ بھیڑ تھی اور اگر کوئی ٹائیلیٹ Read more about چلو بھر پانی، چلو بھر خون ۔۔۔ نا۔ گا۔ گورے/ اعجاز عبید[…]

چمراسر ناول: ایک تنقیدی محاکمہ ۔۔۔ ڈاکٹر احمد علی جوہر

چمراسر، عہد حاضر کے مشہور فکشن نگار شموئل احمد کا تازہ ترین ناول ہے۔ ناول کا نام ناول کے مرکزی کردار چمراسر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ چمراسر، ایک انتہائی حساس، تعلیم یافتہ اور باغی دلت نوجوان کا کردار ہے۔ وہ جے، این، یو، سے سماجیات میں پی،ایچ،ڈی ہے۔ وہ اپنے دلت سماج کے Read more about چمراسر ناول: ایک تنقیدی محاکمہ ۔۔۔ ڈاکٹر احمد علی جوہر[…]

موہوم کی مہک (ابرار احمد) ۔۔۔ عارفہ شہزاد

ابرار احمد کی شاعری کی بنیادی خوبی کیمرے کی سی وہ تکنیک ہے جو اس کی شاعری کو تمثال کاری کا شاہکار بنا دیتی ہے۔ ایک ہی نظم میں منظر در منظر نئے سے نیا پہلو حواس پر منکشف ہوتا چلا جاتا ہے۔ اکثر اوقات ہر نیا مصرع نیا منظر بنتا ہے۔ اس کے ہاں Read more about موہوم کی مہک (ابرار احمد) ۔۔۔ عارفہ شہزاد[…]

غزلیں ۔۔۔ جلیل حیدر لاشاری

نیند میں بھی جاگتا رہتا ہوں میں کس کو اتنا ڈھونڈتا رہتا ہوں میں   سننے والا جب یہاں کوئی نہیں کس سے یونہی بولتا رہتا ہوں میں   جب میرا حصہ یہاں کوئی نہیں اس قدر کیوں بھاگتا رہتا ہوں میں   اس گرانی میں بھی دولت درد کی کتنی سستی بیچتا رہتا ہوں Read more about غزلیں ۔۔۔ جلیل حیدر لاشاری[…]

اقبالؒ اور احیائے ملت اسلامی ۔۔۔ طارق محمود مرزا

علامہ اقبالؒ کو مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کا گہرا ادراک و احساس تھا اور اس عظمت کے کھو جانے کا شدید ملال تھا۔ مگر وہ اس پر ماتم نہیں کرتے بلکہ مسلمانوں کو ان کا کھویا ہوا مقام یاد کراتے ہیں اور انہیں یہ مقام پھر سے حاصل کرنے کاولولہ اور حوصلہ دیتے ہیں۔ علامہ Read more about اقبالؒ اور احیائے ملت اسلامی ۔۔۔ طارق محمود مرزا[…]

مبینہ یا سکینہ ۔۔۔ گربخش سنگھ / اعجاز عبید

  (پنجابی)   گاؤں کے اکلوتے پکے مکان کے پچھواڑے سے ایک مرد اور عورت چوروں کی طرح آگے پیچھے دیکھتے ہوئے نکلے۔ سامنے سورج ڈھل رہا تھا۔ اس کی سیدھی کرنیں ان کے منہ پر پڑ رہی تھیں۔ مرد دیکھنے میں جوان اور طاقتور تھا، عورت حسین اور دبلی پر دونوں کے چہروں پر Read more about مبینہ یا سکینہ ۔۔۔ گربخش سنگھ / اعجاز عبید[…]

نظمیں ۔۔۔ تنویر قاضی

  رات کی پہنائی میں گِرتی ہوئی ایک اور رات _________________________________   راتوں میں اک رات ڈھونڈتے خود بھی ہو جاتے ہیں رات بھیگے بال و پر کے ساتھ سپید کبوتر اُوپر اُڑتے کالے ہرن کو دے نہیں سکتے مات دیکھ نہ پائے منقاروں پر چُبھتی چھِلتر جنت کے اشجار کی اتنے مہین لکھے تھے Read more about نظمیں ۔۔۔ تنویر قاضی[…]