گُریز ۔۔۔ فرزانہ خجندی (تاجکستان)/ ناہیدؔ وِرک

لعنت اس بیمار معاشرے پر جہاں سائے اپنی قامت پر ناز کرتے ہیں۔ سورج کی عدم موجودگی کا بھید کسی پر نہیں کُھلتا ہے۔ کوئی نہیں جانتا ہے کہ یہ چمک دمک محض سَحَر ہونے کا ڈھونگ ہے۔ گرگٹ کا روپ دھارے ہوئے یہ دوغلے لوگ ہیں جن کی باتوں میں معنی کی عدم موجودگی Read more about گُریز ۔۔۔ فرزانہ خجندی (تاجکستان)/ ناہیدؔ وِرک[…]

رات ۔۔۔ قیصر شہزاد ساقیؔ

ماں! وہ کالی رات جس کے بعد سویرا نہ ہوا۔۔ ۔۔ جس کے نقش یادوں کے پارہ پارہ وجود سے آج تک نہ مٹ پائے اس رات تقدیر تاریکی کے پیراہن میں تیرے سرہانے کھڑی تھی میں خاموش تماشائی مصلحت کی عینک سے ان ہاتھوں کو جنھوں نے ہزاروں خواہشوں لاکھوں آرزوؤں پر مٹی ڈالی Read more about رات ۔۔۔ قیصر شہزاد ساقیؔ[…]

بچوں کے جمیل جالبی —– عطا محمد تبسم

بچوں کا ایک اور ادیب رخصت ہو گیا۔ اردو کے بڑے لکھنے والوں میں جمیل جالبی ایسے ادیب تھے، جو بچوں کے لیے بھی وقت نکال کر کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے تھے۔ نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی جو خود بھی بچوں کے بہت بڑے ادیب تھے، اور اپنے آخری وقت تک بچوں کا Read more about بچوں کے جمیل جالبی —– عطا محمد تبسم[…]

انور سجاد۔۔ ایک مصاحبہ ۔۔۔ انور سین رائے

  انور سجاد کون ہے؟ ________________   سوال: کوئی اگر آپ ہی سے آ کر پوچھ لے کہ یہ انور سجاد کون ہے تو آپ کیا کہیں گے؟ انور سجاد: اُسی کی تلاش میں ہوں۔ (قہقہہ) سوال: اب تک آپ نے اسے کتنا جانا ہے؟ انور سجاد: نام جیسے کہ آپ نے کہا ہے: انور Read more about انور سجاد۔۔ ایک مصاحبہ ۔۔۔ انور سین رائے[…]

مکتوب نگاری کی روایت میں رسائل کا حصہ ۔۔۔ نصرت بخاری

اردو مکتوب نگاری کی روایت کو آگے بڑھانے اور مشاہیر کے خطوط کو محفوظ رکھنے میں رسائل کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے لیکن میں اُس مدیر کو سلام پیش کرتا ہوں اور اُس کی جودتِ طبع کی داد دیتا ہوں جس نے اردورسائل کی تاریخ میں پہلی بار اپنے رسالے میں کسی کا Read more about مکتوب نگاری کی روایت میں رسائل کا حصہ ۔۔۔ نصرت بخاری[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

ہندوستان میں ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی جا رہی ہے، اگر واقعی یہ نیا ہندوستان ہم سب کے خوابوں کا ہندوستان ہو تو یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ لیکن اگر یہ محض قوم مخصوص کے خوابوں کا ہندوستان ہو، جس کا قوی شک ہے، تو یہ بر صغیر کے لوگوں کی بد قسمتی Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔[…]

پی۔ سی۔ ارشد 29965 کی چاند رات ۔۔۔ نیر عابد کاظمی

وہ چھوٹے سے اس کمرے میں زمین پر پیر پسارے بیٹھا تھا۔ اس کا چہرہ بے تاثر مگر پرسکون اور آنکھوں میں بلا کا اطمینان دکھائی دیتا تھا۔ ان مانوس دیواروں پر نگاہ دوڑائی تو اپنے دن بھر کی مصروفیات اس کی نگاہوں میں گھوم گئیں۔۔۔ وہ معروف جسٹس صفدر علی کا گن میں تھا، Read more about پی۔ سی۔ ارشد 29965 کی چاند رات ۔۔۔ نیر عابد کاظمی[…]

عید سنگت ۔۔۔ سیدہ صائمہ کاظمی

وہ بار بار اسٹیئرنگ پر ہاتھ جماتی، کبھی سڑک پر دور تک کھڑی گاڑیوں کی قطار کو گھورتی، تو کبھی گھڑی کے ہندسوں کو۔ پانچ بج رہے تھے، لیکن ابھی بھی سورج، گویا سوا نیزے پر محسوس ہوتا تھا۔ ٹرن۔۔۔ ٹوں۔۔۔ پوں۔۔۔ پاں۔۔۔۔ عقب سے پھر کچھ گاڑیوں نے شور مچایا تھا۔ بھکاریوں کی نووارد Read more about عید سنگت ۔۔۔ سیدہ صائمہ کاظمی[…]

”بے ساختہ“ کا شاعر اکبر معصوم ۔۔۔ سعود عثمانی

ستاروں بھرے آسمان پر کوئی ستارہ غیر معمولی روشن ہوتا ہے .اکبر معصوم شعر کی دنیا کا ایک ایسا ہی ستارہ ہے۔ کل اکبر معصوم کا تازہ شعری مجموعہ “بے ساختہ”ملا اور طویل مدت کے بعد فون پر بھی گفتگو رہی.میری خوش قسمتی کہ وہ بھی اسی طرح مجھ سے محبت کرتے ہیں جیسے مجھے Read more about ”بے ساختہ“ کا شاعر اکبر معصوم ۔۔۔ سعود عثمانی[…]

مثنوی خواب و خیال ۔۔۔ میر تقی میرؔ

  خوشا حال اس کا جو معدوم ہے کہ احوال اپنا تو معلوم ہے   رہیں جان غم ناک کو کاہشیں گئیں دل سے نومید سو خواہشیں   زمانے نے رکھا مجھے متصل پراگندہ روزی پراگندہ دل   گئی کب پریشانی روزگار رہا میں تو ہم طالع زلفِ یار   وطن میں نہ اک صبح Read more about مثنوی خواب و خیال ۔۔۔ میر تقی میرؔ[…]