عجب اک دائرہ ہے زندگی ۔۔۔ نذر حسین ناز

  سو تم دیوار پر لکھا ہوا پڑھنے کے ماہر ہو ! سُنو میں بھی کسی دیوار پر لکھا ہوا ایسا نوشتہ ہوں جسے پڑھنے بڑی مدت سے کوئی بھی نہیں آیا مجھے بھی یاد ہے میں بھی حسیں لمحوں میں کھیلا تھا مری آنکھوں کے خالی پن نے وہ موسم بھی دیکھے تھے کہ Read more about عجب اک دائرہ ہے زندگی ۔۔۔ نذر حسین ناز[…]

کینچلی: تاز گی بھرا ناول ۔۔۔ نیر مسعود

  غضنفر کو ان کے پہلے ہی ناول ’’پانی‘‘ سے شہرت حاصل ہو گئی۔ ایسے وقت میں جب پڑھنے والے مبہم اور علامتی فکشن سے کچھ کچھ بیزار ہو رہے تھے، ’’پانی‘‘ اوّل سے آخر تک علامتی ناول ہے۔ اس لیے مبہم بھی ہے اور اس کا ابہام کہیں کہیں تجرید کو چھونے لگتا ہے۔ Read more about کینچلی: تاز گی بھرا ناول ۔۔۔ نیر مسعود[…]

مختار مسعود۔۔ صاحبِ آوازِ دوست ۔۔۔ نا معلوم

  ان سے واقفیت بہت پرانی ہے اتنی پرانی کہ بیسیوں دفعہ ذہن پر زور دینے کے باوجود یاد نہیں آ سکا کہ تعارف کب اور کہاں ہوا؟ البتہ انہیں پہلی دفعہ دیکھا تو وہ سکول میں جلسے کی صدارت کر رہے تھے۔ یہ کل کی بات ہے اور ذہن میں اس کی تفصیلات نقش Read more about مختار مسعود۔۔ صاحبِ آوازِ دوست ۔۔۔ نا معلوم[…]

عزیز جبران انصاری: عصری آ گہی سے متمتع افسانہ نگار۔۔ ۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

بے قراری سی بے قراری ہے   کراچی میں مقیم مایہ ناز پاکستانی ادیب اور دانش ور عزیز جبران انصاری نے پاکستانی ادبیات کے فروغ کے سلسلے میں جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ان کا ایک عالم معترف ہے۔ گزشتہ چھے عشروں سے اس با کمال تخلیق کار نے تحقیق و تنقید، تاریخ، Read more about عزیز جبران انصاری: عصری آ گہی سے متمتع افسانہ نگار۔۔ ۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

وہ آنکھیں ۔۔۔ محمد جمیل اختر

  تقریباً روز ہی صبح آفس جاتے ہوئے جب میں سٹاپ پر اپنی گاڑی کا انتظار کر رہا ہوتا ہوں تو پولیس والے قیدیوں سے بھری گاڑیاں لے کر جا رہے ہوتے ہیں۔ آجکل پولیس کو قیدیوں کو لے جانے کے لیے جو نئی گاڑیاں ملی ہیں انہیں دیکھ کر مجھے مرغیوں کا ڈربہ یاد Read more about وہ آنکھیں ۔۔۔ محمد جمیل اختر[…]

ادھار۔۔۔ عابدہ رحمانی

  میں لاہور میں تھی کہ اس کا ٹیکسٹ (ایس ایم ایس )آیا۔۔ "میری بیوی کی زچگی ہونے والی ہے میں اسے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں داخل کرنے آیا ہوں۔۔ میرا ہاتھ بہت تنگ ہے بلکہ تہی دست ہوں۔ آپ میری مدد کریں میں چند روز میں آپ کو لازمی واپس لوٹا دوں گا۔۔ مجھے Read more about ادھار۔۔۔ عابدہ رحمانی[…]

آپ کا نام پکارا گیا ہے ۔۔۔ ستیہ پال آنند

  (اپنی چھیاسویں سالگرہ پر لکھی گئی نظم)   دھند ہے چاروں طرف پھیلی ہوئی میں بھی اس دھند کا کمبل اوڑھے سر کو نیوڑھائے ہوئے بیٹھا ہوں   میں اکیلا ہی نہیں ہوں کہ یہاں اور بھی ہیں منتظر اپنے بُلاوے کے لیے لپٹے لپٹائے ہوئے، خود میں اکیلے، چپ چاپ……. جامد و ساکت Read more about آپ کا نام پکارا گیا ہے ۔۔۔ ستیہ پال آنند[…]

غزلیں ۔۔ ڈاکٹر وقار خاں

  جہاں عَلَم کی کوئی قدر اور حوالہ نہیں میں اس زمین پہ پاؤں بھی رکھنے والا نہیں   میں اس درخت کے اندر تھا جس کو کاٹا گیا کسی نے بھی تو وہاں سے مجھے نکالا نہیں   وہ اپنے عہد سے آگے کی باتیں کرنے لگا بہکتے شخص کو دنیا نے پھر سنبھالا Read more about غزلیں ۔۔ ڈاکٹر وقار خاں[…]

روحانی ریمانڈ۔۔۔ عارف مصطفیٰ

  مجھ سے اگر کوئی یہ پوچھے کہ انسانی اعصاب کے لیے سب سے کڑا وقت کونسا ہوتا ہے تو میں بلا تردد عرض کروں گا کہ "اس وقت کہ جب کوئی لکھنے پڑھنے والا فرد نصف شب کے بعد کسی بیتاب قوال سے بہت کم فاصلے پہ موجود ہو”۔ مجھے یقین ہے کہ کسی Read more about روحانی ریمانڈ۔۔۔ عارف مصطفیٰ[…]

غضنفر کا تعارف ۔۔۔ واحد نظیرؔ

  گذشتہ صدی کی آخری دہائیوں میں جن قلم کاروں نے مختلف ادبی حوالوں سے اپنی شناخت قائم کی، ان میں غضنفر ایک معتبر نام ہے۔ فکشن، شاعری، تدریس، تنقید اور لسانیات کے موضوع پر ڈیڑھ درجن سے بھی زائد کتابوں کا اشاعت پذیر ہونا جہاں ان کے علمی اور ادبی دائرہ کار کو نشان Read more about غضنفر کا تعارف ۔۔۔ واحد نظیرؔ[…]