شیطان کی خالہ ۔۔۔ مظفر حنفی

دودھ نمک میں گھولا اس نے
میرا پرس ٹٹولا اس نے
کمپیوٹر تک کھولا اس نے

ٹیلی فون کا تار اُکھاڑا
قلم دان آٹے میں گاڑا
پاسپورٹ ابّو کا پھاڑا

صوفے پر سیاہی لڑھکا دی
ٹی۔ وی۔ پر تصویر بنا دی
بریانی میں کھیر ملا دی

صابن دانی پان پہ رکھی
جوتی دسترخوان پہ رکھی
ایش ٹرے جزدان پہ رکھی

آندھی ہے، مہمان نہیں ہے
بچی ہے طوفان نہیں ہے
نوری۱؎ ہے شیطان نہیں ہے
٭
لڑکی کا نام (معنی فرشتہ)
٭٭٭
(ماخذ: باپ رے باپ: مظفر حنفی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے