اکتوبر 3, 2013

تازہ شمارہ

شمشاد لکھنوی

دیکھئے دل کی کشش سے وہ ادھر آتے ہیں آج یا ہمیں گھبرا کے اس جانب چلے جاتے ہیں آج جان دے کراب لحد میں کیوں نہ پچھتانا پڑے حشر پر موقوف اٹھنا اور وہ آتے ہیں آج کیا کسی کی آتش فرقت بجھانی ہے انھیں سردئی اپنا دوپٹہ کیوں وہ رنگواتے ہیں آج چھین Read more about شمشاد لکھنوی[...]

چھاؤں صحرا کی ۔۔ مہتاب قدر / اعجاز عبید

وہ نسل جو اپنی زندگی کی آسائشوں کی تلاش میں وطن سے دورسعودی اور خلیجی ممالک میں جا بسے ہیں، ان کی نفسیات کا مطالعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک طرف یہ ہندوستانی پاکستانی اجنبی دیس کے پانیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، دوسری طرف اپنی تہذیب اور اقدار کے تحفظ کا بھی Read more about چھاؤں صحرا کی ۔۔ مہتاب قدر / اعجاز عبید[...]

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔ مسعود علی / راشد اشرف

ایک گمنام انسان کی گمنام خودنوشت مصنف : مسعود علی دہلی سے اپریل 2012 میں شائع ہونے والے ایک ادبی پرچے کا شمارہ راقم الحروف کو بھیجا گیا۔ اس میں درج مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کی ایک طویل فہرست میں ایک خودنوشت کا نام شامل تھا۔ اس کے لکھنے والے مسعود علی نامی صاحب Read more about بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔ مسعود علی / راشد اشرف[...]

جہانِ مرغ و ماہی ۔۔ عزیز احمد عرسی/ عبد العزیز سہیلؔ

(جانوروں پر مضامین)         جانور فطرت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انسان کے لئے پالتو جانور بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ جنگلی جانور۔ روز مرہ کے کاموں میں مصروف انسان کو اتنی فرصت ہی نہیں ہوتی کہ وہ کچھ دیر فطرت پر نظر ڈالے اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرے۔ پہلے Read more about جہانِ مرغ و ماہی ۔۔ عزیز احمد عرسی/ عبد العزیز سہیلؔ[...]

دریا کے کنارے ۔۔ احتشام اختر / اعجاز عبید

میں کوئی نقاد نہیں، نہ تنقید کی جغادری زبان سے واقف ہوں، اس لئے پہلے یہ اعتراف کر لوں کہ یہ تنقیدی مضمون نہیں ہے۔ محض تاثراتی  تبصرہ ہے۔ یوں بھی ایک ایسی کتاب پر کچھ لکھنا عجیب سا لگتا ہے جس میں پیش لفظ بھی میرا ہی لکھا ہوا ہو!! شاعری محض شاعری ہوتی Read more about دریا کے کنارے ۔۔ احتشام اختر / اعجاز عبید[...]

محرومِ تماشا ۔۔ محمد احمد

شام ڈھل چکی تھی۔  چائے کی ہوٹل پر حسبِ معمول رونق میں اضافہ ہو چکا تھا۔  لوگ مختلف ٹولیوں کی صورت میں بیٹھے ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف تھے اور دن بھر کی تھکن کے مارے دکھتے بدن پر ذائقہ اور تراوت کے پھائے رکھ رہے تھے۔ یہ شہر کا ایک متوسط علاقہ تھا اور Read more about محرومِ تماشا ۔۔ محمد احمد[...]

مزارِ بے مردہ ۔۔ رؤف خیرؔ

        بشیر بھائی بہت زندہ دل آدمی تھے۔ ہمیشہ رکوع میں دکھائی دیتے تھے۔ کمر نے جواب دے دیا تھا۔ وہ زیادہ تر اپنے گھر کے دروازے کے قریب بنے ہوئے چبوترے پر بیٹھے آنے جانے والوں سے سلام و دعا بھی کر لیتے تھے اور بے تکلف ہم سِن دوستوں سے گالیوں Read more about مزارِ بے مردہ ۔۔ رؤف خیرؔ[...]

سوچ ۔۔ جلیل حیدر لاشاری

 آج سبزی منڈی پہنچتے مجھے دیر ہو گئی۔ راستے میں ٹریفک اتنی بری طرح پھنسی ہوئی تھی کہ پورا گھنٹہ ٹریفک کی نذر ہو گیا۔ اور اوپر سے سڑک پر اتنے بڑے اور گہرے گڑھے کہ آپ پہلے دوسرے گیئر سے آگے گاڑی چلا ہی نہیں سکتے۔ اور مزید ظلم یہ کہ ان ٹوٹی پھوٹی Read more about سوچ ۔۔ جلیل حیدر لاشاری[...]

ایک فرمائشی چیٹ ۔۔ عاطف جاوی

ہوں !!!!‌  اچھا !!!‌   تو آپ۔۔۔۔شاعر ہیں !!!‌ شعر لکھتے ہیں ‌نظم کہتے ہیں !!  شاعری بھی عجیب شے ہے ناں ‌؟‌  ڈھونڈنا کچھ اُداس لفظوں کا۔۔۔ باندھ  دینا ردیف دھاگے میں !!  جیسے گجرے میں ‌پھول گیندے کے۔۔۔۔ موتیے کی سفید کلیوں میں ‌، خوب جچتے ہیں ‌، خوب لگتے ہیں !! لیکن ایسا Read more about ایک فرمائشی چیٹ ۔۔ عاطف جاوی[...]

محمد بلال اعظم

ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنا لہجوں میں اتر آئے گی تفضیلِ تمنا سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنا اُس صورتِ مریم کو سرِ بام جو دیکھا سینے میں اتر آئی اِک انجیلِ تمنا مدھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی پر Read more about محمد بلال اعظم[...]

تنویر پھولؔ

منظر  گزشتہ  سال  کے  لے  کر  چلا گیا آیا   ہے   سالِ نو   تو    دسمبر   چلا   گیا   گزری  شبِ وصال     لبوں کی مٹھاس میں                                               قربت کا کیف  دے کے  وہ  دلبر   چلا گیا       کہتا ہے آسماں ،  یہ   اماوس کی رات ہے      تاریکیاں   ہیں ،    ماہِ منور   چلا   گیا   ہجرت Read more about تنویر پھولؔ[...]

کچھ ازالہ تو ہو ۔۔ ارشد خالد

تیرے نام اور تیرے پاک تصور کو مسندِشوق پہ بٹھلاؤں اور پیش کروں اپنی محبت اور موّدت کے سب پھول اپنی نظموں کے سب حرف  نچھاور کر دوں تیرے قدموں میں ہی بیٹھے بیٹھے،اپنی  باقی عمر کا ہر پل سرشاری میں گزاروں اب تو یہی تمنا ہے کہ جیسے بھی ہو میرے پیارے!تُو مجھ سے Read more about کچھ ازالہ تو ہو ۔۔ ارشد خالد[...]

اے مِرے کوزہ گر ۔۔ ارشد خالد

اے مِرے کوزہ گر گیلی مٹی ہوں میں چاک پر تیرے رکھی ہوئی آشنا ہوں تری انگلیوں کے ہر انداز سے مجھ کو بے کارسانچوں میں مت ڈھال اب اپنے اَ ن دیکھے خوابوں کی دنیا میں جا اور وہاں کے کسی ایسے پیکر کو تصویر کر جو جہانِ ہنر میں ترے اور مٹی کے Read more about اے مِرے کوزہ گر ۔۔ ارشد خالد[...]

الوداع ۔۔ ارشد خالدؔ

شہرِ سلامتی میں تو سب ہی امیرِ شہر تھے پھر جب امیر الامراء باہر سے منگوایا گیا شہر میں اک فقیر تھا وہ بھی کہیں چلا گیا ٭٭٭

ایک سر پھری نظم ۔۔ ارشد خالد

گردشِ دوراں نے اس کو ایک ہی تھپڑ جڑا چھن گئی پھر ہنسی ساری اس کے لب و رخسار سے  عشق کا سارا نشہ اتر گیا یکبارگی دل کو لے کے بیٹھ گیا تھا اور عقل ٹھکانے آ گئی ٭٭٭

غزل نامہ۔۔ شبر ناقد

                   طویل غزل     کسی کی بھی حاصل حمایت نہیں ہے ہمیں پھر بھی کوئی شکایت نہیں ہے ہے نعمت بڑی شادمانی دلوں کی وہ کیا زیست جس میں مسرت نہیں ہے ہوں میں تو محبت کا اک استعارہ مجھے تو کسی سے بھی نفرت نہیں Read more about غزل نامہ۔۔ شبر ناقد[...]

مولانا آزاد کی معرکۃ الآرا تصنیف۔۔ تذکرہ۔۔۔ سہیل انجم

مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت ایسی پرکشش اور جاذبِ نظر ہے کہ کوئی بھی اہلِ ذوق اس کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اس شخصیت کے اندر جانے کتنے پہلو پوشیدہ ہیں کہ ایک پر نظر ڈالو تو دوسرا دعوت نظارہ دینے لگتا ہے اور کوئی بھی پہلو ایسا نہیں ہے جس میں زبردست چارمنگ Read more about مولانا آزاد کی معرکۃ الآرا تصنیف۔۔ تذکرہ۔۔۔ سہیل انجم[...]

اسد قریشی

محبتوں میں تمھارا شعار تابندہ وفائیں اپنی کریں گے شمار آئندہ بقا کی منزلیں قائم فنا کے دار پہ ہیں کہ ریزہ ریزہ نصیب از شکیب یابندہ خشوع قلب ہے لازم کہ جستجو ہی نہیں ہما شما کے خدا راز ایں نہ بخشندہ رکھی ہے میری جبلت میں جب خطا بھی ضرور یہی سبب کہ Read more about اسد قریشی[...]

جلیل حیدر لاشاری

تم دھوپ سے نہ دھوپ کی یلغار سے بچو دیوار گرنے والی ہے دیوار سے بچو  رکھ دے نہ کاٹ کر کہیں سارے وجود کو خود ساختہ اناؤں کی تلوار سے بچو وہ دل کا ٹوٹنا تو کوئی واقعہ نہ تھا اب ٹوٹے دل کی کرچیوں کی دھار سے بچو یہ ڈھنڈی چھاؤں شوقِ سفر Read more about جلیل حیدر لاشاری[...]

شہزاد شاکر

لکیر عشق کی دل سے مٹا نہیں کرتی مگر وہ آنکھ کہ اس کو پڑھا نہیں کرتی   کدورتوں سے بھری سے صراحی دنیا کی کسی کا جامِ محبت بھرا نہیں کرتی   تمہاری خوشبو ہوا میں بکھر گئی ہو گی ہمارے دستِ طلب پر رکا نہیں کرتی   مرا ہی یار یہ کہتا ہے Read more about شہزاد شاکر[...]

خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ

پھر بادلوں کو زخم لگا ہے ہواؤں سے پھر خوں برس رہا ہے زمیں پر گھٹاؤں سے   طوفان کے اسیر بھی ہیں کتنے بے وقوف ساحل کی بھیک مانگتے ہیں ناخداؤں سے   کچھ مشورے بھی روح شکن تھے طبیب کے کم عمر ہو گیا ہے بدن بھی دواؤں سے   گل عدل کا Read more about خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ[...]

غزل مبشر سعید

کام مُشکل تھا مگر چھوڑ آیا  مَیں محبت کا نگر چھوڑ آیا   خواب تو زادِ سفر ہوتے ہیں اور مَیں زادِ سفر چھوڑ آیا   خود کو لے آیا مَیں اُس منظر سے اور وہاں دیدۂ تر چھوڑ آیا   لُو بچاتا تو یہ دن کب آتے رات کی تیغ پہ سَر چھوڑ آیا Read more about غزل مبشر سعید[...]

ذوالفقار نقویؔ

دھواں تھا چار سو اتنا کہ ہم بے انتہا روئے فلک محوِ تماشا تھا، نہ کیوں تحت الثریٰ روئے عجب حدت مرے اطراف میں جلوہ فروزاں تھی کہ میری خاک سے شعلے لپٹ کر بار ہا روئے کسی پتھر کے کانوں میں مری آواز یوں گونجے کہ اس کے دل کے خانوں میں چھپا ہر Read more about ذوالفقار نقویؔ[...]

ثامر شعور

    اک ترے وصل کے موسم کے سوا ہاتھوں میں     مستقل کوئی بھی لمحہ نہ رہا ہاتھوں میں     تیری خواہش میں فقط ہاتھ اٹھا لیتا ہوں     اور پھر خود ہی ابھرتی ہے دعا ہاتھوں میں     سوچ رکھا ہے تجھے دل میں بساؤں ایسے     جیسے ہوتا ہے مقدّر کا لکھا ہاتھوں Read more about ثامر شعور[...]

عالم خورشید

اداس ہونے لگے ہیں اب انتظار کے رنگ اتر نہ جائیں کہیں دل سے اعتبار کے رنگ   وہ خوش خرام اب آتا نہیں ہے سیر کو کیا کہ زرد ہونے لگے سبز مرغزار کے رنگ   نہیں اے قوسِ قزح! تجھ میں بھی وہ رنگ نہیں دمک رہے ہیں کہیں پر جو گلعذار کے Read more about عالم خورشید[...]

الیاس بابر اعوان

عجب نہیں کہ ندی بات چیت کرنے لگے پرندہ خود سے تری بات چیت کرنے لگے میں پتھروں سے اکیلا ہی بات کرتا رہا میں چل پڑا تو وہی بات چیت کرنے لگے مجھے تو روز ہی جنگل میں دیر ہوتی ہے میں کیا کروں جو کوئی بات چیت کرنے لگے میں اِس لیے بھی Read more about الیاس بابر اعوان[...]

انور جاوید ہاشمی ۔۔ شہر آشوب

بارہا سوچ کے بھی دیکھا سنبھل کر دیکھا نہ ہوا پر نَہُوا مسئلہ  حل کر دیکھا   میرؔ صاحب کی شریعت پہ عمل کر دیکھا شہر آشوب کو پھر ہم نے غزل کر دیکھا   مصرعۂ تر  کسی صورت نہ غزل میں آیا رُوٹھ کر چاہا منا لیجے، مچل  کر دیکھا   قتل و غارت Read more about انور جاوید ہاشمی ۔۔ شہر آشوب[...]

مشرف عالم ذوقی کی کہانیوں اور جبلت ۔۔ رضا صدیقی

کہانی کہنے کا فن بلاشبہ قدیم تہذیبوں کے دریافت ریکارڈ سے بھی پرانا فن ہے۔ادیب معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، کہانیاں معاشرے کے مشاہدے سے ہی جنم لیتی ہیں۔ ایک پلاٹ اور چند کرداروں کے مابین تعلق پیدا کرتی ہوئی خاص اسلوب میں لکھی گئی تحریر مختصر افسانے کے ضمن میں آتی ہے۔ناول کی نسبت Read more about مشرف عالم ذوقی کی کہانیوں اور جبلت ۔۔ رضا صدیقی[...]

صحافت اور ادبی صحافت۔ اہمیت و افادیت کی روشنی میں ۔۔ ڈاکٹر ہاجرہ بانو

صحافت عربی زبان کے لفظ ’’صحف‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا مفہوم صفحہ یا رسالہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں جرنلزم، جرنل سے ماخوذ ہے یعنی روزانہ کا حساب یا روزنامچہ۔ صحافت کسی بھی معاملے کے بارے میں تحقیق یا پھر سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے بشرطیکہ اس سارے کام Read more about صحافت اور ادبی صحافت۔ اہمیت و افادیت کی روشنی میں ۔۔ ڈاکٹر ہاجرہ بانو[...]

اچھی نثر کی خصوصیات ۔۔۔ رؤف خیر

        میرے خیال میں نثر لکھنا غزل کہنے سے زیادہ مشکل ہے۔ کیوں کہ غزل میں قافیہ و ردیف کے سہارے خوش آہنگی پیدا ہوہی جاتی ہے اور ہر شعر کا کچھ نہ کچھ مطلب نکالا ہی جا سکتا ہے جب کہ نثر وضاحت اور منطقی جواز سے عبارت ہوتی ہے۔ ایک شعر Read more about اچھی نثر کی خصوصیات ۔۔۔ رؤف خیر[...]

دیوانِ غالب کی پہلی غزل : تفہیم و تجزیہ ۔۔ پرویز احمد اعظمی

غالب کی تفہیم کا سلسلہ تقریباً  ڈیڑھ صدی سے زیادہ عرصے کو محیط ہے۔ اس عرصے میں کتنے ہی دانشور، شارحین اور محققین نے غالب کی شاعری کی مختلف جہا ت کا احاطہ کر نے کی کوششیں کیں لیکن کیا ان مفاہیم تک ان کی رسائی ممکن ہو سکی؟ کیا شعر کے ان تمام پہلوؤں Read more about دیوانِ غالب کی پہلی غزل : تفہیم و تجزیہ ۔۔ پرویز احمد اعظمی[...]

مظہر الحق علوی:نخیلِ زیست کی چھاؤں میں نے بہ لب تری یاد ۔۔ غلام شبیر رانا

          عالمی شہرت کے حامل اُردو زبان و ادب کے نامور تخلیق کار،مترجم،ڈرامہ نگار،افسانہ نگار،عالمی ادبیات کے نباض،دانش ور اور محقق مظہر الحق علوی نے ترکِ رفاقت کی۔  منگل،17۔دسمبر 2013کی شام اُردو ادب کے طالب علموں کے لیے شامِ اَلم ثابت ہوئی۔ اس رات پونے دس بجے کے قریب اجل کے بے Read more about مظہر الحق علوی:نخیلِ زیست کی چھاؤں میں نے بہ لب تری یاد ۔۔ غلام شبیر رانا[...]

جہاں لکشمی قید ہے ۔۔۔ راجندر یادو

ترجمہ: اعجاز عبید     ذرا ٹھہریئے، یہ کہانی وشنو کی بیوی لکشمی کے بارے میں نہیں، لکشمی نام کی ایک ایسی لڑکی کے بارے میں ہے جو اپنی قید سے چھوٹنا چاہتی ہے۔ ان دو ناموں میں شبہ ہونا فطری ہے جیسا کہ کچھ لمحے کے لئے گووند کو ہو گیا تھا۔ ایک دم Read more about جہاں لکشمی قید ہے ۔۔۔ راجندر یادو[...]

اک شمع رہ گئی تھی سو وہ بھی خموش ہے۔ ۔ راجندر یادو۔۔ مظفر حسین سید

        ایک شمع اور گل ہو گئی، ایک اور آواز خاموش ہو گئی۔ ہندی کے موقّر ادیب اور اردو کے خاموش حامی راجیندر یادو بھی راہیِ جہانِ دگر ہوئے۔ ’سارا آکاش‘ کا خالق اپنے آکاش سے جا ملا۔ ’سارا آکاش‘ ان کی وہ تصنیف تھی، جس کی منزلت ہندی ادب کی حدود سے Read more about اک شمع رہ گئی تھی سو وہ بھی خموش ہے۔ ۔ راجندر یادو۔۔ مظفر حسین سید[...]

انتخابِ کلامِ احمد ہمیش

کچھ چیزیں مجھ سے باتیں کرتی ہیں     چائے کی ٹوٹی پیالی مجھے اٹھا لو مجھے کسی یادگار جگہ پر رکھ دو میں تم سے الگ نہیں ہوں میں تو خود ان ہونٹوں پر ادھوری رہی جنہیں تم چوم نہ سکے میں تو خود ان ہاتھوں سے چھوٹ گئی جنہیں تم تھام نہ سکے Read more about انتخابِ کلامِ احمد ہمیش[...]

نثری شاعری کا ماخذ ۔۔ احمد ہمیش

   دراصل نثری شاعری کا ماخذ چاروں وید ہیں اور ویدوں کے زمانے کے انتہائی قدیم ہونے کا تعین لوک مانیہ گنگا دھر تلک، وہٹنے اسکاڈر اور جیکوبی جیسے ودوانوں نے کیا ہے، ان کے مطابق ویدوں کا زمانہ چار ہزار پانچ سو مسیح قبل ہے مصر چین اور یونان کے تمدن و تہذیب کی Read more about نثری شاعری کا ماخذ ۔۔ احمد ہمیش[...]

احمد ہمیش: کیا لوگ تھے جو راہ جہاں سے گزر گئے ۔۔ غلام شبیر رانا

  پاکستان  میں اردو کے ممتاز افسانہ نگار اور اپنے دعوے کے مطابق اردو میں نثری نظم کے بانی احمد ہمیش کا  اتوار8۔ ستمبر 2013کی شام انتقال ہو گیا۔ مسجد بابا موڑ نارتھ کراچی  میں ہزاروں افراد اردو زبان و ادب کے اس رجحان ساز ادیب کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور اسے آنسوؤں اور Read more about احمد ہمیش: کیا لوگ تھے جو راہ جہاں سے گزر گئے ۔۔ غلام شبیر رانا[...]

احمد ہمیش۔۔ میری کچھ یادیں ۔۔ مصحف اقبال توصیفی

میرے بچپن کے دوست عبدالحمید خاں (جو بہت پہلے ہمیش ہی کی طرح کراچی کے ہو رہے) نے جب مجھے فون پر احمد ہمیش کے انتقال کی خبر سنائی تو مجھے دھچکا سا لگا۔ میں نے پوچھا ’’کیسے؟‘‘ تو بولے آج ہی (۱۰ ستمبر) کے ’ڈان‘ میں یہ خبر آئی ہے۔ میں نے کہا اخبار Read more about احمد ہمیش۔۔ میری کچھ یادیں ۔۔ مصحف اقبال توصیفی[...]

نعت مبارک بے نقطہ ۔۔ محمد ولی رازیؔ

ہر دم درود سرور عالم کہا کروں ہر لمحہ محو روئے مکرم رہا کروں اسم رسول ہوگا مداوائے درد دل صل علی سے دل کے دکھوں کی دعا کروں معمور اس کے کر کے معرا سطور سے ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں گو مرحلہ گراں ہے مگر  ہو رہے گا Read more about نعت مبارک بے نقطہ ۔۔ محمد ولی رازیؔ[...]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

نیا سال ۲۰۱۴ء مبارک۔ ایک مدت کے بعد آپ سے مخاطب ہوں۔ ’سمت‘ کے دور اول کا پہلا شمارہ دسمبر ۲۰۰۵ء میں نکالا گیا تھا۔ ان دنوں تک اردو تحریر انٹر نیٹ پر خال خال ہی دکھائی دیتی تھی۔ اور ’سمت‘ کے اجراء کا مقصد یہی تھا کہ اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کو Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔[...]