نعت مبارک بے نقطہ ۔۔ محمد ولی رازیؔ

ہر دم درود سرور عالم کہا کروں ہر لمحہ محو روئے مکرم رہا کروں اسم رسول ہوگا مداوائے درد دل صل علی سے دل کے دکھوں کی دعا کروں معمور اس کے کر کے معرا سطور سے ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں گو مرحلہ گراں ہے مگر  ہو رہے گا Read more about نعت مبارک بے نقطہ ۔۔ محمد ولی رازیؔ[…]

چھاؤں صحرا کی ۔۔ مہتاب قدر / اعجاز عبید

وہ نسل جو اپنی زندگی کی آسائشوں کی تلاش میں وطن سے دورسعودی اور خلیجی ممالک میں جا بسے ہیں، ان کی نفسیات کا مطالعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک طرف یہ ہندوستانی پاکستانی اجنبی دیس کے پانیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، دوسری طرف اپنی تہذیب اور اقدار کے تحفظ کا بھی Read more about چھاؤں صحرا کی ۔۔ مہتاب قدر / اعجاز عبید[…]

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔ مسعود علی / راشد اشرف

ایک گمنام انسان کی گمنام خودنوشت مصنف : مسعود علی دہلی سے اپریل 2012 میں شائع ہونے والے ایک ادبی پرچے کا شمارہ راقم الحروف کو بھیجا گیا۔ اس میں درج مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کی ایک طویل فہرست میں ایک خودنوشت کا نام شامل تھا۔ اس کے لکھنے والے مسعود علی نامی صاحب Read more about بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔ مسعود علی / راشد اشرف[…]

جہانِ مرغ و ماہی ۔۔ عزیز احمد عرسی/ عبد العزیز سہیلؔ

(جانوروں پر مضامین)         جانور فطرت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انسان کے لئے پالتو جانور بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ جنگلی جانور۔ روز مرہ کے کاموں میں مصروف انسان کو اتنی فرصت ہی نہیں ہوتی کہ وہ کچھ دیر فطرت پر نظر ڈالے اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرے۔ پہلے Read more about جہانِ مرغ و ماہی ۔۔ عزیز احمد عرسی/ عبد العزیز سہیلؔ[…]

دریا کے کنارے ۔۔ احتشام اختر / اعجاز عبید

میں کوئی نقاد نہیں، نہ تنقید کی جغادری زبان سے واقف ہوں، اس لئے پہلے یہ اعتراف کر لوں کہ یہ تنقیدی مضمون نہیں ہے۔ محض تاثراتی  تبصرہ ہے۔ یوں بھی ایک ایسی کتاب پر کچھ لکھنا عجیب سا لگتا ہے جس میں پیش لفظ بھی میرا ہی لکھا ہوا ہو!! شاعری محض شاعری ہوتی Read more about دریا کے کنارے ۔۔ احتشام اختر / اعجاز عبید[…]

محرومِ تماشا ۔۔ محمد احمد

شام ڈھل چکی تھی۔  چائے کی ہوٹل پر حسبِ معمول رونق میں اضافہ ہو چکا تھا۔  لوگ مختلف ٹولیوں کی صورت میں بیٹھے ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف تھے اور دن بھر کی تھکن کے مارے دکھتے بدن پر ذائقہ اور تراوت کے پھائے رکھ رہے تھے۔ یہ شہر کا ایک متوسط علاقہ تھا اور Read more about محرومِ تماشا ۔۔ محمد احمد[…]

مزارِ بے مردہ ۔۔ رؤف خیرؔ

        بشیر بھائی بہت زندہ دل آدمی تھے۔ ہمیشہ رکوع میں دکھائی دیتے تھے۔ کمر نے جواب دے دیا تھا۔ وہ زیادہ تر اپنے گھر کے دروازے کے قریب بنے ہوئے چبوترے پر بیٹھے آنے جانے والوں سے سلام و دعا بھی کر لیتے تھے اور بے تکلف ہم سِن دوستوں سے گالیوں Read more about مزارِ بے مردہ ۔۔ رؤف خیرؔ[…]

سوچ ۔۔ جلیل حیدر لاشاری

 آج سبزی منڈی پہنچتے مجھے دیر ہو گئی۔ راستے میں ٹریفک اتنی بری طرح پھنسی ہوئی تھی کہ پورا گھنٹہ ٹریفک کی نذر ہو گیا۔ اور اوپر سے سڑک پر اتنے بڑے اور گہرے گڑھے کہ آپ پہلے دوسرے گیئر سے آگے گاڑی چلا ہی نہیں سکتے۔ اور مزید ظلم یہ کہ ان ٹوٹی پھوٹی Read more about سوچ ۔۔ جلیل حیدر لاشاری[…]

ایک فرمائشی چیٹ ۔۔ عاطف جاوی

ہوں !!!!‌  اچھا !!!‌   تو آپ۔۔۔۔شاعر ہیں !!!‌ شعر لکھتے ہیں ‌نظم کہتے ہیں !!  شاعری بھی عجیب شے ہے ناں ‌؟‌  ڈھونڈنا کچھ اُداس لفظوں کا۔۔۔ باندھ  دینا ردیف دھاگے میں !!  جیسے گجرے میں ‌پھول گیندے کے۔۔۔۔ موتیے کی سفید کلیوں میں ‌، خوب جچتے ہیں ‌، خوب لگتے ہیں !! لیکن ایسا Read more about ایک فرمائشی چیٹ ۔۔ عاطف جاوی[…]

محمد بلال اعظم

ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنا لہجوں میں اتر آئے گی تفضیلِ تمنا سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنا اُس صورتِ مریم کو سرِ بام جو دیکھا سینے میں اتر آئی اِک انجیلِ تمنا مدھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی پر Read more about محمد بلال اعظم[…]