میرے بیٹے
کبھی اتنے اونچے نہ ہونا
کہ کندھے پر سر رکھ کر
اگر کوئی رونا چاہے
تو اسے لگانی پڑیں سیڑھیاں
اتنے دھارمِک نہ ہونا
کہ ایشور کو بچانے کے لیے
انسان اوپر اٹھ جائے۔
تمہارے ہاتھ نہ کبھی
اتنے دیش بھکت ہوں
کہ گھائل کو اُٹھانے کو جھنڈا
زمین پر نہ رکھ سکو۔
٭٭٭