نام : مصحف اقبال توصیفی ( عبد المغنی)
پیدائش : 8/ دسمبر 1939 ء
جائے ولادت : بدایوں ( یو۔ پی) ( والد کی ملازمت حیدرآباد میں تھی اس لیے بچپن ہی میں حیدرآباد آ گئے ، یہیں کے ہو رہے اور یہی وطن ٹھہرا۔
تعلیم : ایم۔ ایس سی ( جیالوجی) 1961ء جامعہ عثمانیہ
ملازمت : جیالوجیکل سروے آف انڈیا کے محکمے سے وابستہ ہوئے جہاں سے 2000 ء میں بحیثیت ڈائرکٹر ریٹائر ہوئے۔
2013ء میں ان کو حکومت ہند کے غالب ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
مصحف اقبال توصیفی کی پہلی نظم سہ ماہی ’’قند‘‘ میں 1959ء میں چھپی ، یہ رسالہ مردان سے تاج سعید کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔ اس کے بعد ان کی نظمیں ، غزلیں ہندو پاک کے سبھی ادبی رسائل میں پابندی سے شائع ہوتی رہیں۔ اس کے علاوہ جدید شاعری کے جو بھی اہم انتخاب آئے ان میں مصحف اقبال توصیفی کا کلام شامل رہا۔
تا حال ان کی ذیل کی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں:
’’فائزا‘‘(1977ء)
’’گماں کا صحرا‘‘ (1994ء)
’’دور کنارہ‘‘ (2004ء)
ستارہ یا آسمان (2012ء)
اور نثر کی کتاب
’’کچھ نثر میں بھی۔۔‘‘ (2014ء)
٭٭٭