نظمیں ۔۔۔ ظفر گورکھپوری

                     تو مجھے خط لکھنا   جب میری یاد ستائے تو مجھے خط لکھنا تم کو جب نیند نہ آئے تو مجھے خط لکھنا   نیلے پیڑوں کی گھنی چھاؤں میں ہنستا ساون پیاسی دھرتی میں سمانے کو ترستا ساون رات بھر چھت پہ لگاتار برستا ساون دل میں جب آگ لگائے تو مجھے Read more about نظمیں ۔۔۔ ظفر گورکھپوری[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

  اردو دنیا ہی نہیں، پوری دنیا ہی آج کل ایک  عجیب دور سے گزر رہی ہے۔  ایک جانب ظلم و ستم کی انتہا کر کے ظالم جشن منا رہے ہیں،  تو دوسری طرف  اسی تاریکی میں ایسی جھلکیاں بھی دکھائی دے جاتی ہیں جن سے یہ احساس ہوتا ہے کہ ابھی بھی دنیا جینے Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[…]

غزلیں ۔۔۔ ظفرؔ گورکھپوری

  کتنوں ہی کے سر سے سایہ جاتا ہے جب اک پیپل کاٹ گرایا جاتا ہے   دھرتی خود بھی کھا جاتی ہے فصلوں کو چڑیوں پر الزام لگایا جاتا ہے   پیاسوں سے ہمدردی رکھی جاتی ہے بادل اپنے گھر برسایا جاتا ہے   جب شخصیت آوازوں کی تابع ہو بے مقصد بھی شور Read more about غزلیں ۔۔۔ ظفرؔ گورکھپوری[…]

جو نا تھن کیولر(JONATHAN CULLER): کریں گے اہلِ نظر تازہ بستیاں آباد ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

  عالمی شہرت کا حامل نامور ماہر لسانیات جو نا تھن کیولر یکم اکتوبر 1944کو امریکہ میں پید اہوا۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جو ناتھن کیولر نے سال 1966میں امریکہ کی نجی شعبے کی مشہور جامعہ ’’ہارورڈ یونیورسٹی ‘‘(قائم شدہ، 1636)میں تاریخ اور ادبیات کے مضامین میں انڈر گریجویٹ کلاسز میں داخلہ لیا Read more about جو نا تھن کیولر(JONATHAN CULLER): کریں گے اہلِ نظر تازہ بستیاں آباد ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

ظفر گورکھپوری: دیوارِ شاعری کا ایک خوبصورت رنگ ۔۔۔ رشید عباس

  موت ایک ایسی سچائی ہے جس کا انکار ممکن ہی نہیں۔ جو آیا ہے اُسے یقیناً جانا ہے۔ دُنیا کبھی کسی کی مستقل رہائش نہیں رہی۔ موت و حیات کی یہ گردش تا قیامت یونہی چلتی رہے گی۔ ہر موت متعلقین کو کچھ وقفے کے لیے متاثر ضرور کرتی ہے مگر بعد میں زندگی Read more about ظفر گورکھپوری: دیوارِ شاعری کا ایک خوبصورت رنگ ۔۔۔ رشید عباس[…]

جدید اردو نظم میں ظفرؔ گورکھپوری کا مقام ۔۔۔ خان حسنین عاقبؔ

  ما قبل آزادی نیز ما بعد آزادی، دونوں ادوار میں شمالی ہند نے اردو ادب و شعر کی سر پرستی کی ہے۔ ما قبل آزادی شمالی ہند میں سیاسی استحکام اور حکمرانوں کا ادبی ذوق اس کی دو بڑی وجوہات تھیں۔ ما بعد آزادی، دو تین دہا ئیوں تک تو معاملہ ٹھیک ٹھاک اور Read more about جدید اردو نظم میں ظفرؔ گورکھپوری کا مقام ۔۔۔ خان حسنین عاقبؔ[…]

ظفر گورکھپوری کی شاعری میں مٹی کی میٹافزکس ۔۔۔ حقانی القاسمی

  احساس کی نئی اشارتوں اور اظہار کی نئی عبارتوں سے شاعری کا سماگم نہ ہو تو قاری کے ذہن کا حصہ بنے بغیر وہ آنکھوں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔ اسی شاعری کو زندگی نصیب ہوتی ہے جس میں تخیل کی نئی منطق اور خلوت لفظ کے منطقے روشن ہوں۔ ظفر گورکھپوری کی شاعری Read more about ظفر گورکھپوری کی شاعری میں مٹی کی میٹافزکس ۔۔۔ حقانی القاسمی[…]

ادبستان ۔۔۔ نیئر مسعود

    (۱)   بہت بچپن کی یادوں کے ساتھ کبھی کبھی میرے ذہن میں ایک پرانی حویلی کی تصویر بنتی ہے۔ اس حویلی کا رنگ نارنجی تھا۔ جس پر جا بجا دوڑتی ہوئی سیاہی نے اسے بھیانک سا بنا دیا تھا۔ اس کی برجیوں پر چھوٹے چھوٹے گنبد تھے۔ حویلی کے سامنے والے باغ Read more about ادبستان ۔۔۔ نیئر مسعود[…]

مراسلہ ۔۔۔ نیر مسعود

  آنہا کہ کہن شدند و اینہا کہ نوند (عمر خیام)   مکرمی! آپ کے موقر اخبار کے ذریعے میں متعلقہ حکام کو شہر کے مغربی علاقے کی طرف متوجہ کرانا چاہتا ہوں۔ مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج جب بڑے پیمانے پر شہر کی توسیع ہو رہی ہے اور ہر Read more about مراسلہ ۔۔۔ نیر مسعود[…]

وقفہ ۔۔۔ نیر مسعود

  گذاشتیم و گذشیتم و بودنی ہمہ بود شدیم و شد سخنِ ما فسانۂ اطفال   یہ نشان ہمارے خاندان میں پشتوں سے ہے۔ بلکہ جہاں سے ہمارے خاندان کا سراغ ملنا شروع ہوتا ہے وہیں سے اس کا ہمارے خاندان میں موجود ہونا بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح اس کی تاریخ ہمارے خاندان Read more about وقفہ ۔۔۔ نیر مسعود[…]