بالے مجھے دھتکارا نہیں گیا !۔۔۔ میمونہ احمد

تذلیل اور دھتکار بڑی بر ی چیز ہے استاد انسان کے انسان ختم کر جاتی ہے۔ بالے نے استاد کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ وہ کیسے بالے ؟ دیکھو نا استاد اوپر والے نے تو سارے انسانوں کو برابر ہی بنایا ہے لیکن یہ انسان اپنے جیسے دوسرے انسانوں کو جب اپنے سے کم تر Read more about بالے مجھے دھتکارا نہیں گیا !۔۔۔ میمونہ احمد[…]

الحمد للّٰہ۔۔۔ عابدہ رحمانی

صائمہ کا لیبر ذرا زیادہ لمبا ہو گیا تھا ، ڈاکٹر ہونے کے ناتے میں جانتی تھی کہ پہلے بچے کی پیدائش کے وقت ذرا وقت زیادہ لگ سکتا ہے ، نرس اور ڈاکٹر وقتاً فوقتاً بچے کی دل کی دھڑکن دیکھ رہی تھیں۔ آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپیڈیو رول (Epidural)لگا کر فورسپز Read more about الحمد للّٰہ۔۔۔ عابدہ رحمانی[…]

دوست۔۔۔ ناصر ملک

چاروں اَور بے لگام انسانوں کی دھکم پیل اور بے معانی شور و غوغا اپنے جلو میں عجیب سے اضطراب کو عیاں کرتا تھا۔ ایسے میں میں لاہور کے اِس مصروف ریلوے اسٹیشن کے بک اسٹال پر کھڑا کسی رسالے کی ورق گردانی کر رہا تھا۔ مجھے کچھ خریدنا نہیں تھا، محض وقت گزاری کیلئے Read more about دوست۔۔۔ ناصر ملک[…]

نظمیں۔۔۔ اقبال متین

________________________________________________ دن رات ________________________________________________ نیچے سیلن ہے ٹھٹھرتے ہوئے شب گزرے گی کیسی حسرت ہے کوئی دستِ حنائی بڑھ کر مجھ سے پوچھے کے اس آتش کدۂ زیست میں تم راکھ کا ڈھیر بنے ، برف کا تودہ بھی بنے اب میرے سینے سے لگ کر سو جاؤ جسم کا لمس دل و جاں کی Read more about نظمیں۔۔۔ اقبال متین[…]

اقبال متین۔ اردو کے معروف افسانہ نگار۔۔۔ نور الحسنین

اردو افسانہ نگاروں کی وہ نسل جو جوگیندر پال، رام لال، سریندر پرکاش، اقبال متین، رتن سنگھ، اقبال مجید ، جیلانی بانو وغیرہ پر مشتمل ہے۔ان میں اقبال متین کی شناخت قدرے مختلف ہے۔ کیونکہ ان کے افسانے نہ تو محض داخلیت کی بھول بھلیوں میں گردش کرتے ہیں اور نہ ہی تجربات کی بھٹی Read more about اقبال متین۔ اردو کے معروف افسانہ نگار۔۔۔ نور الحسنین[…]

اقبال متین بحیثیت شاعر۔۔۔رؤف خیر

میرا ایسا خیال ہے کہ بنیادی طور پر جو شاعر ہوتا ہے تخلیقی توازن فکر سے آشنا ہوتا ہے اور جس صنف سخن کو بھی اپنا تا ہے اس میں اپنی پہچان قائم کر کے چھوڑ تا ہے احمد ندیم قاسمی نے شعر کے ساتھ ساتھ افسانے کو بھی اپنی تخلیق جہتوں سے مالا مال Read more about اقبال متین بحیثیت شاعر۔۔۔رؤف خیر[…]

کہاں ہو تم؟۔۔۔ محمد یعقوب آسی

اسے اپنا تو کچھ پتہ نہیں تھا کہ وہ کہاں ہے اور کس عالم میں ہے۔ سامنے دو آنکھیں تھیں اور ان سے زندگی گویا امڈ جانے کو بے تاب تھی اور سرمے کی گاڑھی چار دیواری اسے امڈنے سے روک رہی تھی۔ زندگی کہاں رکتی ہے بھلا، اس نے ایک اور روپ دھار لیا، Read more about کہاں ہو تم؟۔۔۔ محمد یعقوب آسی[…]

غزل ۔۔۔۔سید عاطف علی

بجلیوں کا وہی نشانہ ہے وہ شجر جس پہ آشیانہ ہے کیوں بڑھائی گئی سزا میری ؟ کیا مرا جرم مسکرا نا ہے شیخ کی پارسائی کی مانند تیری نظروں کا تازیانہ ہے میں سمجھ ہی نہ پایا آخر تک اس کا انداز دوستانہ ہے مسکرانے سے التفات گیا اس سے بہتر تو روٹھ جانا Read more about غزل ۔۔۔۔سید عاطف علی[…]

غزلیں۔۔۔ سلیم انصاری

۔۔۔۔۔۔ ۱ ۔۔۔۔۔۔۔ چراغِ دل بھی بجھا ، پر دھواں نہیں ہوئے ہم بچھڑ کے تم سے ابھی رائیگاں نہیں ہوئے ہم ابھی تلک ہے ہمیں خواب دیکھنے کا جنوں کہ زندگی سے ابھی بدگماں نہیں ہوئے ہم اس احتیاط سے کی ہم نے درد کی تہذیب کہ اپنے شعر سے بھی کچھ عیاں نہیں Read more about غزلیں۔۔۔ سلیم انصاری[…]

غزل ۔۔۔ محمد وحید انصاری

رات برفیلی ہواؤں میں سلگتا کون تھا کس نے رکھا ہاتھ پیشانی پہ اس کا کون تھا انجمن آرائیوں سے ہی نہ تھا جس کو فراغ کیا خبر اس کو کہ اُس کے ساتھ تنہا کون تھا کس نے باہر جھانک کر دیکھا نہیں تھا رات بھر رات بھر دستک پہ دستک دینے والا کون Read more about غزل ۔۔۔ محمد وحید انصاری[…]