اپنا گھر ۔۔۔ ڈاکٹر ریاض توحیدی

وہ دمے کی مریضہ تھی اور پچھلے ایک مہینے سے شہر کے ایک سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ تھی۔ مقامی اسپتال میں علاج معالجہ کے بعد اسے جب کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا بلکہ بیماری نے طول پکڑا تو اسے شہر کے چیسٹ کیئر اسپتال میں ریفر کیا گیا۔ در اصل چیسٹ کیئر اسپتال میں منتقل Read more about اپنا گھر ۔۔۔ ڈاکٹر ریاض توحیدی[…]

ڈائری کے تین صفحے اور تین کہانیاں ۔۔۔ محمد عَلم اللہ

اب کب آؤ گے۔۔۔؟   لمبی چھٹی کے بعد گھر سے مدرسے گیا اور خیریت بتانے کے لیے گھر فون کیا، تو ماں جی نے پوچھا: ’’اب کب آؤ گے؟‘‘ میں نے کہا اب تو نہیں آؤں گا بس۔ فوراً بولیں ’’جب تک میں زندہ ہوں، تب تک آتے رہو اور جب میں چلی جاؤں Read more about ڈائری کے تین صفحے اور تین کہانیاں ۔۔۔ محمد عَلم اللہ[…]

معمول۔۔۔ اعجاز عبید

(ہارر سٹوری کا ایک تجربہ)   ساتویں منزل پر پہنچ کر اپنے فلیٹ کا دروازہ کھولتے ہوئے شارق نے گھڑی دیکھی، گیارہ بج کر چالیس منٹ ہو رہے تھے۔ یعنی وہ آج اپنے معمول سے دس منٹ تاخیر سے گھر پہنچا تھا۔ فکٹری سے بھی پانچ منٹ دیر سے نکل سکا تھا۔ ’’خیر، کیا فرق Read more about معمول۔۔۔ اعجاز عبید[…]

ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز ۔۔۔ ظہیر احمد

نظمانہ سینٹر $٭$٭$٭$ غالب مارکہ غزلیں٭٭٭ اقبال ٹائپ نظمیں ٭٭٭ اور بہت کچھ ٭٭٭٭٭٭٭٭ ہر رنگ اور ہر سائز کی جدید غزل اب رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے   عمدہ اور معیاری کلام ٭٭٭ قابلِ اعتماد سروس   عاشقانہ غزل:— پانچ سو روپے ۔ ارجنٹ آرڈر ( تین گھنٹے میں فوری ڈیلیوری) :- آٹھ سو Read more about ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز ۔۔۔ ظہیر احمد[…]

خواب زرّیں، زر خوابی ۔۔۔ مظفر حسین سیّد

(میرے دوست مظفر حسین سید نے چھہ سال سال پہلے یہ تحریر سَمت کے لئے بھیہجی تھی، لیکن میں نے اس وقت اسے شائع کرنا پسند نہیں کیا کہ یہ سیاسی کالم کی نوعیت کی لگی تھی۔ کچھ دن پہلے یہ پھر میرے سامنے آئی، تو میں ان کی یاد میں، جنہیں میں شارق ادیب Read more about خواب زرّیں، زر خوابی ۔۔۔ مظفر حسین سیّد[…]

کوفہ کے مسافر ۔۔۔ علی اکبر ناطق

ایک باب   کل ظہرین سے گھر کا تمام کام اُمِ حمیدہ کے ذمہ پڑ گیا تھا۔  بکریوں کو چرانے کے لیے تو خیر ابو صالح بن حدید چرواہا صبح ہی ریوڑ ہانک کر عین الحسن کی چراگاہوں کی طرف نکل گیا تھا اور اب وہ مغربین سے پہلے لوٹنے والا نہیں تھا۔  اِن کے Read more about کوفہ کے مسافر ۔۔۔ علی اکبر ناطق[…]

گُلدان میں آنکھیں ۔۔ رفیق سندیلوی / تبصرہ : شناور اسحاق

1995 کا سال تھا۔ ملتان میں برادرم مختار علی کی زبانی پہلی بار رفیق سندیلوی کا نہ صرف ذکر سُنا بلکہ ان کی غزلوں کی کتاب "سبز آنکھوں میں تیر” پڑھنے کا شرف بھی حاصل ہُوا۔ ان کی شاعری پوری طرح سمجھ میں نہ آنے کے باوجود انوکھی اور پُر اسرار محسوس ہوئی۔ میرا ذاتی Read more about گُلدان میں آنکھیں ۔۔ رفیق سندیلوی / تبصرہ : شناور اسحاق[…]

دو کتابیں ۔۔۔ فیصل عظیم

جاوید دانش کی جگر پاشیاں (مہجری ڈرامے ’’ہجرت کے تماشے‘‘)   زلفِ ’’نیم دراز‘‘ اور بالوں میں کبھی کبھی چھوٹی سی چوٹی کے باوجود جاوید دانش صاحب کے بارے میں بعض اوقات خواتین بدگمانی کے سے انداز میں پوچھتی ہیں کہ ’’جاوید دانش مجھے ’جگر‘ کیوں لکھتے ہیں‘‘ تو قہقہہ لگانے کے بعد میرا جواب Read more about دو کتابیں ۔۔۔ فیصل عظیم[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔

تازہ شمارہ حاضر ہے اور یہ اتفاق سے بالکل عام شمارہ ہے۔ عرصے سے اتنے احباب ہم سے بچھڑتے رہے تھے کہ ہر شمارے میں  تین چار رفتگاں کو یاد کیا جاتا تھا۔ اور اس وجہ سے ’سمت‘ کے خصوصی گوشے بھی ختم کر دئے گئے تھے۔ اور ہر شمارہ ضخیم یعنی چار پانچ سو Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔[…]

عباس عدیم قریشی

مجھ کو سیرابِ ثنا کر دے یہ بہتا ہوا، کُن ایک مدت سے طبیعت کو جو صحرا ہوا، کُن   نعت کا اذن مجھے کیوں نہیں؟ اے مہرِ کرم کیوں پگھلتا ہی نہیں مجھ میں یہ ٹھٹھرا ہوا،  کُن   دم بدم مجھ میں نمودار فروغِ فَیکوں ” تو مری روح کے اندر کہیں اترا Read more about عباس عدیم قریشی[…]