خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ

پھر بادلوں کو زخم لگا ہے ہواؤں سے پھر خوں برس رہا ہے زمیں پر گھٹاؤں سے   طوفان کے اسیر بھی ہیں کتنے بے وقوف ساحل کی بھیک مانگتے ہیں ناخداؤں سے   کچھ مشورے بھی روح شکن تھے طبیب کے کم عمر ہو گیا ہے بدن بھی دواؤں سے   گل عدل کا Read more about خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ[…]

غزل مبشر سعید

کام مُشکل تھا مگر چھوڑ آیا  مَیں محبت کا نگر چھوڑ آیا   خواب تو زادِ سفر ہوتے ہیں اور مَیں زادِ سفر چھوڑ آیا   خود کو لے آیا مَیں اُس منظر سے اور وہاں دیدۂ تر چھوڑ آیا   لُو بچاتا تو یہ دن کب آتے رات کی تیغ پہ سَر چھوڑ آیا Read more about غزل مبشر سعید[…]

ذوالفقار نقویؔ

دھواں تھا چار سو اتنا کہ ہم بے انتہا روئے فلک محوِ تماشا تھا، نہ کیوں تحت الثریٰ روئے عجب حدت مرے اطراف میں جلوہ فروزاں تھی کہ میری خاک سے شعلے لپٹ کر بار ہا روئے کسی پتھر کے کانوں میں مری آواز یوں گونجے کہ اس کے دل کے خانوں میں چھپا ہر Read more about ذوالفقار نقویؔ[…]

ثامر شعور

    اک ترے وصل کے موسم کے سوا ہاتھوں میں     مستقل کوئی بھی لمحہ نہ رہا ہاتھوں میں     تیری خواہش میں فقط ہاتھ اٹھا لیتا ہوں     اور پھر خود ہی ابھرتی ہے دعا ہاتھوں میں     سوچ رکھا ہے تجھے دل میں بساؤں ایسے     جیسے ہوتا ہے مقدّر کا لکھا ہاتھوں Read more about ثامر شعور[…]

عالم خورشید

اداس ہونے لگے ہیں اب انتظار کے رنگ اتر نہ جائیں کہیں دل سے اعتبار کے رنگ   وہ خوش خرام اب آتا نہیں ہے سیر کو کیا کہ زرد ہونے لگے سبز مرغزار کے رنگ   نہیں اے قوسِ قزح! تجھ میں بھی وہ رنگ نہیں دمک رہے ہیں کہیں پر جو گلعذار کے Read more about عالم خورشید[…]

الیاس بابر اعوان

عجب نہیں کہ ندی بات چیت کرنے لگے پرندہ خود سے تری بات چیت کرنے لگے میں پتھروں سے اکیلا ہی بات کرتا رہا میں چل پڑا تو وہی بات چیت کرنے لگے مجھے تو روز ہی جنگل میں دیر ہوتی ہے میں کیا کروں جو کوئی بات چیت کرنے لگے میں اِس لیے بھی Read more about الیاس بابر اعوان[…]

انور جاوید ہاشمی ۔۔ شہر آشوب

بارہا سوچ کے بھی دیکھا سنبھل کر دیکھا نہ ہوا پر نَہُوا مسئلہ  حل کر دیکھا   میرؔ صاحب کی شریعت پہ عمل کر دیکھا شہر آشوب کو پھر ہم نے غزل کر دیکھا   مصرعۂ تر  کسی صورت نہ غزل میں آیا رُوٹھ کر چاہا منا لیجے، مچل  کر دیکھا   قتل و غارت Read more about انور جاوید ہاشمی ۔۔ شہر آشوب[…]

مشرف عالم ذوقی کی کہانیوں اور جبلت ۔۔ رضا صدیقی

کہانی کہنے کا فن بلاشبہ قدیم تہذیبوں کے دریافت ریکارڈ سے بھی پرانا فن ہے۔ادیب معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، کہانیاں معاشرے کے مشاہدے سے ہی جنم لیتی ہیں۔ ایک پلاٹ اور چند کرداروں کے مابین تعلق پیدا کرتی ہوئی خاص اسلوب میں لکھی گئی تحریر مختصر افسانے کے ضمن میں آتی ہے۔ناول کی نسبت Read more about مشرف عالم ذوقی کی کہانیوں اور جبلت ۔۔ رضا صدیقی[…]

صحافت اور ادبی صحافت۔ اہمیت و افادیت کی روشنی میں ۔۔ ڈاکٹر ہاجرہ بانو

صحافت عربی زبان کے لفظ ’’صحف‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا مفہوم صفحہ یا رسالہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں جرنلزم، جرنل سے ماخوذ ہے یعنی روزانہ کا حساب یا روزنامچہ۔ صحافت کسی بھی معاملے کے بارے میں تحقیق یا پھر سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے بشرطیکہ اس سارے کام Read more about صحافت اور ادبی صحافت۔ اہمیت و افادیت کی روشنی میں ۔۔ ڈاکٹر ہاجرہ بانو[…]

اچھی نثر کی خصوصیات ۔۔۔ رؤف خیر

        میرے خیال میں نثر لکھنا غزل کہنے سے زیادہ مشکل ہے۔ کیوں کہ غزل میں قافیہ و ردیف کے سہارے خوش آہنگی پیدا ہوہی جاتی ہے اور ہر شعر کا کچھ نہ کچھ مطلب نکالا ہی جا سکتا ہے جب کہ نثر وضاحت اور منطقی جواز سے عبارت ہوتی ہے۔ ایک شعر Read more about اچھی نثر کی خصوصیات ۔۔۔ رؤف خیر[…]