کالے ہاتھ۔۔۔ محمد یعقوب آسیؔ

  استاد بسمل بزمی کو اخبار سے اتنی ہی دل چسپی ہے کہ شہ سرخیوں پر اچٹتی سی نظر ڈال لی، ہفتہ وار اشاعتوں میں جھانک لیا، ادبی صفحہ ہوا تو اس پر دو چار منٹ کے لئے اٹک گئے، خالی خولی ورق گردانی کر کے اخبار ایک طرف ڈال دیا۔  کبھی موڈ ہوا تو Read more about کالے ہاتھ۔۔۔ محمد یعقوب آسیؔ[…]

عورت ۔۔۔محمّد اسد اللہ

  ’ اس کا شوہر آٹو رکشا ڈرائیور تھا، اچانک ایک حادثہ کا شکار ہو کر چل بسا۔ شوہر کی کمائی کے علاوہ اور کو ئی ذریعہ روزگار نہ تھا۔ بچّوں کی پرورش اور تعلیم کا مسئلہ منہ پھاڑے کھڑا تھا۔ جب کئی دن تنگی اور پریشانی کے گذرے تو اس نے یہ عجیب و Read more about عورت ۔۔۔محمّد اسد اللہ[…]

ایک دن کی بات۔۔۔ نور الحسنین

اختر علی کے سینے میں عجیب سی چمک اُٹھی اور وہ ایک دم نیند سے بیدار ہو گئے اور اُنھوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے سینے کے بائیں حصے کو پکڑ لیا، لیکن تکلیف کم نہیں ہوئی، پھر اُنھیں بے چینی سی ہونے لگی۔ بازو ہی اُن کی بیوی گہری نیند سورہی تھی۔ وہ سوچنے Read more about ایک دن کی بات۔۔۔ نور الحسنین[…]

منزل بے منزلی۔۔۔ فیروز عابد

  میں نے گھبرا کر اپنی ماں کی طرف دیکھا ’’نہیں بیٹا سب ٹھیک ہے ذرا سا پھسل گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ’’ماں تمہیں چوٹ تو نہیں لگی۔۔۔۔۔۔‘‘ میرے دل کا سارا درد میری آنکھوں میں اتر آیا۔ ’’بوڑھی عمر میں ایسا ہوتا ہے بیٹے، تیری آنکھیں کیوں بھر آئیں، پگلا کہیں کا‘‘ ’’پاپا ذرا سنھبل کر Read more about منزل بے منزلی۔۔۔ فیروز عابد[…]

جہانِ خیال میں ۔۔۔ ڈاکٹر شائستہ فاخری

  میں نے اپنا چشمہ ماتھے کے اوپر لے جا کر بالوں کے گھنے پف کے درمیان پھنسا دیا۔ برہنہ آنکھوں سے ہنستی کھیلتی دنیا کو دیکھنا اچھا لگ رہا تھا۔ دھوپ اور بادلوں کی لُکا چھپی کا کھیل، دوڑتے بھاگتے بچے، ٹہلتے گھومتے نوجوان جوڑے، تھمے تھمے قدمو سے چہل قدمی کرتیں عمر دراز Read more about جہانِ خیال میں ۔۔۔ ڈاکٹر شائستہ فاخری[…]

پہاڑ ندی عورت۔۔۔ خورشید حیات

  سامنے والی برتھ پر بیٹھی وہ، اپنی انگلیوں میں پھنسے برش سے، کینوس پر اتر آئے الگ الگ رنگوں میں بہت پیچھے کی طرف چھوٹتی ہوئی زندگی کے ان گلیاروں کو ڈھونڈ رہی تھی جہاں اٹکن چٹکن دہی چٹاکن کا کھیل تو تھا مگر لکیریں نہیں تھیں۔  بے چینی کے عالم میں اس نے Read more about پہاڑ ندی عورت۔۔۔ خورشید حیات[…]

یہ کہانی تو نہیں ۔۔۔سائرہ غلام نبی

  تخیل کو تراش کر کہانیاں بنانا پہلے تو میرا مشغلہ تھا۔ پھر یہی روزگار ٹھرا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کہانی کی بڑی اہمیت ہے۔ ایسی کہانی جو کسی نے سوچی نہ ہو۔ کسی نے برتی نہ ہو۔ بالکل ان چھوئی۔ عین میں وہی توقعات جو عاشق اپنی محبوبہ سے رکھتا ہے۔ اسی لئے Work Read more about یہ کہانی تو نہیں ۔۔۔سائرہ غلام نبی[…]

قبض زماں ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

  شیخ ابن سکینہ نے فرمایا۔ ۔ ۔ اللہ تعالیٰ( قادر ہے کہ اپنے کسی بندے کے لیے زمانے کو پھیلا دے اور وقت کو دراز کر دے جب کہ وہ دوسروں کے لیے بدستور کوتاہ رہے۔ اسی طرح،  اللہ تعالیٰ کبھی قبض زماں فرماتا ہے کہ زمانۂ دراز کوتاہ معلوم ہوتا ہے۔ [کنز الکرامات، Read more about قبض زماں ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی[…]

افسانچے ۔۔۔ جوگندر پال

                     محض   میں اپنے پیروں کے ٹکاؤ، ہاتھوں کی پینگ اور سر کی چھتری پر ہی اپنی ذات کو محمول کرنے لگا اور میری اصلی ذات سالہا سال بڑے صبر و سکون سے دو سرے عالم میں میرا انتظار کرتی رہی اور ہنستی رہی کہ میں اپنے آپ کو محض جوگندر پال سمجھ Read more about افسانچے ۔۔۔ جوگندر پال[…]

پیتل کا گھنٹا ۔۔۔ قاضی عبد الستّار

  آٹھویں مرتبہ ہم سب مسافروں نے لاری کو دھکا دیا اور ڈھکیلتے ہوئے خاصی دور تک چلے گئے لیکن انجن گنگناتا تک نہیں۔ ڈرائیور گردن ہلاتا ہوا اتر پڑا۔ کنڈکٹر سڑک کے کنارے ایک درخت کی جڑ پر بیٹھ کر بیڑی سلگانے لگا۔ مسافروں کی نظریں گالیاں دینے لگیں اور ہونٹ بڑبڑانے لگے میں Read more about پیتل کا گھنٹا ۔۔۔ قاضی عبد الستّار[…]