مجھے کہنا ہے کچھ…….

آج میرا کچھ کہنے کو جی نہیں چاہ رہا۔

۔

۔

۔

۔

۔

پس تحریر: اس سہ ماہی عرصے میں کئی احباب داغ مفارقت دے گئے، کس کس کو یاد کیجیے، کس کس کو روئیے۔ پچھلا شمارہ ترتیب ہو ہی چکا تھا کہ کراچی سے لیاقت علی عاصم کے بچھڑنے کی خبر آ گئی، اور اس کے بعد سوگوار کرنے والوں کی ایک لمبی قطار۔جن میں کچھ سے ہمارے ذاتی روابط بھی رہے تھے۔ نند کشور وکرم اور حمایت علی شاعر (ان کے صاحب زادے بلند اقبال کے توسط سے)، اور دوسرے بہت سے۔ جن میں نثار ناسک، افسانہ نگار یاسین احمد، مسرور جہاں اور محمد قیوم مئو شامل ہیں۔ اور ابھی شاہد ماہلی کے رخصت ہونے کی خبر بھی ملی ہے۔ان رفتگان میں سے کچھ کو اس شمارے میں یاد کیا گیا ہے۔دیگر مشمولات بھی آپ کی ذوق کی تشنگی کو دور کر سکیں گی، اس کی مجھے قوی امید ہے۔

اپنی آراء اور تخلیقات سے توازتے رہیے۔

ا ۔ ع۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے