مجھے کہنا ہے کچھ…….

آج میرا کچھ کہنے کو جی نہیں چاہ رہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پس تحریر: اس سہ ماہی عرصے میں کئی احباب داغ مفارقت دے گئے، کس کس کو یاد کیجیے، کس کس کو روئیے۔ پچھلا شمارہ ترتیب ہو ہی چکا تھا کہ کراچی سے لیاقت علی عاصم کے بچھڑنے کی خبر آ گئی، Read more about مجھے کہنا ہے کچھ…….[…]

غزل ۔۔۔ جلیل حیدر لاشاری

مَیں ترے شہر میں آتا ہوں،سنور جاتا ہوں ٹوٹتا بھی نہیں مَیں اور بکھر جاتا ہوں   شہر چھوڑے ہوئے بھی اس کو زمانہ گزرا جانے کیا سوچ کے پھر بھی مَیں اُدھر جاتا ہوں   لوگ انجان ہیں، رستے تو ہیں واقف اپنے انہی رستوں سے ملاقات مَیں کر جاتا ہوں   بدلا بدلا Read more about غزل ۔۔۔ جلیل حیدر لاشاری[…]

غزلیں ۔۔۔ حمایت علی شاعر

بدن پہ پیرہن خاک کے سوا کیا ہے مرے الاؤ میں اب راکھ کے سوا کیا ہے   یہ شہر سجدہ گزاراں دیار کم نظراں یتیم خانۂ ادراک کے سوا کیا ہے   تمام گنبد و مینار و منبر و محراب فقیہ شہر کی املاک کے سوا کیا ہے   کھلے سروں کا مقدر بہ Read more about غزلیں ۔۔۔ حمایت علی شاعر[…]

حریف وصال ۔۔۔ حمایت علی شاعر

عجیب شب تھی جو ایک پل میں سمٹ گئی تھی عجیب پل تھا جو سال ہا سال کی مسافت پہ پرفشاں اس کے سائے میں ایک موسم ٹھہر گیا تھا (کسی کے دل میں تھا کیا کسی کو خبر نہیں تھی) بس ایک عالم سپردگی کا بس ایک دریائے تشنگی تھا کہ جس کی موجیں Read more about حریف وصال ۔۔۔ حمایت علی شاعر[…]

آئینہ در آئینہ ۔۔۔ حمایت علی شاعر

اس بار وہ ملا تو عجب اس کا رنگ تھا الفاظ میں ترنگ نہ لہجہ دبنگ تھا اک سوچ تھی کہ بکھری ہوئی خال و خط میں تھی اک درد تھا کہ جس کا شہید انگ انگ تھا اک آگ تھی کہ راکھ میں پوشیدہ تھی کہیں اک جسم تھا کہ روح سے مصروف جنگ Read more about آئینہ در آئینہ ۔۔۔ حمایت علی شاعر[…]

حمایت علی شاعر: اک جبرِ وقت ہے کہ سہے جا رہے ہیں ہم ۔۔۔۔ امجد اسلام امجد

ساری اُردو دنیا کے لیے حمایت علی شاعر اور ہمارے ادبی حلقوں کے حمایت بھائی بھی ایک خاصی طویل علالت کے بعد اُس علاقے کی طرف رجعت کر گئے جہاں ہر ذی روح انسان کے نام کی تختی اُس کا انتظار کر رہی ہے دیکھنے والی بات صرف یہ رہ جاتی ہے کہ آپ جب Read more about حمایت علی شاعر: اک جبرِ وقت ہے کہ سہے جا رہے ہیں ہم ۔۔۔۔ امجد اسلام امجد[…]

روحوں کی دعوت ۔۔۔ الیگزنڈر پشکن/ مترجم نا معلوم

(مرسلہ: فرخ منظور)   آدریان پروخوروف کے گھر کا سارا ساز و سامان جنازہ لے جانے والی گاڑی پر لد چکا تھا۔ مریل گھوڑے چوتھی دفعہ بسمانیا سے نکتسکایا سڑک کی طرف چلے جہاں اس نے نیا مکان خریدا تھا۔ تابوت ساز نے دکان مقفل کر باہر دروازہ پر اس اعلان کی تختی لٹکا دی Read more about روحوں کی دعوت ۔۔۔ الیگزنڈر پشکن/ مترجم نا معلوم[…]

تاریک راہیں ۔۔۔ ڈاکٹر علی دوست بلوچ/ دیوی ناگرانی

  بلوچی کہانی وہ آج پھر بلیک بورڈ کے سامنے کھڑا تھا۔ شاید اپنے انداز میں نا مکمل تصویر میں رنگ بھرتے ہوئے اپنے بہت سے شاگرد ساتھیوں کو اپنے تخلیقی آرٹ کے بارے میں بتا رہا تھا۔ ماسٹر کریم بخش جب کلاس میں داخل ہوئے تو ان کے سامنے بلیک بورڈ پر عجیب و Read more about تاریک راہیں ۔۔۔ ڈاکٹر علی دوست بلوچ/ دیوی ناگرانی[…]

سفر عشق۔۔۔ طارق محمود مرزا… قسط۔ ۳

کچھ بد مزاج لوگ ___________________   ریاض الجنۃ میں اشراق کی ادائیگی کے بعد ایک صبح ہم مسجد سے ملحق مقامی مارکیٹ میں چلے گئے۔ یہ مارکیٹ مسجد کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ اتوار بازار کی طرز پر اس مارکیٹ کے اندر چھوٹی چھوٹی بہت سی دکانیں ہیں۔ جن میں زائرین کی دلچسپی اور Read more about سفر عشق۔۔۔ طارق محمود مرزا… قسط۔ ۳[…]

شاکر میرٹھی ۔۔۔ عابد رضا بیدار

پیارے لال شاکرؔ میرٹھی باشندہ میرٹھ۔ شاگرد حضرت شوکت میرٹھی، مذہباً عیسائی۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔ مدتوں منشی راے نظر سے دوستی اور رفاقت رہی اور کلام میں بھی ان سے مشورہ کرتے رہے۔ پیدائش میرٹھ میں ۱۳مارچ ۱۸۸۰ ء کو ہوئی، ۲۰ فروری ۱۹۵۶ء کو وفات پائی۔ قبر پہاڑ گنج دہلی کے مسیحی قبرستان Read more about شاکر میرٹھی ۔۔۔ عابد رضا بیدار[…]