اردو اَفسانہ اور سمعی روایت ۔۔۔ محمد حمید شاہد

  راجندر سنگھ بیدی کا ایک اَفسانہ ہے "بھولا” اِس میں بیوہ ہو جانے والی مایا کو اپنے بھائی کا استقبال کرنا ہے لہذا وہ چھاچھ کی کھٹاس کو دور کرنے کے لیے مکھن کو کنویں کے صاف پانی سے کئی بار دھوتی ہے۔ ننھے بھولے کو بھی اپنے ماموں کا انتظار ہے۔ ننھا بھولا، Read more about اردو اَفسانہ اور سمعی روایت ۔۔۔ محمد حمید شاہد[…]

افسانے کا فن۔۔۔ وزیر آغا

یہ بات شوپنہارؔ سے منسوب ہے کہ تمام فنون موسیقی کی سطح پر پہنچنے کی تمنا کرتے ہیں۔  اس بات کی توضیح کرتے ہوئے ہربرٹ ریڈؔ نے لکھا ہے کہ موسیقار ہی وہ واحد ہستی ہے جو اپنے شعور کے بطون سے فنی تخلیق کو جنم دیتا ہے ورنہ دوسرے فنکار تو ظاہر کی دنیا Read more about افسانے کا فن۔۔۔ وزیر آغا[…]

میں لڑکی نہیں ہوں کیا؟ ۔۔۔ امیتابھ ورما

  رسم الخط کی تبدیلی، اور ترجمہ: اعجاز عبید   شام ہولے سے اپنا پلو سمیٹ رخصت ہو چکی تھی۔ رات کو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے میں دیر تھی۔ سریکھا اپنے کمرے میں تھی، دوسی منزل پر۔ چھوٹا سا ایک کمرہ۔ تین طرف بکھرا دیواروں دروازوں کا مایا جال۔  ایک طرف ایک جھروکا۔ Read more about میں لڑکی نہیں ہوں کیا؟ ۔۔۔ امیتابھ ورما[…]

نظمیں ۔۔۔کنور نارائن

                     موت نے کہا   فون کی گھنٹی بجی میں نے کہا — میں نہیں ہوں اور کروٹ بدل کر سو گیا۔   دروازے کی گھنٹی بجی میں نے کہا — میں نہیں ہوں اور کروٹ بدل کر سو گیا۔   الارم کی گھنٹی بجی میں نے کہا — میں نہیں ہوں اور کروٹ Read more about نظمیں ۔۔۔کنور نارائن[…]

اقتباس از منظوم سیرت خلفائے راشدینؓ ۔۔۔ انور جلال پوری

                     بیان بر ابو بکر صدیقؓ   وہ ہجرت کی اندھیری رات وہ خطرات کا منظر وہ چاروں سمت سے سرکارﷺ پر آفات کا منظر محمد مصطفے ٰﷺ پر کافروں کی گھات کا منظر قیامت بن گیا تھا دین پر اس رات کا منظر مگر اس رات میں بھی ہمسفر صدیق اکبرؓ تھے وہاں Read more about اقتباس از منظوم سیرت خلفائے راشدینؓ ۔۔۔ انور جلال پوری[…]

غزلیں ۔۔۔ انور جلال پوری

سنگ میں نہر بہانے کا ہنر میرا ہے راہ سب کی ہے مگر عزمِ سفر میرا ہے سارے پھلدار درختوں پہ تصرف اس کا جس میں پتے بھی نہیں ہیں وہ شجر میرا ہے در و دیوار پہ سبھی کی حکومت ہے یہاں ہو گا غالب کا کبھی اب تو یہ مکاں میرا ہے تُو Read more about غزلیں ۔۔۔ انور جلال پوری[…]

عمر بھر موسم بہار رہا : رسا چغتائی….!۔۔۔ احسن سلیم

’’سرسراتے ہوئے لہجے کے ‘‘ ایک تحیر خیز صاحبِ اسلوب شاعر ہیں۔  رسا صاحب کی دھیمی اور ’سرگوشی‘ سے لبریز آواز میں ایک فطری بے نیازی اور سرشاری کے ساتھ رندانہ سرمستی کی بے پناہ قوت جھلکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔  وہ اپنی سادہ اور بے ضرر سی زندگی، بظاہر خوش اسلوبی اور عمدگی سے Read more about عمر بھر موسم بہار رہا : رسا چغتائی….!۔۔۔ احسن سلیم[…]

سید مسعود احمد برکاتی: کیا کیا ہمیں یاد آیا جب یاد تری آئی ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

کراچی میں مقیم بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے ادیب سید مسعود احمد برکاتی بھی ہمارے درمیان نہیں رہے۔ گزشتہ چند ماہ سے ان کی علالت کی خبریں آ رہی تھیں مگر اس دوران ان کی ادارت میں شائع ہونے والے بچوں کے ادبی مجلہ ’’ ہمدرد نو نہال‘‘ Read more about سید مسعود احمد برکاتی: کیا کیا ہمیں یاد آیا جب یاد تری آئی ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

پروفیسر سید مشکور حسین یادؔ: ہماری بات حکایت نہیں جو ختم ہوئی ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

مجاہدِ تحریکِ پاکستان، اُردو زبان کے ممتاز ادیب، انشائیہ نگار، مایہ ناز نقاد اور محقق پروفیسر سید مشکور حسین یادؔ کی دائمی مفارقت کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ دس ستمبر 1925کو جبوتی پورہ، ڈب والی حصار (موجودہ ہریانہ ) مشرقی پنجاب(بھارت) سے طلوع ہونے والا علم و ادب کا یہ آفتابِ جہاں تاب Read more about پروفیسر سید مشکور حسین یادؔ: ہماری بات حکایت نہیں جو ختم ہوئی ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]