نظمیں ۔۔۔ اسنیٰ بدر

نئی نظم ________ جب میں نظم لکھ رہی تھی آواز آئی.. واشنگ پاؤڈر کتنا پڑے گا؟ نظم نے مجھے جھنجھلا کر دیکھا میں نے دھیرے سے کہا، ایک کپ۔ جب میں نظم لکھ رہی تھی آواز آئی… دس کپڑے یا بارہ؟ نظم نے مجھے غصے سے دیکھا میں نے ہاتھ جوڑ کے معافی مانگی جلدی Read more about نظمیں ۔۔۔ اسنیٰ بدر[…]

جھانپڑ ۔۔۔ نجمہ ثاقب

رات ہوئی اور نیل گگن سے اندھیاروں کے بادل اترے کھن سے ’چاند پلنگڑی‘ ٹوٹی بادل کی ’جل گگری‘ پھوٹی آنگن پار کھلے چھجوں سے سن، سن، سن، سن پچھوا گزری جھر جھر جھر جھر بارش برسی زینے نے بھی ٹانگ بھگوئی کمرے کی چھت پھوٹ کے روئی دیواروں سے اترا گارا آناً فاناً بھیگ Read more about جھانپڑ ۔۔۔ نجمہ ثاقب[…]

نظمیں ۔۔۔ غضنفر

سنگ ساری   یہ سچ ہے ہاتھ کوئی اب نہیں اٹھتا کوئی پتھر نہیں چلتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم پر سنگ ساری ہے ہماری زیست بھاری ہے مسلسل ضرب سے سر پھٹتا جاتا ہے لہو کا دم رگوں میں گھٹتا جاتا ہے رگ؍ جاں کٹتی جاتی ہے بدن سے زندگانی چھٹتی جاتی Read more about نظمیں ۔۔۔ غضنفر[…]

نظمیں ۔۔۔ ستیہ پال آنند

وِش کنیا وِش کنیاـ بمعنی زہریلی لڑکی (وش یا ـ بِس ـ بمعنی   زہر ۔۔۔کنیا بمعنی لڑکی)۔۔قدیم ہندو لوک کہانیوں اور کلاسیکی ہندو ادب میں اس روایت کا ذکر ملتا ہے  کہ راجا کے حکم سے زہریلی خوراک سے پرورش کی ہوئی خوبصورت لڑکیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے یعنی حریف راجاؤں، سپہ سالاروں کو Read more about نظمیں ۔۔۔ ستیہ پال آنند[…]

غزلیں ۔۔۔ فیصل عجمی

یہ واقعہ ہے میری غذا کھا گئی مجھے میں کھا گیا ہوا کو، ہوا کھا گئی مجھے   کیسی بلائیں تھیں مرے پیچھے لگی ہوئی خاموشی پی گئی ہے، صدا کھا گئی مجھے   رُو پوش تھا میں کب سے خدا کی تلاش میں آیا نظر تو خلقِ خدا کھا گئی مجھے   دیکھا قریب Read more about غزلیں ۔۔۔ فیصل عجمی[…]

ماں کے لئے دو نظمیں ۔۔۔ عامر حمزہ

اردو روپ: اعجاز عبید   ایک الم نصیب بیٹے کی نظم   (اپنی مرحوم ماں کے نام جس کی مٹی میں شریک نہ ہو سکنے کا ملال ہمیشہ مجھے ستاتا ہے)   ایک شاعر جس نے دھرتی پر ہل نما قلم سے نظم لکھی روشنی نما قلم سے چاند کو گٹار میں بدلا سمندر کو Read more about ماں کے لئے دو نظمیں ۔۔۔ عامر حمزہ[…]

غزلیں ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی

چھپا کر آنسوؤں میں پیش کر دیتے تبسم کیا ہمیں تو ایک لگتے ہیں خموشی کیا تکلم کیا   بہت دن ہو گئے وہ آئینہ صورت نہیں آیا بکھر کر عکس اس کا آئینے میں ہو گیا گم کیا!   کسی نظارا سازی کی تمنا مٹ گئی دل سے نگاہوں سے ہوئے اوجھل فلک، خورشید Read more about غزلیں ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی[…]

دوسری لڑکی ۔۔۔ سیسیلیا اونگ (ملائیشیا) / حمزہ حسن شیخ

پچاسیویں دہائی کے لگ بھگ کی بات ہے، لیونگ چن اُس وقت پانچ برس کی تھی۔ اُس کا ایک بڑا بھائی تھا جس کی عمر آٹھ برس اور بڑی بہن کی عمر چھ سال تھی۔ اسی ترتیب میں، اُس کا تیسرا نمبر تھا اور دادی کی نظر میں، وہ صرف ایک دوسری ناپسندیدہ لڑکی تھی۔ Read more about دوسری لڑکی ۔۔۔ سیسیلیا اونگ (ملائیشیا) / حمزہ حسن شیخ[…]

غزل مسلسل ۔۔۔ سعود عثمانی

  مبالغہ نہیں یہ، واقعی زیادہ تھی شروعِ عشق میں دیوانگی زیادہ تھی   میں اس کو پہلے پہل اپنا وہم سمجھا تھا وہ لڑکی چھپ کے مجھے دیکھتی زیادہ تھی   نظر بچا کے وہ تکتی تھی مجھ کو، میں اس کو یہ دل لگی تھی تو اس وقت بھی زیادہ تھی   نہ Read more about غزل مسلسل ۔۔۔ سعود عثمانی[…]

خندہ اور فراموشی کی کتاب ۔۔۔ انگریزی سے ترجمہ: آصف فرخی

1   فروری 1948 میں کمیونسٹ رہنما کلیمنٹ گوٹ والڈ، پراگ کے باروک طرز تعمیر کے ایک محل کی بالکنی پر نمودار ہوا تاکہ ان ہزاروں لاکھوں شہریوں سے خطاب کرے جو پرانے شہر کے چوک میں بھیڑ لگائے کھڑے تھے۔ یہ چیکوسلوواکیہ کی تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ تھا—ان تقدیر ساز لمحوں میں سے Read more about خندہ اور فراموشی کی کتاب ۔۔۔ انگریزی سے ترجمہ: آصف فرخی[…]