خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید

1   پتے کی بات سیدھی سچی ہوتی ہے۔ اسے بتانے کے لیے نہ تو زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ سو طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ سیدھی سچی بات دل کو لگتی ہے اور اپنا اثر کرتی ہے۔ میں یہاں ان اوراق میں آپ کے سامنے کچھ سچی باتیں رکھنے جا Read more about خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید[…]

’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر

زندگی سے چند دنوں کی فُرصت زبردستی چھین کر لینی پڑی ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں کتنی دنیائیں میری اس چھوٹی سی دنیا میں جمع ہوتی رہی تھیں ان کی دریافت دوستوں کا حق ہے اور میرا فرض اور شاید انہی بھول بھلیوں میں کہیں میں خود کو بھی کھوجنے کے قابل ہو سکوں۔ Read more about ’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر[…]

نکاح خواں ۔۔۔ مومنہ ادریس

نکاح خواں اور خیر خواہ میرے نزدیک کبھی مترادف نہیں ہو سکتے۔ اس کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ میرے مشاہدات ہیں اور میں مشاہدات کے بغیر کوئی بات کرنے کی قائل نہیں ہوں۔ یہ بات لکھتے لکھتے ایک اور بات ذہن میں آئی کہ جس طرح یہ یقینی بات ہے قیامت آنی  ہی Read more about نکاح خواں ۔۔۔ مومنہ ادریس[…]

ریٹائرمنٹ ۔۔۔ محمد اسد اللہ

یہ وہ دلخراش واقعہ ہے جس کا مزہ ہر اس شخص کو چکھنا ہے جس نے کبھی ملازمت کے شعبے میں قدم رکھا ہو۔  ریٹائرمنٹ کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ وہ عورت دیکھتا ہے نہ مرد، بے جھجھک انسانی عمر کی پول کھول کر رکھ دیتا ہے۔ دور حاضر میں بے شمار Read more about ریٹائرمنٹ ۔۔۔ محمد اسد اللہ[…]

جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ

جنرل صاحب کی پوتی اغوا ہو چکی تھی اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔  ملک کی نہایت طاقتور آرمی کے ریٹائرڈ جنرل جو گزشتہ پانچ سالوں سے مغرب میں آسودہ حال تھے واپس اپنے ملک پہنچ چکے تھے۔  ان کی پندرہ سالہ پوتی کو اغوا ہوئے ابھی اڑتالیس گھنٹے ہی Read more about جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ[…]

چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

شہر سدا رنگ جھنگ بھی عجیب ہو رہا ہے جو سیل زماں کے تھپیڑوں کی زد میں آنے کے بعد رفتہ رفتہ کُوفے کے قریب ہو رہا ہے۔ اس شہر کی کچھ عمارات تو ایسی ہیں جنھیں طوفان نوح ؑ کی باقیات قرار یا جاتا ہے۔ نوآبادیاتی دور میں جھنگ سے ملتان جانے والی سڑک Read more about چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

پکا مکان ۔۔۔ طارق محمود مرزا

زینب نے آٹا گوندھ کر رکھا۔ صحن کے ایک کونے میں چار فٹ کی کچی دیواروں کے مختصر احاطے میں بنے مٹی کے چولہے میں اُپلے توڑ کر رکھے۔ ان کے بیچ میں چند سوکھے تنکے رکھ کر آگ لگائی تو اُپلوں میں سے دھُواں اٹھ کر پہلے زینب کی سانسوں میں سمایا اور پھر Read more about پکا مکان ۔۔۔ طارق محمود مرزا[…]

غزلیں ۔۔۔ فرحان محمد خان

ناصر کاظمی کے لیے   یہ ضروری نہیں تب ہو کوئی جب یہ خواہش ہو کہ اب ہو کوئی   زندگی یوں بھی گزر جاتی ہے کیوں تقاضا ہے کہ ڈھب ہو کوئی   ایک ترتیب ضروری ہے بہت کب میسر نہ ہو، کب ہو کوئی   خوب ہے حضرتِ شاعر کا نسب شعر کا Read more about غزلیں ۔۔۔ فرحان محمد خان[…]

غزل ۔۔۔ یاسر شاہ راشدی

کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے رنگ جو چیری کے پیڑوں کا بادِ بہاری کرتی ہے   خزاں کی رت میں ہو جاتا ہے حَسیں چناروں کا جو رنگ تیری جدائی یوں بھی ہماری خاطر داری کرتی ہے   آتا ہے جب رنگ گلوں پر تیرا خیال آ جاتا ہے مدھر سروں Read more about غزل ۔۔۔ یاسر شاہ راشدی[…]