علی اکبر ناطق کا ناول ’کماری والا’ ۔۔۔ شاہد صدیقی

  علی اکبر ناطق اردو ادب کی اقلیم میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی شہہ نشین تک جا پہنچا۔ اس کا ابتدائی تعارف اس کی شاعری اور افسانے تھے۔ دونوں اصناف میں اس نے اردو کے قارئین کو چونکا دیا تھا۔ اس کے اسلوب میں ایک تازگی اور نیا پن تھا۔ اردو Read more about علی اکبر ناطق کا ناول ’کماری والا’ ۔۔۔ شاہد صدیقی[…]

فانی باقی ۔۔۔ شمس الرحمٰن فاروقی

  مری جفا طلبی کو دعائیں دیتا ہے وہ دشت سادہ وہ تیرا جہان بے بنیاد   گیارہ سال کی عمر، یعنی سن بلوغ کو پہنچتے پہنچتے مجھے سب کچھ سکھا اور سمجھا دیا گیا تھا۔ مثلاً یہ کہ ہماری انسانی کائنات کے دو نام ہیں: جزیرۂ آلوچۂ سیاہ، اور جمبُ دویپ۔ اور وہ کائناتی Read more about فانی باقی ۔۔۔ شمس الرحمٰن فاروقی[…]

رودِ خنزیر ۔۔۔ صدیق عالم

  میں ان دنوں گودی کے علاقے میں سامان اٹھانے کا کام کیا کرتا۔ شام کی طرف، جب میرے پاس کرنے کو کچھ نہ ہوتا، میں اپنے وقت کو دو حصوں میں بانٹ لیتا۔ سورج ڈوبنے سے قبل میں لوہے کے پُل پر بیٹھا لوگوں کے جوتے پالش کیا کرتا۔ جب میرے پاس پالش کرنے Read more about رودِ خنزیر ۔۔۔ صدیق عالم[…]

ذکیہ مشہدی کے ناول "بلہا کیہہ جاناں میں کون” رشتوں کی طیران پذیری کا بیانیہ ۔۔۔ علی رفاد فتیحی

  اگر ایک جانب عالمگیریت کے اثرات اور تیز رفتار ہجرت کے مواقع نے جنسیت (sexuality) کے نظریہ کو متاثر کیا ہے تو دوسری جانب جزوی طور پر ختم ہو تے تولیدی اختلاط کے قوانین نے بھی بین نسلی اور بین المذہبی شادیوں کے رواج کو عام کر دیا ہے۔ نتیجتاً نسلی اور مذہبی تضاد Read more about ذکیہ مشہدی کے ناول "بلہا کیہہ جاناں میں کون” رشتوں کی طیران پذیری کا بیانیہ ۔۔۔ علی رفاد فتیحی[…]

غزلیں ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

  (جمیلہ فاروقی کی رحلت پر)   اس کو وداع کر کے، میں بے قرار رویا مانند ابر تیرہ، زار و قطار رویا   طاقت کسی میں غم کے سہنے کی اب نہیں ہے اک دل فگار اٹھا، اک دل فگار رویا   اک گھر تمام گلشن، پھر خاک کا بچھونا میں گور سے لپٹ Read more about غزلیں ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی[…]

غزل ۔۔۔ ظفر اقبال

  مسائل بڑھ گئے ہیں، گفتگو ہونا ضروری ہے ہمارا آپ کا اب روبرو ہونا ضروری ہے   محبت کی ذرا سی تھرتھری کافی ہے دونوں کو نہ میں ہونا ضروری ہے نہ تو ہونا ضروری ہے   خصائل تجھ میں ہوں گے خوب روؤں کے بہت لیکن کوئی اپنا تمہارا رنگ و بو ہونا Read more about غزل ۔۔۔ ظفر اقبال[…]

اردو ناول، پبلیسٹی، گمراہ کن رویہ ۔۔۔ مشرف عالم ذوقی

  مائی ڈیر قاری، وہ ناول آ گیا جس کا انتظار تھا۔ ایک سو پچاس برس کے عرصہ میں یہ پہلا ناول ہے جو مغرب کے شاہکار ناولوں پر حاوی ہے۔ اردو میں ناول کہاں لکھا گیا۔ عینی آپا، تارڑ صاحب، سب بھاڑ ہی جھونکا کئے، ناول تو یہ ہے۔ آجکل فیس بک پر کچھ Read more about اردو ناول، پبلیسٹی، گمراہ کن رویہ ۔۔۔ مشرف عالم ذوقی[…]

رات شہر اور اس کے بچے ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

  سرد میدانوں پہ شبنم سخت سکڑی شاہ راہوں منجمد گلیوں پہ جالا نیند کا مصروف لوگوں بے ارادہ گھومتے آوارہ کا ہجوم بے دماغ اب تھم گیا ہے رنڈیوں زنخوں اچکوں جیب کتروں لوطیوں کی فوج استعمال کردہ جسم کے مانند ڈھیلی پڑ گئی ہے سنسناتی روشنی ہواؤں کی پھسلتی گود میں چپ اونگھتی Read more about رات شہر اور اس کے بچے ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی[…]

تین شاموں کی ایک شام ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

  یہ سرمئی سی شام رگوں میں جس کی دوڑتا ہے خوں شفق کے لالہ زار کا کسی حسینہ کی اتاری اوڑھنی کی طرح ملگجی سی شام جو لمحہ لمحہ خامشی کے بند کی اسیر ہے یہ آسماں کی سمت منہ اٹھا کے کس کو یاد کرتی ہے یہ مثل داغ لالۂ چمن سیاہ آنکھوں Read more about تین شاموں کی ایک شام ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی[…]