ساقی فاروقی کی غزلیں، نظمیں

یہ کون آیا شبستاں کے خواب پہنے ہوئے ستارے اوڑھے ہوئے ماہتاب پہنے ہوئے تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میں وہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے مجھے کہیں کوئی چشمہ نظر نہیں آیا ہزار دشت پڑے تھے سراب پہنے ہوئے قدم قدم پہ تھکن ساز باز کرتی ہے سسک رہا ہوں سفر Read more about ساقی فاروقی کی غزلیں، نظمیں[…]

ماضی کی کلیاں سارہ جبین

ماضی کی کلیاں سارہ جبیں ُ بہت بھینی بھینی  کبھی   اپنی اپنی کبھی اجنبی سی  فضاؤں میں مہکیں وہ ماضی کی کلیاں کتابیں  پرانی  اور الفاظ ادھورے کبھی خواب ٹوٹے  کبھی اشک جھلکے کبھی رنگ بکھرے یہ تصویر تیری  یہ یادیں مہکتی کنول خوبصورت  رہے نقشِ ماضی نگاہوں میں میری بہت بھینی بھینی  کبھی اپنی Read more about ماضی کی کلیاں سارہ جبین[…]

غزلیات — نوید صادق و علی عدنان

غزلیں نوید صادق تصویر کا جو دوسرا رخ تھا، نہیں دیکھا ہم نے کبھی امکان کا رستہ نہیں دیکھا جس حال میں، جس جا بھی رہی، خود سے رہے دور اک شخص بھی اپنی طرف آتا نہیں دیکھا اک غم کہ ہمیں راس بہت تھا، سو نہیں ہی مدت سے نمِ چشم کو رسوا نہیں Read more about غزلیات — نوید صادق و علی عدنان[…]

کتابوں کی باتیں

کتابوں کی باتیں نام کتاب:    ماوراۓ سخن (شاعری) شاعر:          مہتاب حیدر نقوی تبصرہ: اعجاز عبید ناشر:  خود مصنّف ملنے کے پتے : ۱۔ ایجوکیشنل بک ہاؤس، شمشاد مارکیٹ، علی گڑھ ۲۔ مکتبہ جامعہ، علی گڑھ، دہلی مکتبہ شعر و حکمت، سوماجی گوڑہ حیدرآباد ۵۰۰۰۸۲ قیمت:      ڈیڑھ سو روپئے پیشِ نظر کتاب مہدی حیدر زیدی کا Read more about کتابوں کی باتیں[…]

نعت بحضور رسولِ مقبول معین الدین بشر

نعت بحضور رسولِ مقبول معین الدین بشر تڑپ جاتا ہے دل جس دم مدینہ یاد آتا ہے وہی اک سبز گنبد کا نظارہ یاد آتا ہے وہ مسجد جس کے اندر جلوہ فرما فخرِ عالم ہیں مجھے فرقت میں اس کا گوشہ گوشہ یاد آتا ہے پڑا ہوں سامنے کعبے کے سجدے میں مگر مجھ Read more about نعت بحضور رسولِ مقبول معین الدین بشر[…]

مصطفیٰ کریم سے مکالمہ — منیر الدین احمد

مصطفیٰ  کریم سے مکالمہ منیر الدین احمد مصطفیٰ کریم کا ایک افسانہ میں نے پہلی بار غالباً کینیڈا سے شائع ہونے والے مجلہ اردو انٹر نیشنل میں پڑھا تھا ، جو مجھے بے حد پسند آیا تھا اور میں نے دل میں سوچا تھا کہ ان کی مزید تخلیقات پڑھنی چاہئیں۔ چنانچہ جب بھی مجھے ان Read more about مصطفیٰ کریم سے مکالمہ — منیر الدین احمد[…]

آزاد نظمیں

جزیروں میں بٹے لوگ فیصل عظیم ایک جزیرہ تیرے گھر کا ایک جزیرہ میرے گھر کا ایک جزیرہ بازاروں کا ایک جزیرہ وہ ہے جس پر خود کو بیچ کے آ جاتا ہوں ایک جزیرہ خوشیوں کاہے ایک جزیرے پر مسجد ہے ایک پہ رقص اور موسیقی کے ساز سجے ہیں اور جزیروں کو آپس Read more about آزاد نظمیں[…]

غزل وہاب اعجاز

غزل وہاب اعجاز   اس نگر کی گلیوں میں زندگی نہیں ہوتی گھر کے سونے آنگن میں روشنی نہیں ہوتی رت بدل گئی شاید جو ترے حوالے سے دل کو اب وہ پہلی سی بے کلی نہیں ہوتی تو ملے تو پہروں تک شعر گنگناتے ہیں تجھ سے دور رہ کر کیوں شاعری نہیں ‌ہوتی Read more about غزل وہاب اعجاز[…]

غزل سجّاد انور

غزل سجّاد انور تمہارے نام ہی میں انتساب لکھوں گا جب اپنی زندگی پر اک کتاب لکھوں گا گڑی ہوئی ہیں جو صدیوں سے تیرے رستے پر میں راہ دیکھتی آنکھوں کے خواب لکھوں گا کٹی ہے وصل کی خواہش میں زندگی کیسے تمہارے ہجر کے سارے عذاب لکھوں گا بہاریں مانگنے آتی ہیں دلکشی Read more about غزل سجّاد انور[…]

وارث شاہ سے — امِرتا پریتم

وارث شاہ سے امِرتا پریتم آج وارث شاہ سے کہتی ہوں اپنی قبر سے بولو! اور عشق کی کتاب کا کوئی نیا ورق کھولو پنجاب کی ایک بیٹی روئی تھی تو نے اس کی لمبی داستان لکھی آج لاکھوں بیٹیاں رو رہی ہیں وارث شاہ تم سے کہہ رہی ہیں ’اے درد مندوں کے دوست Read more about وارث شاہ سے — امِرتا پریتم[…]