غزلیں ۔۔۔ پریتپال سنگھ بیتاب

جِس کی پرواز کو گگن درکار اُس پرندے کو کیا وطن درکار   درد احساس کی غذا ہے میاں خار درکار ہے چُبھن درکار   جوۓ شیر آج بھی نکل جائے اُس طرح کا ہے کوہ کن درکار   بس بہُت ہو گیا ہے اے صحرا سرو درکار ہے سمن درکار   ہیرے کیا کیا Read more about غزلیں ۔۔۔ پریتپال سنگھ بیتاب[…]

غزلیں ۔۔۔ نسرین سید

اس خاک میں ملاؤ، کوئی خاک مختلف تشکیل کو مری، ہو ذرا چاک مختلف   چرخ کہن ہٹاؤ، کہ درکار ہیں مجھے پرواز کے لیے کئی افلاک مختلف   کچھ اور ہی دکھایا مری عقل و فہم نے بابِ دروں کھلا، ہوا ادراک مختلف   عادی ہیں گو ستم کے یہ اہل وطن مگر اس Read more about غزلیں ۔۔۔ نسرین سید[…]

غزل ۔۔۔ سعود عثمانی

(استنبول میں لکھی گئی غزل مسلسل)   طلسمی گیت جیسا، ریشمی مہکار جیسا یہ منظر چار جانب دُودھیا دیوار جیسا   جھجکتا اور لب کرتا معطر بوسئہ تر یہ موسم اپنی نو خیزی میں پہلے پیار جیسا   نکھرتا آ رہا ہے نقرئی بلّور کوئی اترتا جا رہا ہے روح سے زنگار جیسا   زباں Read more about غزل ۔۔۔ سعود عثمانی[…]

غزل ۔۔۔ عرفان ستار

تُو کہ ہم سے ہے بصد ناز گریزاں جاناں ’’یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں ’’   چل یہ مانا کہ تجھے یاد نہیں کچھ بھی۔ مگر یہ چمکتا ہوا کیا ہے سرِ مژگاں جاناں   آج قدموں تلے روندی ہے کلاہِ پندار آج وا مجھ پہ ہوا ہے درِ امکاں جاناں   Read more about غزل ۔۔۔ عرفان ستار[…]

شاعرِ مشرق علّامہ اقبال ؔ کی شعری انفرادیت ۔۔۔ عادل فراز

شاعر مشرق علامہ اقبالؔ کا شمار اردو ادب کے عظیم شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کے کلام میں افکار و شعور کا ایک ایسا طلسم ہے جو رہتی دنیا تک آنے والے قارئین ادب کو متاثر کرتا رہے گاکیونکہ ان کی شاعری میں خیالات، احساسات، اور جذبات کا ایک حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ Read more about شاعرِ مشرق علّامہ اقبال ؔ کی شعری انفرادیت ۔۔۔ عادل فراز[…]

علی یاسر ۔۔۔ قرۃ العین طاہرہ

پرسے کو آ گئی صبا، ریشمی شال دی گئی   میں زندگی کی دعا مانگنے لگا ہوں بہت جو ہو سکے تو دعاؤں کو بے اثر کر دے کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بے وجہ ہی کوئی بات، کوئی شعر کوئی تاثر آپ کو اپنی گرفت میں یوں لیتا ہے کہ آپ ہجوم میں Read more about علی یاسر ۔۔۔ قرۃ العین طاہرہ[…]

ریڈیائی افسانوں میں ایک قابل قدر اضافہ: ’’کڑی دھوپ کا سفر‘‘ ۔۔۔ صدام حسین

پدم شری قاضی عبد الستار نے صغیر افراہیم کے افسانوی مجموعے ’کڑی دھوپ کا سفر‘ کے تعلق سے فرمایا ہے: ’’کڑی دھوپ کا سفر‘ اردو کے ریڈیائی افسانوی ادب میں ایک اہم اضافہ ہے۔‘‘ صغیر افراہیم کی پریم چند شناسی اور فکشن تنقید پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے مگر ان کی افسانہ نگاری Read more about ریڈیائی افسانوں میں ایک قابل قدر اضافہ: ’’کڑی دھوپ کا سفر‘‘ ۔۔۔ صدام حسین[…]

الیاس سیتا پوری: آج ذرا فرصت پائی تھی آج اُسے پھِر یاد کیا۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

محمد الیاس خان الیاس سیتا پوری نے تیس اکتوبر 1934ء کو اُتر پردیش کے ضلع سیتا پور میں جنم لیا۔ پٹھانوں کے یوسف زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اُن کے اسلاف کابل سے ہجرت کر کے اتر پردیش کے شہر شاہ جہاں پور میں آباد ہوئے۔ ان کے گھر میں پشتو، داری اور فارسی Read more about الیاس سیتا پوری: آج ذرا فرصت پائی تھی آج اُسے پھِر یاد کیا۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]