اردو کی حیاتیاتی بوقلمونی ۔۔۔ علی رفاد فتیحی

  اردو زبان جنوبی ایشیا کی علمی، اور  ثقافتی زبان ہے اور  اس کا شمار دنیا کی چند بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔ یونیسکو کے اعداد د شمار کے مطابق عام طور پر بولی اور  سمجھی جانے والی زبانوں میں چینی اور  انگریزی کے بعد ’’ ہندی اردو ‘‘ دنیا کی تیسری بڑی زبانیں ہیں Read more about اردو کی حیاتیاتی بوقلمونی ۔۔۔ علی رفاد فتیحی[…]

غزلیں۔ ۔ ۔ ظہیر احمد ظہیرؔ

سفر حضر کی علامتیں ہیں، یا استعارہ ہے قافلوں کا یہ شاعری تو نہیں ہماری، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا   یہ رُوپ سورج کی دھوپ جیسا، یہ رنگ پھولوں کی آنچ والا یہ سارے منظر ہیں بس اضافی، یہ سب تماشہ ہے زاویوں کا   ہر ایک اپنی انا کو تانے دُکھوں کی بارش Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ ظہیر احمد ظہیرؔ[…]

بت ۔۔۔ ڈاکٹر وقار خان

  ایک پر شور، مصروف، آلودہ اور بے سبب شہر کے ہر طرح کے مصائب و آلام سے بے نیاز، اک بڑی رونق و آبرو والے مندر میں اک جاہ و حشمت کے بے مثل و خلاقِ کُل، عاقبت بین اور متقی دیوتا کی طلب میں بنایا ہوا ایک بت ہوں ، مجھے میرے اعمال Read more about بت ۔۔۔ ڈاکٹر وقار خان[…]

آفریں آفریں، آفریں آفریں! ۔۔۔ نصرت ظہیر

نصرت فتح علی خاں مرحوم کی روح اور شاعر جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ ­­­­­­­­­____________________­­­­­­­­­____________________   (زیر نظر پیروڈی میں مذکور شخصیت کا سیدھا تعلق کسی زندہ یا مرحوم شخصیت سے نہیں ہے۔ کسی بھی شخص سے اس کی کُلّی یا جزوی مطابقت کو محض حسنِ اتفاق سمجھا جائے جس کے لیے قاری خود Read more about آفریں آفریں، آفریں آفریں! ۔۔۔ نصرت ظہیر[…]

لمحۂ موجود ۔۔۔ وقار خان

  میں سیاہ اور سپید، اور گناہ اور ثواب، اور خیر اور شر کی تمیز اور تعریف سے ماورا ہونے کی اک نئی طرزِ تدبیر دریافت کرنے کی دھن میں ہر اک سوچ کے ذہن میں جھانکتا، اور ہر روز خود کو کئی قسم کے روپ دے کر ہر اچھے برے سے ملاقات کرتا، میں Read more about لمحۂ موجود ۔۔۔ وقار خان[…]

غزل ۔۔۔ ساغر جیّدی (مرحوم)

اس کی گنتی دس تک ہے آج بھی دنیا بالک ہے   اس کے زریں ہاتھوں میں مٹی کی اک صحنک ہے   میرے بوڑھے کاغذ پر ننھی منی دیمک ہے   پیاسی ناگن کے سر پر بھولا بھالا مینڈک ہے   کالی بجلی، سرخ گھٹا دھاگے میں کچھ پیچک ہے   کیا ورثے میں Read more about غزل ۔۔۔ ساغر جیّدی (مرحوم)[…]

ایک دن۔ ۔ بانو قدسیہ (ناولٹ سے اقتباس)

(ناولٹ سے اقتباس)   ٹرین حیدر آباد کے سٹیشن پر کھڑی تھی۔ اس کے ڈبے میں سے وہ رنگین اور نازک صراحیاں صاف نظر آ رہی تھیں۔ جن کی مٹی کا رنگ نارنجی اور بیل بوٹوں کا نمونہ خالص سندھی تھا۔ دو امریکن میمیں ہاتھوں میں دو دو صراحیاں تھامے دوکاندار سے سودا کر رہی Read more about ایک دن۔ ۔ بانو قدسیہ (ناولٹ سے اقتباس)[…]

اردو ادب میں فکر و دانش کے ایک عہد کا خاتمہ ۔۔۔ سبین علی

داستان سرائے خاموش ہو گئی۔ اشفاق احمد کی روح بہت خوش ہو گی کہ ان کی ہم نفس اور  لازوال محبت کرنے والی جیون ساتھی ان سے جا ملیں۔ مگر ان کے بیٹوں انیساحمد انیق احمد اور  اثیر احمد سمیت ان کے لاکھوں مداحوں کو پرسہ کیسے لکھا جائے ؟ بانوقدسیہ کی رحلت کے ساتھ Read more about اردو ادب میں فکر و دانش کے ایک عہد کا خاتمہ ۔۔۔ سبین علی[…]

مقتل ۔۔۔ بلراج مینرا

  کئی بار میرے پاؤں پھسلے اور  ہر بار یوں ہوا کہ میری پسلیوں کا جال کیلوں میں پھنس گیا۔ میری آنکھوں کے گہرے گڈھے کیلوں میں الجھ گئے اور  میں ٹَنگ گیا اور  منہ کے بل زمین پر گرنے سے بچ گیا۔ اگر میں منہ کے بل زمین پر گر جاتا تو میری موت Read more about مقتل ۔۔۔ بلراج مینرا[…]

نیا ادب، بنگلورو ۔۔۔ مبصر: اعجاز عبید

ایک ضخیم جلد میرے پیشں نظر ہے۔ یہ ’سہ ماہی ادبی سلسلہ ’نیا ادب۔۳‘ یعنی ’نیا ادب‘ کا تیسرا شمارہ ہے۔ اور جیسی کہ آج کل ہندوستان میں روایت بن گئی ہے کہ بجائے ماہناموں، اور سہ ماہی جریدوں کے  ادبی سلسلے جاری کر دیے جاتے ہیں اور اس طرح سے رجسٹریشن اور دوسری سرکاری Read more about نیا ادب، بنگلورو ۔۔۔ مبصر: اعجاز عبید[…]