شرمندگی ۔۔۔ ایم۔اے۔حق

ہوڑہ جنکشن پر بچھی ہوئی نئے طرز کی اسٹیل کی کُرسیوں میں سے ایک پر بیٹھ کر عالمگیر اپنے دوست کا اِنتظار کرنے لگا جو ایک گھنٹہ بعد ہی دھنباد سے آنے والی ٹرین کول فِلڈسے وہاں پہنچنے والا تھا۔ وقت گذاری کے لئے اُس نے ماہنامہ’’ شاعر‘‘ کا تازہ شمارہ نکال کر اُس کا Read more about شرمندگی ۔۔۔ ایم۔اے۔حق[…]

سلسلہ۔۔۔ ایم۔ اے۔ حق

میں نے تین کے بعد جب چوتھی اور آخری بہن کی شادی کی تو سوچا کہ اب میں فکر و تردد کے بندھن سے مکمل طور پر آزاد ہو جاؤں گا۔ لیکن یہ میرا خام خیال تھا۔ تب تک میری بیٹی جوان ہو چکی تھی۔ ٭٭٭

بھوکا۔۔۔ ایم آئی ساجد

ورلی کنگسٹن کے چوراہے پر لوگوں کا ہجوم مختلف قیاس آرائیوں میں مصروفِ کار تھا ، کئی آوازیں ہوا میں گردش کر رہی تھیں۔ ارے۔۔ ارے۔۔ بے چارہ۔۔ شاید کوئی اجنبی ہے۔ بھلا آدمی لگتا ہے۔۔ ایک نئی آواز ابھری۔ مجھے تو کوئی قاتل لگتا ہے۔ چور بھی تو ہو سکتا ہے؟ کتنی بے بسی Read more about بھوکا۔۔۔ ایم آئی ساجد[…]

سمجھوتہ۔۔۔ رحمان آکولوی

ان کی شادی ہوئے دوبرس بیت گئے تھے۔ وہ بات بات میں ایک دوسرے سے الجھ پڑتے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ ان کے جھگڑوں کی بنیاد خیالی ٹکراؤ ہے۔ اس ضمن میں وہ دونوں خاموش تھے۔ آخر کار ایک دن روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آ کر انھوں نے ایک سمجھوتہ کر لیا۔ قانون Read more about سمجھوتہ۔۔۔ رحمان آکولوی[…]

اعتماد۔۔۔ طفیل سیماب

’’تمام شہر میں چراغاں کیا گیا تھا۔ کسی اہم مذہبی تہوار کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں لیکن نہ جانے کیوں فکرمند اور خوفزدہ تھے۔ نوجوانوں کے سینوں میں خوف کی لہر کے ساتھ ایثار و قربانی کے ملے جلے جذبات انگڑائیاں لے رہے تھے۔ عورتیں اور بچے کسی سفر کی تیاری میں Read more about اعتماد۔۔۔ طفیل سیماب[…]

پیشگی شکریہ۔۔۔ محمد اطہر مسعود خان

’’سنو۔۔!‘‘ ’’جی۔۔!‘‘ ’’لو یہ سامان رکھ لو۔۔!‘‘ ’’کیسا سامان؟!‘‘ ’’یہ برے وقت کام دے گا۔۔!‘‘ ’’لیکن یہاں تو ایسی کوئی بات نہیں !‘‘ ’’ہاں یہ پیشگی راحت کا سامان ہے!‘‘ ’’مگر بھئی! یہاں پر تو کوئی آفت نہیں ٹوٹی!‘‘ ’’ہاں وہ تو ٹھیک ہے لیکن ایک فرقے کا مذہبی جلوس نکل رہا ہے اور ہمارے Read more about پیشگی شکریہ۔۔۔ محمد اطہر مسعود خان[…]

وحشت۔۔۔ اقبال انصاری

’’جی، اس نے تعلیم حاصل کر لی ہے۔ فلسفہ پڑھ لیا ہے۔ سائنس پڑھ لی ہے۔ قدرت کے بہت سے اسرار کھول لیے ہیں۔ بہت سی ایجادات کر لی ہیں۔ پہیہ بنا لیا ہے۔ دنیا کو چھوٹا کر لیا ہے۔ ادویات بنا لی ہیں۔ وائرلیس بنا لیا ہے۔ ٹی وی بنا لیا ہے۔ کمپیوٹر بنا Read more about وحشت۔۔۔ اقبال انصاری[…]

مندر کی گھنٹی۔۔۔ ڈاکٹر خان حفیظ

گزشتہ سال پانی نہ برسنے کے باعث سوکھا پڑ گیا تھا۔ ہزاروں لوگ بھوک پیاس سے مر گئے تھے۔ اس سال بھگوان کو خوش کرنے کے لیے لوگوں نے سال بھر تک مندروں میں گھنٹے بجائے، پوجائیں کیں۔ بھگوان خوش ہوئے۔۔ برسات کا موسم شروع ہوتے ہی کالی کالی گھٹائیں اٹھنے لگیں۔ سب لوگوں کے Read more about مندر کی گھنٹی۔۔۔ ڈاکٹر خان حفیظ[…]

آدم خور۔۔۔ نسیم محمد جان

’’بھئی یہاں تو چھ کاؤنٹرز تھے‘‘۔ ’’ہاں ‘‘۔۔ ’’کہاں چلے سب لوگ؟!‘‘۔۔ ’’آدم خور کھا گیا‘‘۔۔ ’’کیا؟!‘‘۔۔ ’’سامنے دیکھو۔۔ ایک کمپیوٹر لگ گیا ہے‘‘۔ ٭٭٭

امیدوار۔۔۔ احمد صغیر

ایک ہوٹل! اور اس ہوٹل کے باہر لوگوں کا ہجوم۔ لوگ قطار در قطار کھڑے ہیں۔ میں سوچتا ہوں اور قریب پہنچ جاتا ہوں۔ ’’بھائی صاحب‘‘۔ ’’کیا بات ہے؟‘‘ ’’یہ بھیڑ کیسی ہے؟ یہاں کوئی فلم اسٹار یا منتری تو نہیں آیا ہے کہ لوگ یوں بارش کی بوند کی طرح ٹپک رہے ہیں ‘‘۔ Read more about امیدوار۔۔۔ احمد صغیر[…]